Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»فاروق عادل کاکالم:ارشد شریف کی موت کا اصل ذمے دار
فاروق عادل

فاروق عادل کاکالم:ارشد شریف کی موت کا اصل ذمے دار

ایڈیٹراکتوبر 25, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ارشد شریف سے یک طرفہ نوعیت کا تعلق تھا۔ وہ اپنے سیاسی عقیدے کے مطابق بات کرتے تھے۔ ٹیلی ویژن پروپیگنڈے کا یہ ہے کہ جی چاہے تو دیکھ لیجیے ورنہ ریموٹ کنٹرول تو آپ کے ہاتھ میں ہے ہی۔ بس، بھولا بھالا دکھنے والے اس خوش شکل اینکر سے اتنا ہی تعلق تھا لیکن موت، وہ بھی بے بسی کی، یہ ہمیشہ دکھی کر دیتی ہے۔ اس موت نے بھی دل گرفتہ کر دیا ہے۔
لوگ باگ ارشد شریف کی موت پر سوالات اٹھا رہے ہیں، یہ سوالات بھی برحق ہیں کہ ان کے جوابات میں ہی اس پراسرار موت کے اسباب و وجوہات پوشیدہ ہیں اور ان ہی سوالات کے ذریعے اس موت کے ذمے دار ہاتھ کا تعین ممکن ہو سکے گا لیکن ہمارے پیش نظر چند سوالات اور بھی ہیں۔
ممکن ہے کہ یہ سوالات ان سوالات کے جوابات دستیاب ہونے کے بعد بھی برقرار رہیں کیونکہ ان کا تعلق ہمارے معاشرتی چال چلن اور مزاج کے ساتھ ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ہمارا سماج کسی طرح ان سوالات کے جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائے تو شاید ایسے صدمات کا کسی قدر سدباب ہو جائے جن کا سامنا ارشد شریف کی موت سمیت اس سے ملتے جلتے صدمات کی صورت میں کرنا پڑتا ہے ۔
نہیں معلوم کہ کینیا میں ہونے والی اس مظلومانہ موت کا سبب کیا ہے لیکن ایسے پیچیدہ واقعات کے اسرار کھولنے کا طریقہ ایک یہی ہے کہ تحقیق کا آغاز حادثے کے مقام سے کیا جائے۔ ارشد شریف کے معاملے میں یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس موت کے تانے بانے سیاست سے ملائے جا رہے ہیں۔ اس قتل کا سیاست سے کوئی تعلق ہے یا نہیں، ان کی صحافت ضرور زیر بحث آئے گی۔
اب یہ کوئی راز نہیں ہے کہ ارشد شریف سیاست میں ایک خاص رائے رکھتے تھے ۔ بعض لوگوں کے خیال میں یہ معاملہ رائے سے بڑھ کر جانب داری تک جا پہنچا تھا۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد تشکیل پانے والی حکومت کو پی ٹی آئی کی طرف سے امپورٹڈ حکومت کا نام دیا گیا تھا۔ سیاسی اخلاقیات کا پاس کیا جائے تو یہ نام بھی مناسب نہیں لیکن موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر یہ وقت اس بحث کا نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا کسی صحافی کے لیے یہ روا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کا بیانیہ اپنے مؤقف کے طور پر اپنی پیشہ دارانہ ذمے داری کے طور پر اختیار کرے؟ اس سوال کا جواب بہر صورت نفی میں ہی ہونا چاہیے۔
موجودہ سیاسی اور صحافتی ماحول میں صرف ارشد شریف نہیں تھے جنھوں نے یہ طرز عمل اختیار کیا۔ بہت سے دیگر صحافی اور اینکر یہی کچھ کر رہے تھے۔ اس پس منظر میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر بہت سے دوسرے اس مؤقف اور طرز عمل کے ساتھ آج بھی پاکستان میں موجود ہیں اور انھیں کوئی خطرہ نہیں تو کیا وجہ تھی کہ ارشد شریف نے ملک چھوڑ دیا یا انھیں ملک چھوڑنا پڑا؟ ارشد شریف کی موت کا معمہ سلجھانے کے لیے ہمیں سوال کا جواب بھی درکار ہو گا۔
اس سوال کی طرح ایک اور سوال بھی اہم ہے۔ اس سوال کا تعلق برداشت کے معاملات سے ہے۔عمومی خیال ہے کہ سماج ہو یا ریاست، اس کی برداشت محدود ہے۔ کچھ مکاتب فکر کے مطابق یہی سبب ہے جس کی وجہ سے ہمارے یہاں بے چینی محسوس کی جاتی ہے۔
ارشد شریف کی موت نے ان سوالات کی اہمیت ایک بار پھر اجاگر کر دی ہے۔ اگر ہم اپنے سماج کو حادثات بچانے کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں تو ان دونوں سوالات ہمیں بہت صورت حاصل کرنے ہوں گے۔
(بشکریہ: آوازہ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکاتجزیہ:ارشد شریف کی المناک موت اور ”شک شُبے دا ویلا“
Next Article پاک فوج کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو خط
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.