اسلام آباد:کراچی پولیس آفس حملے کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں ’متاثرہ علاقے‘ میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ “امریکی سفارت خانہ کراچی کے (علاقے) صدر میں سنٹرل پولیس آفس پر حملے کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور مقامی حکام وقوعہ پر موجود ہیں”۔
امریکی سفارتخانہ نے نے مزید کہا کہ ’ہم امریکی شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں، (متاثرہ) علاقے میں (جانے) سے گریز کریں، اور دوستوں اور اہل خانہ کو اپنی حفاظت کے بارے میں مطلع کریں۔”
دوسری جانب جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جانیں گنوانے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
# Karachi Police Office #germany #germany travel advisory #gird o pesh #girdopesh #Pakistan Travel Advisory #Security forces neutralise all three terrorists in Karachi police office operation #Sindh governmen #Travel Advisory #tweet #twitter #us #us travel advisory pakistan #usa امریکہ ٹریول ایڈوائزری جرمنی سفری ہدایت کراچی پولیس آفس کراچی پولیس آفس حملہ: امریکا کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت گردوپیش