Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»19برس پہلے: استعفیٰ نہیں دوں گا(2)۔۔عرفان صدیقی
کالم

19برس پہلے: استعفیٰ نہیں دوں گا(2)۔۔عرفان صدیقی

ایڈیٹرجون 19, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فائل میں سجی سمری اور منسلک آرڈیننس کا موضوع صدرِ مملکت کی تنخواہ، پنشن اور مراعات میں خاطر خواہ اضافہ تھا ۔یہ ایک طویل فہرست تھی جس میں درج نہایت ہی اشتہا انگیز مراعات و سہولتوں کا تعلق صدرِ مملکت کی فراغت کے بعد سے تھا۔صدر کا رویہ بے لچک تھا، طارق عزیز سے ملاقات سے قبل انہوں نے ہم سے اس فائل پر بات کرتے ہوئے کہا تھا ۔ان لوگوں نے مجھے گھر بھیجنے کی ٹھان ہی لی ہے تو ان نوازشات کی کیا ضرورت ہے ؟اگر یہ اپنے لئے چاہتے ہیں تو میرے کندھے پر کیوں بندوق رکھتے ہیں ؟سو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں طارق عزیز کو بتا دیا کہ اس آرڈیننس کی منظوری نہیں دے سکتا ( منصب سنبھالنے کے کوئی آٹھ ماہ بعد 27فروری 2002ء کو صدر مشرف نے اس کی منظوری دیدی) ۔
فائل کا قضیہ تمام ہوا تو صدر تارڑ نے طارق عزیز سے کہا ’’مجھے بھی بہت سی اطلاعات ملتی رہتی ہیں اتنا بے خبر نہیں ہوں اچانک پیٹھ میں خنجر گھونپنا اچھی بات نہیں جو بھی ہے مجھے صاف صاف بتا دیا جائے۔ صدر نے آرمی ہاؤس والی میٹنگ کا ذکر بھی کر دیا۔
طارق عزیز کے واپس جاتے ہی چیف ایگزیکٹو آفس میں ہا ہا کارمچ گئی۔سرِ شام ڈاکٹر قدیر خان دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ جنرل غلام احمد کا فون آ گیا ۔گھر پہنچے تو شریف الدین پیرزادہ کی کال آگئی ۔ڈاکٹر صاحب نے جو مناسب سمجھا کہہ دیا لیکن ہونٹوں نکلی کوٹھوں چڑھ چکی تھی۔ طارق عزیز اگلے ہی دن ، 8جون کو وقت لے کر ایک بار پھر صدرتارڑ سے ملنے آ گئے، کہنے لگے ’’میں نے آپ کی تمام باتیں چیف ایگزیکٹیو تک پہنچا دی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ صدر صاحب کے ہاں کھانا کھائے بہت دن ہوگئے ،اگر آپ کی کوئی مصروفیت نہ ہو تو وہ 13جون کو آپ کے ساتھ ڈنر کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ صدر نے اپنی مصروفیات کے کیلنڈر پر نگاہ ڈالی اور کہا ’’جی ٹھیک ہے ‘‘۔ طارق عزیز نے جیب سے ایک پرچی نکالتے ہوئے کہا ’’چیف نے مہمانوں کی لسٹ بھی دی ہے ‘‘۔ صدر نے پرچی تھام لی۔اس پر جنرل مشرف،جنرل محمود، جنرل یوسف، جنرل غلام احمد اور طارق عزیز کے نام درج تھے۔
’’یومِ عشائیہ‘‘ 13جون کو چین سے آئے وزیر مواصلات نے صدرِ تارڑ سے ملاقات کی ۔تب سرکاری طور پر صدر کے دورۂ چین کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔چینی مہمان نے کہا ’’مسٹر پریذیڈنٹ ہمارے ہاں ستمبر اور اکتوبر کے مہینے بہار کے ہوتے ہیں ۔صدر عوامی جمہوریہ چین آپ کے دورے کے منتظر ہیں ‘‘۔ صدر نے مسکراتے ہوئے میری طرف دیکھا اور بولے ’’میں خود بڑی بے تابی سے دورۂ چین کا منتظر ہوں‘‘ مجھے یقین ہے کہ جو کچھ ہو رہا تھا چینی اس سے بے خبر نہ تھے۔
عشائیے کے تمام مہمانانِ گرامی کی گاڑیاں نوبجے شب قافلے کی شکل میں صدارتی رہائشگاہ کے وسیع پورچ میں داخل ہوئیں۔کھانے کے بعد ڈرائنگ روم میں محفل جمی، قہوے کا دور شروع ہوا تو جنرل مشرف گویا ہوئے،سرہم سب ایک ضروری گزارش کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں ۔سچی بات یہ ہے کہ ہم سب خاص طور پر میں بہت شرمندہ ہوں ۔آپ نے ہم سے بہت تعاون کیا جس کیلئے ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہیں ۔اس وقت اکانومی کی صورتحال بہت خراب ہے بے یقینی کی وجہ سے سرمایہ کاری رک گئی ہے ۔طویل تمہید کے بعد جنرل مشرف نے ذرا سا وقفہ لیا تو صدر تارڑ بولے جنرل صاحب ! میں یہ سب باتیں اچھی طرح سمجھتا ہوں ۔آپ جو بھی کہنا چاہتے ہیں بلا تکلف کہہ ڈالیں۔چیف ایگزیکٹو بولے ، سر بات یہ ہے کہ اس سنگین صورتحال میں فوجی قیادت کی رائے ہے کہ میرے صدر بن جانے سے معاملات بہتر ہو جائیں گے ۔بس قومی مفاد کا ایشو ہے سر ،صدر تارڑ نے وہ سب کچھ کہہ دیا جو وہ کہنا چاہتے تھے۔ آخر میں انہوں نے کہا ’’اب جب کہ آپ لوگوں نے فیصلہ کر ہی لیا ہے تو مجھے صرف یہ بتا دیجئے کہ آپ ایسا کب کرنا چاہتے ہیں ؟‘‘سب نے جنرل مشرف کی طرف دیکھا انہوں نے کوئی تاریخ تو نہ دی البتہ بولے ’’آپ بتائیں یہ کس طرح کیا جائے ‘‘صدر تارڑ نے روکھے پن سے کہا ’’یہ آپ کا دردِسر ہے ‘‘ ایک سینئر جنرل نے اپنے لہجے میں جرنیلی طنطنہ بھرتے ہوئے کہا آپ استعفیٰ بھی تو دے سکتے ہیں۔ صدر تارڑ بولے’’کسے دوں استعفیٰ ؟‘‘ آئین کے تحت میں قومی اسمبلی کےا سپیکر کو استعفیٰ پیش کروں گا؟‘‘
ایک اور جرنیل نے تحکمانہ لہجے میں مشورہ دیا ’’آپ چیف ایگزیکٹیو کو دے دیں ‘‘۔اس جملے نے مرد بزرگ کی بوڑھی رگوں میں رینگتے لہو میں چنگاریاں سی بھر دیں ۔جنرل کی طرف دیکھتے ہوئے بولے ’’جنرل صاحب میں کسی انقلاب کے ذریعے نہیں آیا، میں نے آپ کے کسی پی سی او کا حلف بھی نہیں اٹھایا۔ آپ بہت طاقتور سہی لیکن جس آئین کا آپ نے اور میں نے حلف اٹھایا ہے اس کے تحت میں آپ کا سپریم کمانڈر ہوں ۔ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں اپنے ماتحت کسی سپاہی یا افسر کو استعفیٰ پیش کردوں اور وہ اس کی منظوری دے ؟ اور آخری بات سن لیں، میں استعفیٰ نہیں دوں گا ‘‘۔
ایک سناٹا چھا گیا شاید مرد بزرگ سے کسی کو اس جواب کی توقع نہ تھی ۔تناؤ اور کشیدگی کے اسی اعصاب کش ماحول میں اجلاس برخاست ہو گیا۔ معزز مہمانان گرامی، پرتکلف عشائیے کے بعد ایک تلخ پیغام دے کر اور میزبان گرامی سے ایک دو ٹوک فیصلہ لیکر رخصت ہو گئے ۔اگلے دن 14جون کو جب صدر تارڑ مجھے یہ تفصیلات سنا رہے تھے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل محمود کا فون آیا کہ وہ آج ہی ملنا چاہتے ہیں ۔ صدر نے اے ڈی سی سے کہا شام ساڑھے آٹھ بجے گھر پر آجائیں ۔ جنرل کا پیغام نہایت واضح تھا…. (جاری ہے )
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت آٹھویں بار سلامتی کونسل کا رکن بن گیا : کوئی آسمان نہیں ٹوٹے گا ، شاہ محمود
Next Article آنسوؤں میں بھیگی رات۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.