Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»قہقہہ مرگیا، مسکراہٹ بیوہ ہو گئی: چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

قہقہہ مرگیا، مسکراہٹ بیوہ ہو گئی: چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹرجون 22, 201817 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mushtaq yousafi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’رپورٹ کارڈ‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران ہی خبر مل گئی کہ مشتاق احمد یوسفی انتقال کرگئے۔ ٹی وی چپ تھا لیکن ٹکرز چل رہے تھے اور میرا دھیان اس ناقابل تلافی نقصان کی طرف تھا جو اردو ادب کے نصیب میں لکھا جاچکا تھا….. عائشہ کے سوال بہت دور سے سنائی دے رہے تھے۔ڈاکٹر ظہیر فتح پوری نے ان کی زندگی میں لکھا ’’ہم اردو مزاح کے عہد ِیوسفی میں جی رہے ہیں۔‘‘ ڈاکٹر اسلم فرخی کہتے ہیں’’یوسفی کا طرز ِ بیاں سر تا سر ادبیت، ذہانت اوربرجستگی میں ڈوباہوا ہے۔ وہ بات سے بات پیدا نہیں کرتے بلکہ بات خود کو ان سے کہلوا کر ایک طرح کی طمانیت اورافتخار محسوس کرتی ہے۔‘‘ اسی طرح ڈاکٹر احسن فاروقی، ممتاز حسن، ڈاکٹر نور الحسن نقوی جیسے جید لوگوں نے انہیں جی بھر کے خراج تحسین پیش کیا۔ میں کیا، میری بساط کیا۔ ان کے رخصت ہونے پر مجھے عجیب سا خیال آیا کہ آج قہقہہ مر گیا اور مسکراہٹ بیوہ ہوگئی ہے۔ میں کچھ دیر تو ضبط کئے بیٹھا رہا لیکن پھر رہا نہیں گیا۔ عائشہ بخش کا سوال کچھ اور تھا۔ میرا جواب یوسفی صاحب کا انتقال اور قحط الرجال کے آخری باب پر مشتمل تھا۔ ان کا طنز و مزاح یونیک ترین تھا کہ مزاح کے ساتھ ماتم اور طنز دو دھاری تلوار جیسا کہ زخم نہ لگے لیکن خون بہنے کی بجائے سہنے کی حد تک رستا رہے۔ ایسے موقعوں پر محاورہ یہ ہےکہ خلا مدتوں تک پر نہ ہوگا۔ مجھے یقین ہےکہ یہ خلا پر ہو ہی نہیں سکتا۔ یوسفی صاحب کچھ کچھ مشکل تھے کیونکہ انہیں سمجھنے کے لئے اوربہت سی باتوں کی سمجھ بہت ضروری ہے۔ ان کی بے پناہ برجستگی پر مجھے اکثر وہ گورا یاد آجاتا جس نے کہا تھا کہ ’’میری برجستہ تقریر کے پیچھے کئی کئی دن کی تیاری ہوتی ہے۔‘‘ ایسی برجستگی کےلئے اک ایسی مستقل تپسیا کی ضرورت ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔جمعرات کی صبح اخبار دیکھے تو اک اور طرح کا دکھ مرے انتظار میں تھا۔ ہم عجیب لوگ ہیں ہمارے پیمانے اور معیار غریب تر کہ ایک معمولی سا سیاستدان مرجائے تو لیڈیا سپرلیڈ بنتی ہے۔ عظیم ترین ادیب رخصت ہو تو اسے تین کالمی قبر میں اتار کر سمجھتے ہیں جیسے توپ چلا دی ہو۔ اس سے زیادہ لکھنے کی سکت نہیں اس لئے یوسفی صاحب کی آخری مہم ’’شام شعرِیاراں‘‘ سے ایک اقتباس پر اکتفا کروں گا جس میں وہ اپنی اہلیہ مرحومہ کی رخصتی اور اپنی ’’تیاری‘‘ کی بات کرتے ہیں۔ اس باب کا عنوان ہے۔کہیں اوڑھ چَدریا سجنی گئیکوئی کفنی پہنے راہ تکت ہےکفن پہنے راہ تکتے یوسفی صاحب لکھتے ہیں۔’’کمرے کے ایک کونے میں میری آرام دہ ’’آرم چیئر‘‘ ہے جس پر صبح نو بجے سے رات کے دو بجے تک (تین گھنٹے کا وقفہ برائے لنچ، قیلولہ اور ڈنر) بیٹھا رہتا ہوں۔ دیکھئے پھروہی سوال نہ کیجئے گا کہ 14گھنٹے اس پر بیٹھے کیا کرتے ہو؟یہ کرسی میرا جو گیا مرگ چھالا ہے اوریہی میرا راج سنگھاسن اور تخت طائوس۔ اس کوہر دو معنی میں بوریائے فلاکت بھی کہہ سکتے ہیں۔ چناں چہ مرزا اس کرسی کو میری تصویر کسمپرسی کہتے ہیں۔اس سے تین انچ کےفاصلے پر میرا 6×3فٹ بیڈ ہے جس پر ٹھیک دو بجے زرد چادر اوڑھ کر سونے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ میرے بےحد پسندیدہ بسنتی رنگ کی یہ چادر مرحومہ نے بڑے شوق سے اپنے ہاتھ سے اپنے لئے سی تھی۔ ہلکے زرد رنگ کی دوہری چادر میں ہلدی سے بھی زیادہ پیلے رنگ کی اریب گوٹ بڑی کتر بیونت کے بعد لگائی تھی۔ آخری دن دمِ وداع یہی چادر اوڑھے ہوئے تھیں۔ رخسار بھی ہمرنگ چادر ہوچلے تھے۔سب نے کہا، یہ چادر بھی فقیر فقراکو دے دلا دو۔ سومیں نے سب سے اتاؤلے باؤلے سوالی، دھجاداری بیراگی کو یہ کفنی سونپ دی۔ کہیں اوڑھ چَدریا سجنی گئی، کوئی کفنی پہنے راہ تکت ہے۔روبینہ نے جب تیسری دفعہ بھری محفل میں مجھے فہمائش آمیز مشورہ دیا کہ آپ ایک سیکرٹری یا اسسٹنٹ کیوں نہیں رکھ لیتے جو ان کتابوں کو ڈھنگ سے رکھے، ڈسٹنگ کرے، دیکھ ریکھ کرے، کیٹلاگ بنائے، سارا گند، سارا دلدر نکال پھینکے۔ کمرے کو انسانوں کے رہنے کے قابل بنائے۔’’دلدر کا نصف بدتر حصہ تو میں خود ہوں۔ جی چاہے تو اسے Augean Stables کہہ سکتے ہیں۔ برا نہیں مانوں گا۔ ایک عمر ایسی بھی آتی ہے جب انسان ان نفاستوں، ایسے بکھیڑوں سے لاتعلق اور بے نیاز ہو جاتا ہے۔ یہ عرفان حیات اور روشن ضمیری کی منزل ہے۔‘‘مرزا محفل میں فقرہ پہ فقرہ یوں چست کرتے ہیں جیسے پالی میں اصیل مرغے لڑا رہے ہوں۔ ہمارے فقرے کا پوٹا چیر کے رکھ دیتے ہیں۔ عرفان حیات سے متعلق ہمارا فقرہ شرارتاً ان تک پہنچایاگیا تو پیٹ پکڑ پکڑ کر ہنسے۔ شام کو ملاقات ہوئی تو اپنے ردعمل کو دہراتے ہوئے فرمایا ’’معاف کرنا Pompous آدمی کی مثال ایک ایسے قوال کی ہے جسے اپنے ہی گانے پر حال آجائےاور مجھ جیسے لوگ پن چبھو چبھو کر دیکھ رہے ہوں کہ ڈھونگ تو نہیں رچارہا۔ تم جسے عرفان حیات کہہ رہے ہو وہ درحقیقت خوف و دہشت ممات ہے اور جسے تم روشن ضمیری سمجھ بیٹھے ہو وہ علامت و ملامت پیری ہے! تم اپنی کوٹھریا کو کتاب محل اورعشرت کدہ کہتے کہتے اب بودھ گیا کہنے لگے ہو۔ اپنے خلجان پر نروان کا دھوکہ ہونے لگا ہے۔‘‘قارئین!اللہ پاک یوسفی صاحب کو جنت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور قارئین کو صبرکہ اس کے علاوہ کوئی رستہ بھی تو نہیں۔’’کہیں اوڑھ چَدریا سجن گیا‘‘
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleذکر ایک بچے جمہورے کا۔۔: واللہ اعلم / ڈاکٹراختر شمار
Next Article یوسفی صاحب کے ساتھ گزارے ہوئے برس( خصوصی تحریر ) ۔۔ رضا علی عابدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.