Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اخترکا کالم:ایک ملتانی کا دُکھ
کالم

گل نو خیز اخترکا کالم:ایک ملتانی کا دُکھ

ایڈیٹرجنوری 21, 202435 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khalid butt actor
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غالباً 2003 ء کی بات ہے۔میں سرکاری ٹی وی کے لیے سکرپٹ لکھا کرتا تھا ۔ آج ہی کی طرح اُس وقت بھی سرکاری ٹی وی کے سکرپٹ ایک کمیٹی کی طرح ہوتے تھے جس کا کچھ پتا نہیں ہوتا تھا کب نکلنی ہے۔ چیک بن بھی جاتے تو فنانس ڈپارٹمنٹ میں پڑے رہتے۔ اُس وقت سرکاری ٹی وی کے تمام سکرپٹ رائٹر احتیاطاً کافی سارے رسیدی ٹکٹ گھر میں رکھتےتھے کیونکہ چیک کے پیچھے رسیدی ٹکٹ لگانا ضروری تھا۔میرے بھی کئی چیک جمع ہوچکے تھے لیکن میں لاعلم تھا۔یہ چیک کوئی زیادہ رقم کے نہیں تھے لیکن بہرحال اُن دنوں یہ بھی کسی نعمت سے کم نہیں تھے۔ میں ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔ جون جولائی کی شدید گرمی کے دن تھے۔ ایک روز دوپہر 2بجے گھنٹی بجی ۔ دروازہ کھولا تو ٹی وی کے ایک معروف ایکٹر سامنے کھڑے مسکرا رہے تھے۔ یہ میرے بہت سے ڈراموں میں کردار ادا کرچکے تھے لیکن آج تک کبھی فلیٹ پر نہیں آئے تھے۔ میں نے خوشدلی سے اُنہیں اندر بلایا۔ میراخیال تھا کہ یہ یہاں سے گذر رہے ہوں گے اسی لیے ملنے چلے آئے۔ لیکن ان کے پاس میرے فلیٹ کا ایڈریس کہاں سے آیا؟ اس سوال کا جواب انہوں نے خود ہی دے دیا۔ کہنے لگے’میں پی ٹی وی گیا ہوا تھا، میرے کچھ چیک ملنے تھے، فنانس ڈپارٹمنٹ میں اپنے چیک وصول کر رہا تھا کہ آپ کے نام پر نظر پڑی ، آپ کے آٹھ چیک بنے پڑے تھے، میں نے سوچا ہر انسان کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اور نوخیز کون سا کوئی سیٹھ ہے اس لیے میں نے پروڈیوسر سے کہہ کر یہ چیک خود وصول کر لیے تاکہ آپ کو پہنچا سکوں، آپ کا ایڈریس اُن کے پاس موجود تھا اس لیے میں یہ چیک خود دینے آگیا ہوں، ملتانی ہونے کے ناتے اتنا تو میرا فرض تھا۔‘ یہ کہہ کر انہوں نے لفافہ میری طرف بڑھا دیا۔میں ہکا بکا اُن کی شکل دیکھے جارہا تھا۔ ایک لمحے کے لیے ایسا لگاجیسے کوئی شفقت بھرا بڑا بھائی میرے سامنے بیٹھا ہے۔ میں نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔
اُس روز وہ دیر تک میرے پاس بیٹھے رہے۔ میں نے نیانیا انٹرنیٹ لگوایا تھا۔ سپیڈ کم تھی لیکن وہ بڑے شوق سے اس بارے میں پوچھتے رہے۔ میں نے بتایا کہ گوگل پر سرچ کرنے سے بہت سی پرانی چیزوں کے بارے میں معلومات بھی سامنے آجاتی ہیں۔ بڑے شوق سے پوچھنے لگے ، میری سرائیکی فلم بھی آجائے گی۔ میں نے نام پوچھا اور گوگل پر ٹائپ کیا۔ فلم تو نہیں البتہ فلم کے بارے میں دو تین لائنوں کی معلومات سامنے آگئیں۔ وہ پرجوش ہوگئے۔ بتانے لگے کہ یہ فلم انہوں نے بڑے شوق سے بنائی تھی لیکن ناکام رہی۔
پھر انہوں نے شوبز کے قصے چھیڑ لیے۔دلچسپ کہانیاں، سیٹ پر ہونے والے واقعات، ریکارڈنگ کے دوران ہونے والی غلطیاں اور اپنی شدید محنت کی داستانیں۔یہ خوبصورت ، رحمدل اور دوست پرور شخصیت تھی مرحوم خالد بٹ کی تھی۔ مرحوم خالد بٹ ریکارڈنگ کے دوران بہت سنجیدہ ہوجایا کرتے تھے اور اس دوران اچانک ہی ان کا مزاج سخت ہوجاتا تھا۔ ان سے متعلق مشہور تھا کہ جس طرح لاہور کی نہر ہر سال ایک بندہ لیتی ہے، خالد بٹ صاحب بھی ہر ریکارڈنگ میں ایک بندہ ضرور لیتے ہیں۔ وہ ریکارڈنگ کے دوران سارا غصہ اُس غریب پر اتارتے اور بعد میں اُسے جپھی ڈال کر پیار کرتے، معافی مانگتے اور اگلی ریکارڈنگ پر ٹائم سے آنے کی تاکید کرتے ہوئے چلے جاتے۔ایک دفعہ ہنستے ہوئے مجھ سے کہنے لگے کہ ’یارغصہ اس لیے آتا ہے کہ جو کام میں اِن بچوں کو سمجھا رہا ہوتا ہوں وہ ڈائریکٹر کو سمجھانا چاہیے لیکن پتا نہیں آج کل کے ڈائریکٹر ایکشن اور کٹ کو ہی ڈائریکشن کیوں سمجھتے ہیں۔یہ شکوہٰ اُنہیں ہر نئے ڈائریکٹر کے ساتھ رہا لیکن چار دن کی ریکارڈنگ کے بعد اُسے ہی تھپکیاں دے رہے ہوتے تھے۔ میں نے خالد بٹ کو بہت قریب سے دیکھا ہے، ملتان سے لاہور اور پھر لاہور سے کامیابی کا یہ سفر انتہائی تھکا دینے والا تھا۔ آخری دم تک وہ اپنے کام میں جتے رہے۔ بیماری کی حالت میں ریکارڈنگ کرواتے رہے۔
اُن کی گاڑی میں بیسیوں جوڑے، گیٹ اپ کا سامان اور ریکارڈنگ سے متعلقہ چیزیں پڑی رہتی تھیں۔ کہتے تھے اکثر ڈائریکٹر پراپس کا خیال نہیں رکھتے تو مجبوراً مجھے گاڑی سے سامان نکال کر انہیں دینا پڑتا ہے تاکہ سین اچھا نظر آئے۔لباس کے معاملے میں خالد بٹ صاحب انتہائی حد تک نفیس تھے۔ چونکہ خوبصورت تھے اس لیے ہر لباس اُنہیں سج جاتا تھا۔سوٹ پہنتے تو ایک دم بابو لگنے لگتے۔شلوار قمیض میں اُنہیں کم ہی دیکھا۔ملتان کے تھے اس لیے ملتانیوں سے اُن کی محبت کچھ خاص تھی۔ ایک دن کہنے لگے مجھے لگتاہے ملتان سے آیا ہوا ہر شخص میری طرح بہت پریشان اور گھبرایا ہوا ہوتاہے اس لیے میں کوشش کرتاہوں کہ اُسے لاہور جیسے بڑے شہر کے جنگل میں ہاتھ پکڑ کرراستہ دکھائوں۔ خالد بٹ صاحب کو ڈراموں میں باقاعدہ متعارف کرانے کا سہرا عارف وقار کے سر ہے۔ یہ وہی عارف وقار ہیں جنہوںنے پی ٹی وی کا مشہور ڈرامہ ’دوبئی چلو‘ پروڈیوس کیا تھا۔میں نے وہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے جب عارف وقار اور خالد بٹ کا آمنا سامنا ہوا تو خالد بٹ اُن کے پاؤں میں جھک گئے تھے۔ عاجزی اور زندگی سے بھرپور انسان اب ہم میں نہیں لیکن اُن کا کام ، اُن کی محنت سکرین پر محفوظ ہے۔ خالد بٹ صاحب ! اللہ تعالیٰ آپ کی آخری منازل آسان فرمائے اور آپ کو اپنے جوار رحمت میں رکھے۔آمین!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:سائیں بابا اور سائنسی بابا!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:انتخابی نشان: سپریم کورٹ سے سیاسی فیصلوں کی امید نہ رکھی جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.