Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»فیض حمید جو کر رہے تھے جنرل باجوہ کو بھی اس کا علم تھا، وہ بھی نہیں بچیں گے: حامد میر
اہم خبریں

فیض حمید جو کر رہے تھے جنرل باجوہ کو بھی اس کا علم تھا، وہ بھی نہیں بچیں گے: حامد میر

ایڈیٹراگست 17, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
general bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہےمجھے لگتا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نہیں بچیں گے، ہو سکتا ہے کوئی انھیں بچانے کی کوشش کر رہا ہو۔
گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جنرل فیض حمید ہی نہیں سابق آرمی چیف جنرل باوجوہ بھی استعمال کر رہے تھے، جب جنرل قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کے مفادات آپس میں ٹکرانے لگے تو ان کی راہیں جدا ہوگئیں۔
فیض حمید کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ میرا اب بھی یہی کہنا ہے کہ جنرل فیض تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں سے رابطے میں تھے، فیض حمید کی گرفتاری سے پہلے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے آف دی ریکارڈ فیض حمید سے شکوے شکایات شروع کیے ہوئے تھے، اب ان کی گرفتاری پر رابطوں سے انکاری کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ تحریک انصاف کو فائدہ ہوا کیونکہ جنرل فیض پی ٹی آئی کے معاملے میں مداخلت کرتے تھے اور ڈکٹیشن دینے کی کوشش کرتے تھے لیکن وہ اب بند ہوگئی ہے، دوسری جانب پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں کا خیال ہے کہ فیض صاحب کا پارٹی سے ذاتی سطح پر رابطے میں کوئی برائی نہیں تھی لیکن پی ٹی آئی حکومت کے کسی لگائے گئے عہدیدار کو ہٹانے کے مطالبے پر پی ٹی آئی کا فیض حمید سے اختلاف تھا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو علم تھا کہ فیض حمید کیا کر رہے ہیں: سینئر صحافی
حامد میر نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں درجنوں ایسے لوگ ہیں جن کا تعلق سیاست سمیت کئی دوسرے شعبوں سے بھی ہے جو میڈیا میں آکر یہ بتانے کو تیار ہیں کہ جنرل فیض حمید نے ان کے گھر میں ڈکیٹیاں کروائیں، ڈی جی آئی ایس آئی ہوتے ہوئے فیض حمید نے پاکستان کے بہت بڑے وکیل کے گھر ڈکیتی کروائی، وہ وکیل جنرل پرویز مشرف کے بغاوت کے مقدمے میں ایک اہم کردار تھا اور اس مقدمے کے حوالے سے کتاب لکھ رہا تھا، ڈکیتی کا مقصد انھیں اس کتاب کو لکھنے سے روکنا تھا۔
دوران پروگرام حامدمیر نے بتایا کہ سپریم کورٹ بار ایسوایشن کے سابق صدر نے مجھے بتایا کہ جنرل فیض حمید نے میرے گھر پر ڈکیٹی کروائی اور پھر کراچی کے عالم دین کے ذریعے جنرل باجوہ نے مجھے آرمی ہاؤس بلوایا اور سوری کیا۔
حامد میر کے مطابق جس کا مطلب ہے کہ جنرل قمر باجوہ کو علم تھا کہ فیض حمید کیا کر رہے ہیں جس کا اعتراف سابق آرمی چیف نے خود وکیل سے کیا کہ آپ کے گھر ڈکیٹی ہوئی دستاویزات ،گھڑیاں اور لاکھوں روپے لے گئے جس پر وکیل نے جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ میری چیزیں تو واپس دلوا دیں لیکن اسے بھی وہ چیزیں نہ ملیں۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو 25 سال قید کی سزا بھی فیض حمید نے کروائی تھی، حنیف عباسی کو گرفتار کرنے سے قبل ملک چھوڑنے اور سیاست چھوڑنے کی پیشکش ہوئی اور کہا گیا کہ آپ کو گرفتار نہیں کریں گے لیکن جب انھوں نے انکار کر دیا تو انھیں گرفتار کر لیا گیا، اس کے بعد حنیف عباسی کے بیٹے نے جب فیصلے کے خلاف پٹیشن فائل کی تو ان کے گھر ایک شخص کو بھیجا گیا اور کہا گیا کہ پٹیشن دائر نہ کریں آپ کے والد نے باہر نہیں آنا۔
جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف پٹیشن پر عمران خان نے کہا میرے اوپر پریشر بہت تھا: حامد میر
انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل ہونے سے قبل جنرل باجوہ نے ہم 4 صحافیوں کو رات کے وقت آرمی ہاؤس بلوایا تھا، اس وقت جب جنرل باجوہ نے ہمارے سامنے قاضی فائز عیسیٰ کی چارج شیٹ پیش کی تب میں نے باجوہ صاحب کو کہا تھا کہ آپ قاضی فائز عیسیٰ سے 100 طرح کا اختلاف کر سکتے ہیں، ہر حکومت ان کے فیصلوں سے ناراض ہوتی ہے اور ایک اچھے جج کے خلاف سب حکومتیں ناراض ہو جاتی ہیں لہٰذا آپ کو ان کے خلاف ریفرنس نہیں دائر کرنا چاہیے۔
حامد میر کے مطابق میں پہلا صحافی تھا جس نے جنگ میں بھی کالم لکھا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہے جس پر مجھے عمران خان نے بلاکر پوچھا تھا کہ آپ نے یہ کالم کیا لکھا ہے؟ میں نے کہا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ آپ لوگ کچھ کر رہے ہیں، اس وقت ارشاد بھٹی میرے ساتھ تھے جس پر عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ میرے پاس معاشی چیلنجز ہیں آپ بے فکر رہیں، میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل نہیں کر رہا۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ میری قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی ملاقات بھی نہیں تھی، تھوڑے دن بعد ایک صحافی کے ذریعے ریفرنس فائل ہوگیا جس پر میرے پوچھنے پر عمران خان نے کہا تھا کہ میرے اوپر پریشر بہت تھا جس کا مطلب یہی ہے کہ جنرل فیض حمید اکیلے نہیں تھے بلکہ جنرل باجوہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل فیض حمید حامد میر عمران خان قاضی فائز عیسیٰ قمر جاوید باجوہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’عمران خان نے گلے لگایا، آج ہم شیرو شکر ہوگئے‘، شیر افضل کے پارٹی سے اختلافات ختم
Next Article اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا، کمیٹی قائم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ٹرمپ کا دھمکی آمیز لب و لہجہ اور بے چینی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

مارچ 31, 2026

ٹرمپ کا سیکس سکینڈل ، اور حضرت عیسیٰ کے حکم پر حملے کا دعویٰ : حامد میر کا کالم

مارچ 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.