ہم پروفیشنل جرنلسٹس گروپ، اس عزم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں کہ صحافت کو ذاتی مفادات سے بالاتر رکھ کر اسے اس کے اصل مقام تک پہنچائیں گے۔ ہمارا یقین ہے کہ پریس کلب صرف ایک عمارت نہیں بلکہ صحافی برادری کی آواز، طاقت اور شناخت ہے۔ اگر یہ مضبوط ہوگا تو ہر صحافی مضبوط ہوگا۔
ہم وعدہ کرتے ہیں کہ:
حقیقی اور فعال صحافیوں کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔میرٹ، شفافیت اور برابری کو ہر فیصلے کی بنیاد بنایا جائے گا۔نوجوان صحافیوں کی تربیت، رہنمائی اور مواقع کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔پریس کلب کو ایک فعال، باوقار اور سب کے لیے قابلِ رسائی ادارہ بنایا جائے گا۔
یہ انتخاب کسی ایک فرد کی جیت نہیں، بلکہ پوری صحافی برادری کی جیت ہونی چاہیے۔ ہم نے جو وعدے کیے ہیں، انہیں الفاظ تک محدود نہیں رہنے دیں گے بلکہ عملی اقدامات سے ثابت کریں گے کہ ہم خدمت کے لیے آئے ہیں، اختیار کے لیے نہیں۔آئیں، سچ، اصول اور پیشہ ورانہ دیانت کے ساتھ کھڑے ہوں۔
اپنے ووٹ کی طاقت سے اس عزم کو مضبوط کریں،انشا اللہ صدرپریس کلب اشفاق احمد
پروفیشنل جرنلسٹس گروپ
فیس بک کمینٹ

