Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, دسمبر 11, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ
  • اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم
  • شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
  • عمران خان کے پاس کون سا ایک آپشن موجود ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • جنگل نہیں، چمن بندی چاہیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • جج آصف کا بیٹا بھی جج بنے گا؟ : عمار مسعود کا کالم
  • ادبی انعامات کی کہانی ، مشتاق یوسفی ، قدرت اللہ شہاب اور ممتاز مفتی کی باتیں: کوچہ و بازار سے ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اخترکا کالم:صرف یہ چیزیں چھوڑ دیں باقی سب کھائیں
کالم

گل نو خیز اخترکا کالم:صرف یہ چیزیں چھوڑ دیں باقی سب کھائیں

رضی الدین رضیمارچ 1, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈاکٹرصاحب کی باتیں سن کر میرے ہوش اڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زندگی چاہتے ہو تو روٹی سے پرہیز کرو کیونکہ روٹی کھانے سے چربی بڑھتی ہے جس سے موٹاپا ہوجاتاہے اور موٹاپا سو بیماریوں کی جڑ ہے۔ میں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا کہ پراٹھا کھا لیا کروں؟ وہ چلا اُٹھے’’پراٹھایعنی کولیسٹرول‘ شوق سے کھائو لیکن ہارٹ اٹیک کیلئےتیار رہنا۔‘‘ میں نے ایک جھرجھری سی لی ’’ڈاکٹر صاحب پھر نان کھا لیا کروں؟‘‘ انہوں نے میز پر مکا مارا’’نان کھاؤ تاکہ نان اسٹاپ موت آئے‘‘۔ میں نے کنپٹی کھجائی’’آلو مجھے بہت پسند ہیں ‘ انکے بارے میں کیا حکم ہے؟‘‘۔ بے چینی سے پہلو بدل کر بولے’’آلو دماغ کو بے چین کرتے ہیں‘ جلدی ہضم نہیں ہوتے اور برین ہیمرج کا باعث بن جاتے ہیں‘‘۔
ڈاکٹر صاحب انتہائی پڑھنے لکھنے والے بندے بھی ہیں، ہر وقت کسی نہ کسی ریسرچ میں گم رہتے ہیں لہٰذا ان کی باتیں غور سے سننا بڑا ضروری تھا۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھ رہا تھا جسے مفت میں اتنے قابل ڈاکٹر کے مشورے سننے کا موقع مل رہا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے بتایا کہ گوبھی‘ مولی ‘ شلجم اور اروی کھانے سے خاص طور پر احتیاط کرنی ہے کیونکہ ان کے کھانے سے گیس ہوجاتی ہے۔ گھی یا آئل میں تلی کوئی چیز ہرگز نہیں کھانی کیونکہ اچھے سے اچھا آئل بھی دل کےلئے بہت نقصان دہ ہے۔ پھلوں کا جوس بھی ذیابطیس کا مرض لاحق کرسکتا ہے جس کے بعد زندگی انتہائی تیزی سے کم ہونے لگتی ہے۔بازار کی چیزیں مثلا ً سموسے، پکوڑے، پیزا، برگر، شوارما، گول گپے، دہی بڑے وغیرہ کو دور سے بھی نہیں دیکھنا چاہئے کیونکہ یہ ایسے مصالحوں سے تیار کئے جاتے ہیں جو صحت کے لئے نہایت مضر ہیں۔چاولوں کو خیر باد کہہ دینا چاہئے کیونکہ چاول کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔انڈوں کی تاثیر گرم ہوتی ہے لہٰذا دور ہی رہیں تو اچھا ہے‘ کھانا بھی پڑے تو زردی کے بغیر کھانا چاہئے ۔ میں نے حسرت سے پوچھا’’ڈاکٹر صاحب20 روپے کے انڈے میں سے زردی بھی نکال دیں تو باقی کیا بچے گا؟‘‘۔ اطمینان سے بولے ’’انڈے میں کچھ بچے نہ بچے لیکن تم ضرور بچ جائو گے‘‘۔بھنڈیوں کی وجہ سے پِتا متاثر ہوسکتا ہے۔برائلر چکن کے تو پاس بھی نہیں پھٹکنا چاہئے کیونکہ مرغیوں کو جوخوراک دی جاتی ہے اس میں سٹیرائڈز ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے زہر قاتل ہیں۔دیسی مرغی کو بھی پرے ہی رکھنا چاہئے کیونکہ اس کا گوشت جلدی نہیں گلتا اور اکثر معدے میں گڑبڑ کر دیتا ہے۔میں نے جلدی سے پوچھا’’دالیں کھانی چاہئیں؟‘‘۔ کڑک کر بولے’’کچھ عقل کرو، دالیں ٹھیک طریقے سے صاف نہیں کی جاتیں اور ویسے بھی بادی ہوتی ہیں اور خوراک کی ضروریات کو صحیح طریقے سے پورا نہیں کرتیں۔
میں نے جیب سے قلم نکالا اور پاس پڑے ہوئے ایک پیڈ پر ڈاکٹر صاحب کے قیمتی مشورے نوٹ کرنے لگا۔ڈاکٹر صاحب نے آگاہ کیا کہ چھوٹا گوشت انتڑیوں کا بیڑا غرق کر دیتا ہے، بڑا گوشت اعصابی نظام کے لئے خطرہ ہے۔پالک کی وجہ سے بواسیر کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔کالے یا سفید چنے نیند کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ آم جسم میں خارش پیدا کردیتاہے ، ،ٹھنڈا پانی ہڈیوں کو کمزور کرتاہے، نمکین چیزیں تیزابیت پیدا کرتی ہیں‘۔اُس روز ڈاکٹر صاحب نے پورے دلائل کے ساتھ بتایا کہ لگ بھگ ہر کھانے والی چیز کو نہ کھانا ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ میں نے بمشکل آنسو ضبط کرتے ہوئے کہا’’ڈاکٹر صاحب مجھے صرف اتنی خوشخبری سنا دیں کہ کیا کھانا چاہئے؟‘‘۔ ڈاکٹر صاحب نے کچھ لمحے توقف کیا، غور سے میری طرف دیکھا، پھر عینک درست کرتے ہوئے بڑی متانت سے بولے’’ہر اچھی چیز کھاؤ‘‘…میری ہچکی بندھ گئی’’ یہی تو پوچھ رہا ہوں، اچھی چیز کون سی ہے؟‘‘۔انہوں نے لاپروائی سے کرسی کی پشت سے ٹیک لگائی’’بھئی دلیہ کھائو‘ کیلے کھائو ‘ گرم پانی پیو اور مزے سے جیو‘‘۔ میں نے بے بسی سے باہر کے دروازے کی طرف دیکھا اور آہستہ سے کہا’’ڈاکٹر صاحب اجازت ہو تو ایک چھوٹا سا لطیفہ سنا دوں‘‘۔ ڈاکٹر صاحب چونک اٹھے ’’سناؤ؟؟‘‘۔میں آگے کو جھکا ’’ڈاکٹر صاحب ایک دفعہ ایک مراثی ڈاکٹر کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ میرا سر بہت درد کرتا رہتا ہے۔ ڈاکٹر نے مراثی کا بلڈ پریشر چیک کیا، پھر ہاتھ پکڑا اور نبض چیک کرتے ہوئے بولا’’تمہارا بلڈ پریشربہت ہائی ہے فوراًکریلے گوشت چھوڑدو‘‘۔ مراثی نے یہ سنتے ہی کچھ دیر سوچا، پھر اطمینان سے بولا’’ڈاکٹر!فوراً میرا ہاتھ چھوڑ دو…‘‘لطیفہ سنتے ہی ڈاکٹر صاحب چلائے’’وہ ڈاکٹربالکل ٹھیک کہہ رہا تھا‘ کریلے گوشت کھانے سے فشار خون بلند ہوجاتاہے…!‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامر جلیل کا کالم:پروفیسر دیدار دکھی نے سب کچھ بھلا دیا
Next Article عبدالرشید شکورکا کالم:آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کے باوجود آسٹریلوی کرکٹرز کا انڈیا میں آئی پی ایل میں شرکت کا راستہ کیسے نکالا گیا؟
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

دسمبر 11, 2025

صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ

دسمبر 11, 2025

اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم

دسمبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟۔۔ سید مجاہدعلی کا تجزیہ دسمبر 11, 2025
  • صحافت سچائی کا چراغ یا مفاد کی منڈی؟ ڈاکٹر جی ایم قمر کا اختصاریہ دسمبر 11, 2025
  • اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات : ڈاکٹر اختر علی سید کا کالم دسمبر 10, 2025
  • شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا دسمبر 10, 2025
  • عمران خان کے پاس کون سا ایک آپشن موجود ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ دسمبر 10, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.