Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ٹول سلینگ کی یک نفری جے آئی ٹی۔۔خالد مسعود خان
کالم

ٹول سلینگ کی یک نفری جے آئی ٹی۔۔خالد مسعود خان

ایڈیٹرجنوری 24, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سکیورٹی پرزن 21کو مختصراًS-21 کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ہائی سکول تھا جسے پول پاٹ کے دورِ اقتدار میں ”حراستی اور تفتیشی مرکز“ میں تبدیل کر دیا گیا۔ اب یہ Tual sleng Genocide Museumہے۔ اگلے روز ہم اس جگہ تھے۔ یہاں داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہے۔ کمبوڈیا میں تقریباً تمام سیاحتی دلچسپی کے مقامات پر غیر ملکیوں کیلئے ٹکٹ ہے اور مقامی لوگوں کیلئے داخلہ مفت ہے۔ ٹکٹ سب جگہ ڈالروں میں ہے۔ ڈالر کمبوڈیا میں ایسے استعمال ہوتا ہے جیسے مقامی کرنسی ہو۔عام طور پر مقامی کرنسی ”ریئل“ کا استعمال ڈالروں کے بقایا جات کیلئے ہی ہوتا تھا۔ہم ٹکٹ لے کر ٹول سلینگ میں داخل ہو گئے۔ یہ کبھی ہائی سکول تھا۔ تب اس سکول کا نام Chao Ponhea Yat High School تھا۔ پول پاٹ کے کمبوڈیا پر قبضے کے بعد جب مخالفین اور اس سے بڑھ کر صرف ریاست کیلئے غیر فائدہ مند اور ناپسندیدہ لوگوں کی تطہیر کا عمل شروع ہوا تو نام نہاد تفتیش کیلئے ایسے کم از کم پندرہ سو حراستی سنٹر ،جو صرف اور صرف تشدد اور اذیت کیلئے استعمال ہوتے تھے، قائم کیے گئے۔ اس حراستی مرکز کو S-21 کا سرکاری کوڈ دیا گیا تھا۔ یہ ٹول سلینگ نسل کشی سنٹر کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا۔ اس میں تین بلاک ہیں اور ہر بلاک تین منزلہ ہے۔ دونوں طرف سیڑھیاں‘ سامنے برآمدہ اور قطار میں کمرے۔ بالکل ویسے ہی جیسے عموماً سکولوں کے ہوتے ہیں۔ پہلے بلاک میں نچلی منزل پر لوہے کی چار پائیاں رکھی ہوئی ہیں جن میں پاﺅں باندھنے کیلئے سریے کے کڑے نصب ہیں۔ دوسری منزل میں اجتماعی قیدیوں کا بندوبست ہے اور کمرے کی دیواروں پر ایک سے دوسرے سرے تک دونوں جانب نمبر لگے ہوئے ہیں اور ساتھ لوہے کے کڑے ہیں جن کے ساتھ قیدیوں کو باندھا جاتا تھا۔ تیسری منزل بھی اسی طرح کی ہے۔
دوسرے بلاک میں نیچے قیدیوں کا اجتماعی رہائشی بندوبست تھا۔ دوسری منزل تفتیش کی اگلی منزل تھی۔ اس میں ہر کمرے کے اندر لکڑی کے دو اڑھائی فٹ چوڑے اور پانچ، چھ فٹ لمبے چھوٹے چھوٹے سیل ہیں، جن میں مزید حفاظت کیلئے اور باندھنے کیلئے دیواروں میں ہک اور زنجیریں نصب ہیں۔ تیسری منزل بھی ایسی ہی ہے لیکن وہاں یہ سیل لکڑی کے بجائے سیمنٹ کے بلاکس سے تعمیر کیے گئے ہیں اور دوسری منزل والے لکڑی کے سیلز سے مزید تنگ و تاریک ہیں۔ کمرے میں آمنے سامنے بنے ہوئے ان تنگ ”کھڈا“ نما سیلز کے باہر دروازے ہیں اور درمیان میں راہداری ہے۔ تمام کمرے، جو کبھی علیحدہ علیحدہ تھے اور ان کے دروازے باہر برآمدے میں کھلتے تھے، درمیانی دیوار میں دروازہ بنا کر ایک دوسرے سے ملا دئیے گئے تھے تاکہ نگرانی میں آسانی رہے اور ایک سرے پر بیٹھا ہوا نگران دور تک سارے کمروں میں بنی ان کھولیوں پر نظر رکھ سک۔
تیسرا بلاک اب میوزیم ہے۔ دوسری منزل پر قیدیوں کی تصاویر‘ ان کا حراستی مرکز کا ریکارڈ اور ہلاک شدگان کی میتوں کی تصاویر ہیں۔ تیسری منزل پر ایک کمرے میں دستاویزی فلم دکھانے کا بندوبست ہے اور دیگر کمروں میں تب کی حکومت کے اہم لوگوں کی تصاویر ہیں، جن میں پول پاٹ‘ اس کے وزرائ‘کمبوڈیا کے تب کے صدر کھیوسمپھون اور اس بدنام زمانہ حراستی مرکز کے انچارج کانگ کیک ایووالمعروف ''برادر ڈچ“ کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ پہلی منزل پر اذیتی آلات ہیں اور ایک کمرے میں یہاں مرنے والے قیدیوں کی کھوپڑیاں شو کیس میں رکھی ہوئی ہیں۔ اوپر نیچے پانچ چھ خانوں میں دو بڑے بڑے شو کیس ان کھوپڑیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ کھوپڑیاں اس کا عشر عشیر بھی نہیں جو کلنگ فیلڈ کے عین درمیان میں بنے ہوئے ''سٹوپا“ میں پڑی ہیں۔ اس بلند و بالا سٹوپا کے اندر سترہ منزلہ شیشے کا بہت بڑا شو کیس ہے جس میں کلنگ فیلڈ سے ملنے والے نو ہزار کے لگ بھگ انسانی ڈھانچوں کی باقیات میں سے دو اڑھائی ہزار کھوپڑیاں رکھی ہوئی ہیں۔ سب سے نچلی منزل میں کھوپڑیوں پر چھوٹے چھوٹے گول رنگدار سٹکر لگا کر واضح کیا گیا ہے کہ مرنے والے کی موت کس طرح ہوئی۔ گولی ماری گئی (سر میں گولی کا سوراخ ہے) ڈنڈے مار کر مارا گیا (سر کی ٹوٹی ہوئی ہڈی نظر آتی ہے) آہنی راڈ سے مارا گیا‘ سنگین گھونپ کر مارا گیا یا کسی اور طریقے سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ گولی مارنے کا طریقہ کار سب سے مہنگا تصور کیا جاتا تھا لہٰذا یہ طریقہ کسی کسی قیدی پر آزمایا گیا تھا۔
ٹول سلینگ کے حراستی مرکز میں بیس ہزار کے لگ بھگ لوگوں کو لایا گیا اور یہاں سے انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کیلئے Choeung Ek المعروف کلنگ فیلڈ منتقل کر دیا گیا۔ ایک محتاط تحقیق کے مطابق ٹول سلینگ حراستی مرکز سے صرف سات بالغ افراد کے زندہ بچ کر نکلنے کا ریکارڈ دستیاب ہوا۔ بعدازاں وسیع پیمانے پر زندہ بچنے والے قیدیوں کے بارے میں تحقیق کی گئی تو یہ تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔ ان میں سے پانچ ابھی زندہ ہیں اور ان پانچ میں سے دو زندہ بچ جانے والے قیدی آج بھی ٹول سلینگ کے نسل کشی والے عجائب گھر میں بیٹھتے ہیں۔ ایک کا نام Chum Mey ہے اور دوسرے کا نام Bou Mengہے۔ جس روز ہم وہاں گئے Bou Meng ابھی نہیں آیا تھا جبکہ Chum Mey اپنی مخصوص جگہ پر بیٹھا اپنی کتاب "Survivor" بیچ رہا تھا۔ یہ کتاب آٹھ زبانوں میں شائع ہوئی ہے اور The Voice behind the Walls of S-21 کے نام سے مشہور ہے۔ میں نے اور اسد نے ایک ایک کتاب خریدی اور پھر دوبارہ سٹال پر رکھ دی۔ ایمانداری کی بات ہے کہ میں یہ کتاب پڑھنا ہی نہیں چاہتا تھا۔ اگر میوزیم دیکھنے سے پہلے خریدتا تو گھر لے آتا اور پڑھتا لیکن میوزیم دیکھنے کے بعد مجھ میں یہ کتاب پڑھنے کی ہمت ہی نہیں تھی۔
سات جنوری 1979ءکو ویت نام نے کمبوڈیا پر قبضہ کر لیا۔ ٹول سلینگ حراستی مرکز بھی دیگر حراستی مراکز کی طرح بند ہو گیا۔ پول پاٹ کو گھر میں نظربند کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ دیگر شریک جرم افراد میں کھیو سمپھون‘ آئنگ سارے‘ نیون چپا‘ آئنگ تھنتھ اور کانگ کیک ایوو المعروف برادر ڈچ شامل تھے۔ ان سب کو ایک خصوصی ٹربیونل میں پیش کیا گیا۔ یہ ٹربیونل خصوصی طور پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم ہوا۔ سب ملزمان پر ''جرائم بسلسلہ انسانی حقوق‘ جنگی جرائم اور نسل کشی“ کا الزام لگا کر ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ تاہم یاد رہے کہ پول پاٹ حکومت کا خاتمہ 1979ئ کے آغاز میں ہو گیا۔ دس سال ویت نام کا قبضہ رہا۔ پہلے انتخابات 1993ئ میں ہو گئے جبکہ یہ ٹربیونل 1997ئ میں یعنی سارے معاملے کے ختم ہونے کے قریب اٹھارہ سال بعد قائم ہوا۔ ابھی اس ٹریبونل کی کارروائی بھی ٹھیک طریقے سے شروع نہیں ہوئی تھی کہ پول پاٹ یعنی مرکزی ملزم اپنے گھر میں نظربندی کے دوران مر گیا۔ دیگر پانچ مجرموں کو مختلف عرصہ کی قید ہو گئی۔ اس دوران وہ گیارہ سال جیل میں گزار چکے تھے اور اگلے چند سال بعد رہا ہو جاتے؛ چنانچہ 2007ئ میں ایک سپیشل ٹربیونل بنایا گیا۔ سب کا دوبارہ ٹرائل ہوا اور ان سب کو تاعمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
ٹول سلینگ حراستی مرکز کے انچارج کانگ کیک ایوو (برادر ڈچ) کیخلاف اس ٹربیونل نے نہ کوئی کمیٹی قائم کی‘ نہ کوئی کمیشن بنایا اور نہ ہی کوئی جے آئی ٹی تشکیل دی۔ اس کیخلاف یک رکنی جے آئی ٹی میں صرف اور صرف ایک شخص تھا۔ وہ ٹول سلینگ کے زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک چم مے تھا۔اس اکیلے کی گواہی پر برادر ڈچ کی سزا بڑھا دی گئی۔ اگر اس معاملے میں کوئی جے آئی ٹی یا کمیشن بنا دیا جاتا تو شاید یہ کیس ابھی تک فیصلے کا منتظر ہی ہوتا۔
ہمارے ہاں کسی بھی کیس کو لٹکانے‘ دبانے یا مٹی ڈالنے کیلئے کمیشن‘ ٹریبونل اور اب نئے فیشن کے تحت جے آئی ٹی بنانے کا رواج زوروں پر ہے۔ عزیر بلوچ‘ نقیب اللہ قتل کیس‘ ڈاکٹر عاصم‘ شرجیل میمن‘ بلدیہ ٹاﺅن‘ 12مئی کا قتل عام اور اسی قسم کے دیگر سارے کیس فیصلے کے منتظر ہیں۔ یہی حال ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل کا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس کیس میں ٹول سلینگ کی مانند یک نفری جے آئی ٹی قائم کی جائے۔ وہ جے آئی ٹی صرف اور صرف عمیر پر مشتمل ہو جس نے اپنے ماں باپ اور بہن کو اپنی آنکھوں کے سامنے قتل ہوتے دیکھا ہے۔ باقی بے شمار دیگر شواہد بھی ہیں لیکن صرف یہی ایک گواہی کافی ہے۔ بصورت دیگر قانونی موشگافیوں نے جیسے باقی سب کیسوں کا بیڑہ غرق کیا ہے، ان میں ایک اور ایسے کیس کا اضافہ ہو جائے گا۔
(بشکریہ:روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانکار۔۔۔قلم کمان/حامد میر
Next Article 44 سال پہلے…!۔۔عطا ءالحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.