لاہور: لاہور پریس کلب کے لائف ممبر سینئر صحافی خالد چوہدری انتقال کر گئے۔وہ سحررشید، میجر(ر)حامد رشید اور ڈاکٹر شاہد رشید کے بھائی اور روزنامہ جنگ لاہور کے سینئر صحافی پرویز بشیر کے ماموں تھے۔
جنازہ آج بروز پیر ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 109/7 گلی نمبر 16 بلاک جی فیز فائیو ڈیفینس ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور سے اٹھایا جائے گا ۔ نمازجنازہ بعد نماز ظہر بوقت 1:30 بجے جامع مسجد ٹی بلاک فیز ٹو ڈیفینس ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ادا کی جائے گی اور تدفین میانی صاحب قبرستان لاہور میں ہو گی۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ خالد چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خالد چودھری مرحوم نے آنے والی نسلوں کے لئے قابل قدر صحافتی ورثہ چھوڑا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

