Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کتب نما»حسن ناصر کی پراسرار موت اور با یئں بازو کی سیاست : اعز عزیزی کی کتاب سے اقتباس ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
کتب نما

حسن ناصر کی پراسرار موت اور با یئں بازو کی سیاست : اعز عزیزی کی کتاب سے اقتباس ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ

ایڈیٹرنومبر 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hassan nasir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حسن ناصر پاکستانی لیفٹ کی تاریخ کا اہم کردار ہے۔ اس کی شخصیت اور اس کی سیاسی جدوجہد کے ارد گرد بہت سی متھتس بنائی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ پراسراریت اس کی شاہی قلعہ لاہور میں پولیس تشدد سے موت کے بارے میں ہے۔ پولیس کا موقف تھا کہ حسن ناصر نے شاہی قلعہ لاہور میں اپنے سیل میں خود کشی کی تھی جس کی بائیں بازو پرزور تردید اور اسے ناممکنات سے تعبیر کرتا ہے۔
حسن ناصر کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری بارے بھی بائیں بازو کے حلقوں میں بہت سی کہانیاں مشہور و مقبول ہیں۔ حسن ناصر کی ہم عصر بائیں بازو کی سیاسی قیادت اب کم وبیش یہ دنیا چھوڑ چکی ہے لیکن جب تک ایسے لوگ جنھوں نے حسن ناصر کے ساتھ سیاسی کام کیا تھا تو ان میں ہر ایک اس المیہ بارے اپنا ایک علیحدہ موقف ہوا کرتا تھا۔ حسن ناصر کی گرفتاری اور بعدازاں موت کو لے کر اپنے نظریاتی اور سیاسی مخالفین کو مطعون کیا جاتا تھا۔
کراچی کی ایک بزرگ شخصیت جن کا چند سال قبل انتقال ہوا تھا کو حسن ناصر کو گرفتار کرانے میں شمار کیا جاتا تھا اور بے چارے ساری عمر اس الزام کی تردید کرتے رہے تھے۔ دراصل انڈر گراونڈ تنظیموں کے حلقوں میں شکوک و شبہات کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ہروہ کارکن جو کسی ایشو پر قیادت سے اختلاف کرتا اس کو سی آئی ڈی کا کارندہ قرار دینا معمول کی کاروائی ہوا کرتی تھی۔
حسن ناصر کسیے گرفتار ہوئے اس بارے میں ایک کہانی اعز عزیزی نے اپنی کتاب رفیقان صدق و صفا میں بیان کی ہے۔ اعز عزیزی کا تعلق حیدرآباد دکن سے تھا اور قیام پاکستان کے بعد کراچی میں آبسے تھے جہاں انھوں نے مزدور تحریک اور بائیں بازو کی سیاست سے تعلق قائم کیا تھا۔ اعز عزیزی نے بائیں بازو کے ان 32 کارکنوں اور رہنماوں کے خاکے لکھے ہیں جن سے اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران انا کے روابط استوار ہوئے تھے۔اعز عزیزی کا ایک تعارف یہ بھی ہے کہ وہ بائیں بازوکے معروف رہنما ڈاکٹر اعزاز نذیر کے بھائی تھے
حیدر آباد دکن سے تعلق ہونے کی بنا پر حسن ناصر کے ساتھ اعز عزیزی کے تعلقات بہت قریبی تھے کیونکہ حسن ناصر کا تعلق بھی حیدرآباد دکن ہی سے تھا۔ اعز عزیزی لکھتے ہیں کہ کامریڈ ناصر کی گرفتاری کی خبر جیسے جنگل میں آگ پھیلتی ہے اس طرح پھیلی، ہر شخص غم واندوہ سے بدحال ہوا جارہا تھا۔شہر( کراچی) کی فضا پر جیسےکوئی آسیب چھا گیا تھا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد کو پولیس پکڑ پکڑکر لے جارہی تھی اور وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔ دن بھر تھانوں میں رکھ کر رات کو چھوڑ دیا جاتا تھا۔ جو مرکزی نکتہ سوالات میں پوچھا جاتا تھا وہ ناصر اوراُن کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے متعلق ہوا کرتا تھا۔اُدھر ناصر کی گرفتاری سلسلے میں قیاس آرائیاں بہت زور وشور سے ہوری تھیں۔
گرفتاری میں پہلا قیاس تو کسی کی مخبری و غداری کا سامنے آرہا تھا۔دوسری بات یہ بھی تھی کہ جب ناصر نیوٹاون پولیس اسٹیشن کے سامنے سے گذررہے تھے تو پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھااور کسی مفرور مجرم کی تلاش تھی،ہر گذرنے والی گاڑی اور رکشے کو روک کر مسافروں کی شناخت کی جارہی تھی۔ناصر کے رکشے کو بھی انھوں نے روکاجس پر ناصر برہم ہوئےاور انگریزی جو وہ انگریزوں کے لہجے میں بولا کرتے تھے کہا کہ اس طرح آپ لوگ مسافروں کو تکلیف پہنچارہے ہیں۔ ناصر کی اس گفتگو پر ایک پولیس انسپکٹر نے انھیں غیر ملکی سفارت کار سمجھ کر نام،پتہ اور پیشہ دریافت کیاجس کا ناصر معقول جواب نہ دے سکےجس کی وجہ سےان کے رکشے کو روک کر سامنے تھانے میں کھڑا کردیا۔وہاں خفیہ پولیس کا انسپکٹر شریف الحسن موجود تھا جس نے انھیں پہچان لیا اور فوراً گرفتار کرلیا۔ مذکورہ انسپکٹر کو ترقی دے کر ڈی ایس پی بنادیا گیا۔
تیسری قیاس آرائی یہ تھی کہ ناصر جس رکشے میں تھے اس کے ڈرائیور کو یہ شبہ ہوگیا تھا کہ یہ کوئی مفرور شخص ہے جو پولیس سے چھپتا ہوا جارہا ہے اس نے پولیس سے انعام اکرام اور ستائش کے لالچ میں رکشے کو تھانے میں لے جاکرکھڑا کردیاجہاں انسپکٹر شریف الحسن کی موجودگی کا تذکرہ ملتا ہےادھر اخبار کی خبر میں نیوٹاون پولیس کی کامیابی بھی اس بات کو تقویت دیتی ہے۔ ناصر کی گرفتاری کے سلسلے میں میں یہ بھی ایک سوال ہے کہ کیا ناصر کی گزرگاہ پر پولیس کی کاروائی معمول کا حصہ تھی یا دانستہ طورپر ایک منصوبہ تھا؟
سردار عبدالوکیل خان ان دنوں ایس ایس پی کراچی تھے۔بہت سال بعد انھوں نے رضا کاظم ایڈووکیٹ کے رسالے میں انٹرویو دیتے ہوئےان دنوں گرفتار ایک ایسی شخصیت کی طرف اشارہ کیا تھا جو ان کے مطابق امریکی سفارت خانے سے تعلقات رکھتی تھی۔اس شخصیت کا سی آئی اے سنٹر میں جو رہن سہن تھا وہ ہم سب نے دیکھا۔ اُن کے گھر سے فرنیچر منگالیا گیا تھا۔ روز ان کے بیوی بچے تھانے میں آکر سارا سارا دن بیٹھے رہتے تھےان کا کھانا بھی گھر ہی سے آتا تھا( نام نہ لکھ کر اعز عزیزی شکوک وشبہات کو بڑھاوا دیا ہے)۔ سردار عبدالوکیل ہی نے بطور ایس ایس پی حسن ناصر سے تفتیش کی تھی
رفیقان صدق و صفا از اعز عزیزی صفحات 51-52 سانجھ لاہور

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حسن ناصر شہید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : خلا میں تیرتے 23 کروڑ بے وزن اجسام
Next Article مظہر عباس کا کالم:ادب، صحافت اور جمہوریت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حسن ناصر : مت سمجھو ہم نے بھلا دیا .. زاہدہ حنا

نومبر 17, 2019

محنت کشوں کا مجاہد: حسن ناصر شہید .. آصف جیلانی

نومبر 15, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.