Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اخترکا کالم:یہ سب کیسے ہوگیا؟
کالم

گل نو خیز اخترکا کالم:یہ سب کیسے ہوگیا؟

ایڈیٹراپریل 16, 202395 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ خوفناک انکشاف مجھ پر دو دن پہلے ہوا ۔
بچپن میں مجھے لچھے کھانے کا بہت شوق تھا۔ نئی نسل کے لئے اب یہ کاٹن کینڈی ہے، ہمارے دور میں یہ سائیکل پر بنی ایک مشین میں تیار ہوتے تھے۔ گھر سے چینی لے کر جاتے تھے اور لچھے والے کے حوالے کرتے تھے۔ وہ آدھی چینی بطور معاوضہ خود رکھتا تھا اور بقیہ چینی مشین کے سوراخ میں ڈال کر گھماتا تھا۔ نیچے آگ جلتی تھی اور حدت سے چینی گول گول لچھے تیار کرتی جاتی تھی۔ مجھے لکڑی والی آئس کریم کی ریڑھی سے بھی عشق تھا۔ اس ریڑھی میںآئس کریم کے ڈھیر لگے ہوتے تھے اور جی چاہتا تھا کوئی آئے اور پوری ریڑھی میرے سامنے الٹ دے۔ کریم رول میری جان ہوا کرتے تھے۔ اس کے اندر کریم بھری ہوتی تھی اور یوں لگتا تھا گویا اس سے بڑھ کر کوئی چیز ہوہی نہیں سکتی۔آخری سرے تک پہنچتے پہنچتے کریم ختم ہوجاتی تھی اور خستہ رول باقی رہ جاتا تھا، اس کا ذائقہ میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ الارم والی گھڑی میرا جنون تھی۔ میں جان بوجھ کر ایک ایک منٹ بعد کا الارم لگا کر بیٹھ جاتا اور بار بار گھڑی سے آنے والی باریک سی مدھر آواز سنتا رہتا۔میٹھالال شربت میرے خوابوں میں آتا تھا۔ اس کی خوشبو سے ہی میرے دل و دماغ معطر ہوجاتے تھے۔ میرا بڑا جی چاہتا تھا کہ پانی میں چینی کی بجائے صرف لال شربت ڈال کر پیوں لیکن رواج یہی تھا کہ پانی کو پہلے چینی ڈال کر میٹھا کر لیا جائے اور بعد میں لال شربت کے برائے نام چند قطرے ڈال کر اسے انجوائے کیا جائے۔کیلے کی تصویر والے کریم بسکٹ میں کیسے بھول سکتا ہوں۔ میں کبھی یہ جڑے ہوئے بسکٹ اکٹھے نہیں کھاتا تھا، یہ بہت بڑی عیاشی تھی اور میں اس کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا لہٰذا دونوں بسکٹ علیحدہ کرکے ان کی لذت اپنے اندراتارتا، یوں دوبسکٹوں کی قیمت ادا کرکے چار بسکٹوں کا سواد مل جاتا تھا۔
محلے کے کونے پر بنی چھوٹی سی بیکری میں پڑی رنگ برنگی پیسٹریاں مجھے اپنی طرف کھینچتی تھیں۔ تب الگ سے بڑی بڑی بیکریاں وجود میں نہیں آئی تھیں۔ میں روزانہ جیب خرچ میں ملنے والے ’وڈے آنے ‘ جوڑ جوڑ کر ہفتے میں ایک دفعہ پیسٹری سے لطف اندوز ہولیا کرتا تھا۔سوکھا دودھ کاغذ کی پڑیوں میں ملتا تھا۔ پتا ہی نہیں تھا کہ اسے پانی میں ڈال کر استعمال کرتے ہیں۔ بس انگلی سے چاٹتے اور جھومتے چلے جاتے۔کچھ سستا نمکین کھانے کو دل چاہتا تو چورن موجود تھا۔ اس کی ایک چٹکی زبان پر رکھتے ہی بے اختیار منہ سے پٹاخہ نکل جاتا۔ اب چورن بھی نہیں ملتا ، شاید اس لئے کہ آجکل صرف فرقہ واریت اور سیاست کا چورن بکتاہے۔
مجھے گانے سننے کا بھی بہت شوق تھا۔ گھر میں بڑے بھائی نے ایک کارٹیپ کے ساتھ ڈیک منسلک کیا ہوا تھا۔ یہ کارٹیپ ایسی تھی کہ اس میں کیسٹ ڈالتے تو ٹھاہ کی آواز کے ساتھ کیسٹ اندر کی طرف جاتی اور جب نکالنا ہوتی تو بٹن کو زور سے جھٹکا دیتے اور کیسٹ اتنی زور سے باہر آتی کہ کئی دفعہ اچھل کر دو گز دورجاگرتی۔میں نے اس ٹیپ میں ’بناکا گیت مالا، شرابی غزلیں، شوکی خان کی مزاحیہ قوالیاں، معین اختر کی کامیڈی ، حسن جہانگیر ، عالمگیر،محمد علی شہکی کے شوخ گانے، مراتب علی کے درد بھرے گیت اور ظفر اقبال ظفری کے ساتھ ساتھ مہدی حسن، غلام علی، پٹھانے خان، اُستاد جمن ، مہناز، ترنم ناز ، مسرت نذیر اور بے شمار لوگوں کی آوازیں دل میں اُتاریں۔ ظفر اقبال ظفری بیک وقت مردانہ اور زنانہ آواز میں گاتے تھے ۔
مجھے گھڑے کا ٹھنڈا پانی بہت پسند تھا۔ سائیکل کا ٹائر گلیوں میں چلانا بہت اچھا لگتا تھا۔ہاکی اور ٹیبل ٹینس میری پسندیدہ اسپورٹس تھیں اور جی چاہتا تھا سارا دن کھیلتے رہیں۔مجھے خربوزے کے بیج چھیل کر کھانا اچھا لگتا تھا۔میرا ٹرین میں سفر کرنے کو دل کرتا تھا۔کسی گرائونڈ میں لگے جھولے کو دیکھ کر میں مچل جایا کرتا تھا۔ سلائیڈز (المعروف گھیسیاں) مجھے کبھی نہیں تھکنے دیتی تھیں۔میں عید میلاد النبی ﷺ پر مسجد میں شوق سے نیاز کھانے جاتا تھا۔ محرم میں ہر سبیل سے شربت کے گلاس بھر بھر کر پیتا۔ ابا جی کے ساتھ سائیکل پر بیٹھ کر حسن پروانہ ملتان کے قبرستان میں قوالی سننے جاتا اور الفاظ کا مطلب سمجھ میں نہ آنے کے باوجود جھوم جھوم جاتا۔ابا جی سائیکل کے ڈنڈے پر ایک کپڑا اس طرح باندھ دیتے کہ مجھے بیٹھنے میں تکلیف نہ ہوتی اور میں مزے سے سائیکل کی گھنٹی کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھ کر ٹرن ٹرن کرتا رہتا۔
مجھے فون پر بات کرنے کا بھی بہت شوق تھا۔ لینڈ لائن فون کی گھنٹی بجتی تو میں چھلانگ مار کر پہلی گھنٹی پر ہی رسیور اٹھا کر ’ہیلو ہیلو‘ کہنا شرو ع ہوجاتا۔مجھے ٹیلی فون ڈائریکٹری بہت دلچسپ لگتی تھی۔ اس میں باریک الفاظ میں لاکھوں نمبر ز دیے ہوتے تھے ، میں ان میں سے اپنے قریبی عزیزوں کے فون نمبر تلاش کرتا ، یہ پزل مجھے کبھی بور نہیں ہونے دیتا تھا۔جنتری بھی میں نے بہت خریدی۔ اس میں سے فالیں نکالیں۔ ٹی وی کا انٹینا ٹھیک کرنے میں مجھے بڑا مزا آتا تھا۔آج….. میرے پاس سب کچھ ہے لیکن کچھ کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے نہ کوئی چیز خریدنے کی ۔ایک طرف سب کچھ میسر ہو تو دوسری طرف سب کچھ چھن جاتا ہے…..یہ خوفناک انکشاف مجھ پر دو دن پہلے ہوا ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:نیویارک کی کونسی کل سیدھی؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:’ہمارے پاکستان‘ میں پارلیمنٹ کو بالادست کیا جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.