ملتان۔ (اے پی پی):سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے پیروکار نہیں ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں قومی و صوبائی انتخابات ایک ہی روز منعقد ہوں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان میں دربارحضرت موسی پاک شہید پر نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارا کام گفت وشیند کرنا ہے۔ 26اپریل کو ایک اہم اجلاس ہوگا اور تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔ اس موقع پر ہم آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا پی ڈی ایم کے ساتھ الیکشن میں کوئی الائنس نہیں ۔
فیس بک کمینٹ

