لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ملکہ ترنم نور جہاں کے شوہر اعجاز درانی انتقال کر گئے۔
ملکہ ترنم نور جہاں کے شوہر اعجاز درانی کا انتقال لاہور میں ہوا، ان کی عمر 88 برس تھی۔
اعجاز درانی طویل عرصے سے بیمار تھے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی، اعجاز درانی ملکہ ترنم نور جہاں کے دوسرے شوہر تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف اداکار اعجاز درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا اعجاز درانی مرحوم نے شہرہ آفاق فلم ’ہیر رانجھا‘ میں بے مثال اداکاری کرکے فلم بینوں کے دل جیتے، رانجھا کے کردار میں اعجاز درانی نے حقیقت کا رنگ بھرا۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز درانی پاکستانی فلم انڈسٹری کا اثاثہ تھے، فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے مرحوم کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔
(بشکریہ: جیونیوز)
فیس بک کمینٹ