• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, اکتوبر 1, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں
  • نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے: اسحاق ڈار
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:مستونگ سانحہ: کیا قومی جہتی کا عملی مظاہرہ ممکن ہے؟
  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ : پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»دشمن باز نہیں آئے گا۔۔قلم کمان/حامد میر
حامد میر

دشمن باز نہیں آئے گا۔۔قلم کمان/حامد میر

رضی الدین رضیمارچ 25, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس کسی نے بھی خونریزی کا یہ منصوبہ بنایا بہت سوچ سمجھ کر بنایا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستانیوں کو دہشت و مایوسی کا شکار بنانا تھا۔ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں نے اس گھناؤنے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے 22مارچ کے دن کا انتخاب کیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کے بعد 22مارچ کو پہلا جمعہ تھا۔ سانحہ کرائسٹ چرچ نے پوری دنیا پر واضح کر دیا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے ملک کی مسلمان اقلیت کےساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے اپنی پارلیمنٹ کی کارروائی کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا تھا اور اس سانحے کے بعد آنے والے پہلے جمعہ کو نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جانا تھا۔ دنیا بھر کے میڈیا پر سانحہ کرائسٹ چرچ کے ایک پاکستانی ہیرو نعیم راشد کی بہادر بیوہ کی طرف سے امن اور محبت کے پیغام کا چرچا تھا لیکن دشمنوں پر اس پیغام کا کوئی اثر نہ ہوا۔ وہ 22مارچ کو پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنا چاہتے تھے۔ 22مارچ ان دشمنوں کیلئے بہت اہم تھا۔ اس دن جمعہ کا مبارک دن تھا اور اگلے دن 23مارچ کو یومِ پاکستان تھا۔ بھارت کی طرف سے حملے کے خطرات کے باوجود اسلام آباد میں یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ نہیں کی گئی تھی۔ اس پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد تھے جو ایک دن پہلے پاکستان پہنچ چکے تھے۔ اس منصوبے کے ماسٹر مائنڈ نے 22مارچ کو پاکستان میں کسی ایسی شخصیت پر حملے کا منصوبہ بنایا جو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے محترم ہو اور 23مارچ کو یومِ پاکستان پر پاکستان کا میڈیا فوجی پریڈ کی جگہ اس محترم شخصیت کا جنازہ دکھا رہا ہو۔ منصوبہ سازوں نے عالمِ اسلام کے معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ صرف پاکستان نہیں دنیا بھر کے پڑھے لکھے مسلمانوں کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ آپ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین ہیں اور کئی دیگر ممالک کے بینکوں کے شریعہ بورڈ سے وابستہ ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شریعت بینچ کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے ہیں۔ اقتصادی لحاظ سے پاکستان کے اہم ترین شہر کراچی میں رہتے ہیں لہٰذا کراچی میں ان پر حملے کا مقصد پاکستان کی معیشت کو بھی جھٹکا دینا تھا۔ میری ناقص رائے میں مفتی محمد تقی عثمانی صاحب پر 22مارچ کو حملے کی سب سے اہم وجہ ان کے خاندان کی تحریک پاکستان سے وابستگی ہے۔
کافی عرصے سے ہم یومِ پاکستان پر صرف اپنی جنگی قوت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جنگی قوت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بزرگوں کی اس سیاسی جدوجہد کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ہمارے ان بزرگوں میں مفتی محمد تقی عثمانی کے والد مفتی محمد شفیعؒ، مولانا شبیر احمد عثمانیؒ اور مولانا اشرف علی تھانویؒ بھی شامل تھے جنہوں نے ڈٹ کر قائداعظم ؒ کی حمایت کی۔ قائداعظم ؒکو تحریک پاکستان میں ان علماء کے کردار کی اہمیت کا بھرپور احساس تھا اسی لئے قیامِ پاکستان کے بعد کراچی میں مولانا شبیر احمد عثمانیؒ اور ڈھاکہ میں مولانا ظفر احمد عثمانی ؒسے پرچم کشائی کرائی گئی۔ مولانا شبیر احمد عثمانیؒ اور مفتی محمد شفیعؒ کو تحریکِ پاکستان کی حمایت پر آمادہ کرنے میں مولانا اشرف علی تھانویؒ کا اہم کردار تھا۔ تھانوی صاحب برطانوی سامراج کے باغی تھے۔ انہوں نے 1937ء میں کھل کر قائداعظم ؒکی حمایت شروع کر دی تھی۔ ان کا تعلق دیوبند مکتبِ فکر سے تھا اور دیوبند کے اکثر علماء انڈین نیشنل کانگریس کا ساتھ دے رہے تھے لیکن مولانا اشرف علی تھانوی ؒنے بڑے ادب و احترام کے ساتھ اپنے بزرگوں سے اختلاف کیا اور قائداعظم ؒپر اعتماد کا اظہار کیا۔ تھانوی صاحب 1943ء میں وفات پا گئے لیکن ان کے بعد مولانا شبیر احمد عثمانیؒ اور مفتی محمد شفیعؒ نے ڈنکے کی چوٹ پر تحریکِ پاکستان میں حصہ لیا۔مفتی محمد تقی عثمانی کے والد مفتی محمد شفیع ؒدیوبند میں پیدا ہوئے، دارالعلوم دیوبند سے تعلیم حاصل کی اور پھر وہیں درس و تدریس شروع کی۔ مفتی محمد شفیع ؒنے قائداعظم ؒکے ساتھ پہلی ملاقات 12فروری 1939ء کو دہلی میں کی۔ اس ملاقات میں ان کے ساتھ مولانا شبیر احمد عثمانی ؒاور مولانا ظفر احمد عثمانیؒ بھی تھے۔ ان تین علماء کو قائداعظمؒ کے پاس مولانا اشرف علی تھانوی ؒنے بھیجا تھا اور یہ علماء قائداعظمؒ سے یہ سمجھنا چاہتے تھے کہ وہ سیاست کو مذہب سے علیحدہ کیوں سمجھتے ہیں؟
منشی عبدالرحمان اپنی کتاب ’’تعمیرِ پاکستان اور علمائے ربانی‘‘ میں لکھتے ہیں کہ اڑھائی گھنٹے کی گفتگو کے بعد قائداعظمؒ نے کہا کہ میری سمجھ میں اب خوب آ گیا کہ اسلام میں سیاست مذہب سے الگ نہیں بلکہ مذہب کے تابع ہے۔ اس وضاحت کے بعد مفتی محمد شفیع ؒ اور مولانا شبیر احمد عثمانیؒ نے دارالعلوم دیوبند سے مستعفی ہو کر کھل کر تحریکِ پاکستان میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ 1945ء میں مفتی محمد شفیع ؒنے ’’کانگریس اور مسلم لیگ کے متعلق شرعی فیصلہ‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی اور ان حضرات کو منہ توڑ جواب دیا جو قائداعظم ؒپر کفر کے فتوے لگا رہے تھے۔ مفتی محمد شفیعؒ نے یہ فتویٰ صادر کر دیا کہ کانگریس کی حمایت کفر ہے۔ مسلم لیگ نے اس فتوے کے پوسٹر بنوائے اور دیوبند میں بھی چسپاں کر دیئے۔ مفتی محمد شفیعؒ کانگریس کے حامی مسلمانوں سے بڑے ادب کے ساتھ پوچھتے تھے کہ آپ گاندھی اور نہرو کی قیادت کس شریعت کے تحت جائز اور محمد علی جناح کی قیادت کس شریعت کے تحت ناجائز سمجھتے ہیں؟ وہ کہا کرتے کہ ہم نے محمد علی جناح سے حلال و حرام کے فتوے لینے ہیں نہ میدان جنگ میں توپیں چلوانی ہیں، ہم نے تو آئین اور قانون کی جنگ لڑنی ہے اور اس جنگ کیلئے محمد علی جناح سے بہتر کوئی دوسرا نہیں۔ گیارہ جون 1947ء کو دہلی میں مفتی محمد شفیعؒ اور مولانا شبیر احمد عثمانیؒ کے ساتھ ملاقات میں قائداعظمؒ نے ان سے درخواست کی کہ سلہٹ اور صوبہ سرحد (خیبر پختونخوا) کے ریفرنڈم میں آپ کی حمایت درکار ہے اور پھر ان علماء نے پیر صاحب مانکی شریف اور زکوڑی شریف کی مدد سے مسلم لیگ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد مفتی محمد شفیعؒ نے کراچی میں دارالعلوم قائم کیا جسے آج بھی مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی محمد رفیع عثمانی اور ان کے دیگر احباب کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ 22مارچ کو مفتی محمد تقی عثمانی اور ان کے اہلخانہ ایک خوفناک حملے میں بال بال بچ گئے۔ اللہ تعالیٰ اس حملے میں شہید ہونے والے ان کے محافظوں کے درجات بلند کرے۔ مفتی محمد تقی عثمانی کو نہ صرف میرے بلکہ ہر اس مسلمان کے گھر میں بہت توقیر حاصل ہے جہاں ان کا ’’آسان ترجمہ قرآن‘‘ موجود ہے اور ہم جب بھی یہ کتاب اٹھاتے ہیں تو دل سے مفتی صاحب کیلئے دعائیں اٹھتی ہیں۔ 22مارچ کو مفتی محمد تقی عثمانی پر حملے کی سازش ناکام ہو گئی لیکن دشمن باز نہیں آئے گا۔ وہ بار بار ہم پر اندر سے حملے کرے گا تاکہ ہم ایک دوسرے پر شک کریں اور آپس میں لڑنا شروع کر دیں۔ آئیے! ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ اس ملک کو ایسی قیادت عطا کرے جو جیسنڈا آرڈرن کی طرح اپنی اقلیتوں کو گلے سے لگا کر رکھے اور آپس میں ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے قائداعظمؒ کے راستے پر چلتے ہوئے ہیں متحد کر دے۔ آمین!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleناول فلم یا کتاب پر لکھنے کا عزم…مگر!۔۔نصرت جاوید
Next Article ادھر اُدھر کے گدھے! ۔۔ شاہد مجید جعفری
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم

اکتوبر 1, 2023

ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

ستمبر 30, 2023

معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا

ستمبر 30, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم اکتوبر 1, 2023
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری ستمبر 30, 2023
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا ستمبر 30, 2023
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن ستمبر 30, 2023
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے ستمبر 30, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.