Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»آنسوؤں میں بھیگی رات۔۔حسن نثار
حسن نثار

آنسوؤں میں بھیگی رات۔۔حسن نثار

ایڈیٹرجون 19, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی صبیحہ بھابی کا سوگ ہی ختم نہیں ہوا تھا کہ طارق عزیز بھی بچھڑ گئے کہ یہی کچھ زندگی کا خلاصہ ہے۔لینا ایک نہ دینے دوجب تک ہو تم، تب تک ہوصرف یادیں، باتیں اور تصویریں ہی باقی رہ جاتی ہیں اور پھر وقت کی دیمک انہیں بھی چاٹ جاتی ہے۔ صبیحہ بھابی کے انتقال سے صرف چند روز پہلے سنتوش بھائی کی برسی تھی جن سے چھوٹے تھے درپن بھائی، خوبرو جن کے نام کا حصہ بن چکا تھا۔ ان سے چھوٹے ایس سلمان جو اپنے وقت کے مانے ہوئے ہدایت کار تھے اور سب سے چھوٹے سید منصور عباس جو میرے عزیز ترین دوستوں میں شامل ہے۔ دوستی کی عمر تقریباً 50سال۔منصور بھی اپنے بھائیوں کی طرح بے حد ہینڈ سم اور طرحدار۔ چند فلموں میں لیڈنگ رولز بھی کئے لیکن کیریئر کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ منصور سے دوستی کی وجہ سے ہی میں اس تاریخی خاندان کا حصہ رہا اور آج تک ہوں۔ سنتوش بھائی مسلم ٹاؤن میں رہتے اور گھر کا نمبر تھا ’’ون مسلم ٹاؤن‘‘ جس کے وسیع و عریض برآمدے میں موجود میز پر ہم ’’بچہ لوگ‘‘ پنگ پانگ کھیلا کرتے۔ کبھی کبھی سنتوش بھائی بھی ہمیں جوائن کرلیتے تو وہ بازی یادگار بن جاتی۔ انتہائی تعلیم یافتہ، انتہائی کلچرڈ اور ویل مینرڈ سنتوش بھائی سے بہت کچھ سیکھا۔ مسحور اور انسپائر کردینے والی پرسنالٹی کا ہی کمال تھا کہ بڑی بھابی جمیلہ اور چھوٹی بھابی صبیحہ میں تعلق سوکنوں کا نہیں بہنوں سے بڑھ کر تھا۔صبیحہ بھابی کے انتقال سے ایک روز پہلے منصور نے بتایا کہ سلو بھائی (ایس سلمان) ہسپتال سے گھر شفٹ ہوگئے ہیں جبکہ صبیحہ بھابی کی حالت مخدوش ہے۔ میں نے ’’میرے مطابق‘‘ کے پروڈیوسر بھائیوں جیسے فاروق بھائی کو فون کرکے کہا کہ کل کے پروگرام میں اپنے ویورز سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کرنی ہے لیکن فرشتۂ اجل نے اس اپیل کی نوبت ہی نہ آنے دی اور وہ خاتون رخصت ہوگئیں جو 50سال پہلے بھی تہجد تک قضا نہ کرتی تھیں۔
سب کہاں کچھ لالۂ و گل میں نمایاں ہوگئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں اور طارق عزیز کو تو دنیا جانتی مانتی تھی۔ وہ نہیں لیکن میں ضرور جانتا تھا کہ وہ میرے قریبی عزیز ہیں لیکن میں نے کبھی بتانا مناسب نہ سمجھا۔ میری اک سگی خالہ زاد فیئرفکس واشنگٹن میں رہتی ہیں جو طارق بھائی کی بھی کزن ہیں۔ جم پل امریکہ کی، نک نیم بے بی ’’اینیمل لور‘‘ تھوڑی کریک کہ نہ گوشت کھائیں نہ انڈے کو ہاتھ لگائیں، نہ دودھ کو کہ یہ بے زبانوں پر ظلم ہے۔ اللہ بخشے میری امی جب بھی جاتیں اسے بہت سمجھاتیں کہ یہ پاگل پن ہے لیکن لاڈلی بھانجی نے خالہ سے بے پایاں محبت کے باوجود ان کی ایک نہ سنی۔ بہرحال قصہ مختصر تقریباً 20،21 سال پہلے طارق بھائی امریکہ گئےتو بے بی کے محل نما گھر میں ٹھہرے۔ کسی شام میرا ذکر چھڑا تو طارق بھائی میرے اس تعارف پر حیران ہو کر بولے کہ اس نے تو مجھے کبھی بتایا ہی نہیں کہ وہ میرا کیالگتا ہے۔ بے بی نے کہا ’’تم بڑے ہو اب جا کر اسے بتا دینا‘‘۔طارق بھائی نے واپسی پر مجھے فون کرکے خوب ڈانٹا کہ میں نے انہیں بتایا کیوں نہیں کہ میں خالہ خورشید کا بیٹا ہوں۔ پھر میں نے ان کے کالموں کے ایک مجموعہ کا دیباچہ بھی لکھا۔ ملاقات پھر بھی کم لیکن فون پر بات اکثر۔ عجیب بات ہے کہ پہلی بار گزشتہ چند دنوں میں کئی بار انہیں ملنے کا خیال آیا لیکن میں اپنی سستی کا شکار ہوگیا۔ شاید ٹھیک ہی ہوا۔ طارق بھائی کا تعارف کیا کہ دنیا مجھےسے بہتر جانتی ہے۔ اتنا ضرورکہوں گا کہ صحیح معنوں میں کثیر الجہت شخصیت تھے۔ سرتاپا اک پاکستانی، سرتا پا فن کار، سرتا پا تخلیق کار۔17اور 18جون کی درمیانی رات مجھ پربھاری گزری۔ محاورتاً نہیں حقیقتاً یہ رات آنسوؤں میں بھیگی ہوئی رات تھی۔ میں نے سنتوش بھائی صبیحہ بھابی کی یاد میں ان کی شہکار فلموں وعدہ، سات لاکھ، موسیقار، حمیدہ، مکھڑا وغیرہ کے منتخب حصے دیکھے۔ ’’وعدہ‘‘ کا وہ گیت ’’بار بار ترسیں مورے نین‘‘ اور ’’جب ترے شہر سے گزرتا ہوں‘‘۔ ’’سات لاکھ‘‘ کا وہ لازوال گیت ’’قرار لوٹنے والے تو پیار کو ترسے‘‘۔ ’’مکھڑا‘‘ کا کبھی نہ بھلایا جانے والا گیت …..’’دلا ٹہر جا یار دا نظارہ لین دے‘‘ جو بار ی باری دونوں پر دو بالکل سچوئشنز میں پکچرائز ہوا، اسی طرح ’’موسیقار‘‘ کا ’’گائے گی دنیا گیت میرے‘‘ دکھ دو چند یہ سوچ کر ہوا کہ ان کے باقی ساتھیوں میں سے کوئی بھی باقی نہیں۔ نہ علاءالدین رہ گئے جو ’’مکھڑا‘‘ کے ولن تھے نہ الیاس کشمیری جو ’’وعدہ‘‘ میں ہیرو کے دوست تھے، نہ آصف جاہ ، نہ ایم اسماعیل، نہ ناقابل فراموش کامیڈین نذر، نہ ہمالیہ والا۔ کبھی ان ناموں کی گونج ہی ختم نہ ہوتی تھی لیکن آج؟اسی طرح میں نے طارق عزیز صاحب کی ’’زندگی‘‘ سے لے کر ’’انسانیت‘‘ تک جیسی فلموں کی جھلکیاں دیکھیں۔ کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ’’زندگی‘‘ میں طارق صاحب اور ٹی وی کے سپرسٹار شکیل اکٹھے تھے۔ اسی طرح ’’انسانیت‘‘ میں زیبا کی ایک طرف وحید مرادتو دوسری طرف طارق عزیز جنہوں نے کینسر کا مریض ہونے پر ایسی پرفارمنس دی کہ تب خواتین کے آنسو نہ تھمتے تھے۔شاید آنسو ہی آخری حقیقت ہیں اور آنسو کیا ہے؟پانی کے قطرے اور قطرہ کیا ہے؟’’عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article19برس پہلے: استعفیٰ نہیں دوں گا(2)۔۔عرفان صدیقی
Next Article بدقسمت ذہین قوم!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.