Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»انکار۔۔۔قلم کمان/حامد میر
حامد میر

انکار۔۔۔قلم کمان/حامد میر

ایڈیٹرجنوری 24, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ سانحہ پہلی دفعہ پیش نہیں آیا۔ اس سے پہلے بھی پاکستان میں ایسے سانحے پیش آتے رہے جن میں ریاست نے ماں کی بجائے ایک قاتل کا کردار ادا کیا۔ قاتل کے خلاف ہر طرح کے ثبوت موجود تھے لیکن قاتل کو کبھی سزا نہیں ملی کیونکہ قاتل طاقتور اور مقتول کمزور تھے۔ مقتولین کو کبھی دلاسے دے کر اور کبھی ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا گیا۔ کہا گیا قاتل کے خلاف آواز اٹھانا ملک دشمنی ہے اور وسیع تر ملکی مفاد میں کئی اندوہناک سانحات کو بھلا دیا گیا لیکن کچھ سانحات پوری قوم کی نفسیات پر اثر ڈالتے ہیں اور سب کو ایسا لگتا ہے کہ ہمارے بس میں بے بسی کے سوا کچھ نہیں۔ کافی سال پہلے ایسا ہی ایک سانحہ باجوڑ میں پیش آیا تھا جس پر میں نے عمران خان کے ساتھ مل کر بہت شور مچایا تھا۔ عمران خان کے ایک پرانے ساتھی نے مجھے یہ سانحہ دوبارہ یاد دلایا۔ مجھے سانحہ تو یاد تھا لیکن تفصیلات بھول چکا تھا۔ اس نے کہا کہ عمران خان کی کتاب ”پاکستان، اے پرنسل ہسٹری“ میں یہ واقعہ اور اس کے کردار محفوظ ہیں۔ 2011ءمیں یہ کتاب شائع ہوئی تو خان صاحب نے اپنے آٹو گراف کے ساتھ یہ مجھے عنایت کی تھی۔ تھوڑی تگ و دو کے بعد یہ کتاب مجھے اپنی لائبریری سے مل گئی۔ اس کتاب میں عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر ریاستی اداروں کی طرف سے اپنے بے گناہ اور نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مثالیں پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے صدر خلیل الرحمان کا ذکر کیا۔ عمران خان لکھتے ہیں کہ ایک دن خلیل الرحمان اپنے علاقے میں اپنے خاندان کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک ہیلی کاپٹر ا±ن کے اوپر نمودار ہوا۔ خلیل الرحمان نے فوراً گاڑی روکی اور گاڑی میں سوار تمام افراد ہینڈز اَپ کر کے باہر آ گئے لیکن اس دوران ہیلی کاپٹر سے ا±ن پر فائرنگ شروع ہو گئی۔ عمران خان نے لکھا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں خلیل الرحمان کا ایک بھائی اور بھتیجا مارے گئے اور اس کا سات سالہ بیٹا دونوں ٹانگوں سے معذور ہو گیا۔ آگے چل کر عمران خان لکھتے ہیں کہ میں خلیل کو لے کر پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹاک شو ”کیپٹل ٹاک“ میں پہنچ گیا جہاں خلیل نے کہا کہ میں پاکستان کے لئے جان بھی دے سکتا ہوں لیکن اس واقعے کے بعد میں اپنے خاندان کے افراد کو طالبان میں شامل ہونے سے کیسے روک سکتا ہوں۔
کیپٹل ٹاک میں خلیل الرحمان اور عمران خان کی گفتگو نشر ہوئی تو ایک طوفان آ گیا۔ ہر طرف گالیاں اور ملک دشمنی کے الزامات شروع ہو گئے۔ ریاستی اداروں نے اپنی ناراضی کا اظہار پیمرا کے ذریعے کیا اور سیاسی مخالفین نے عمران خان کو طالبان خان قرار دے دیا۔ جب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس واقعے کا نوٹس لے لیا تو ایک انکوائری کا اعلان کیا گیا۔ 2008ءمیں پیش آنے والے اس واقعے کی انکوائری رپورٹ سامنے لانے کے لئے عمران خان کچھ عرصہ تک سرگرم رہے پھر وہ خلیل الرحمان کو بھول گئے۔ نہ 2013ءمیں خلیل الرحمان کو تحریک انصاف نے ایم این اے کا ٹکٹ دیا نہ 2018ءمیں ٹکٹ دیا۔ 1996ءمیں تحریک انصاف میں شامل ہونے والا خلیل الرحمان 2019ءمیں بھی تحریک انصاف کا حصہ ہے اور شاید اسی لئے عمران خان کے ایک پرانے ساتھی نے مجھے خلیل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے سانحے پر عمران خان کا ردعمل یاد دلایا۔ عمران خان کا یہ پرانا ساتھی مجھے کہہ رہا تھا کہ 2008ءمیں جب ریاست ظلم کرتی تھی عمران خان آپ کی اور باقی میڈیا کی مدد سے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا تھا۔ آج ہمارا لیڈر اس ملک کا وزیراعظم ہے اور سانحہ ساہیوال پر جب میڈیا سوالات ا±ٹھاتا ہے اور حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتا ہے تو پیمرا وہی کردار ادا کر رہا ہے جو ماضی کی حکومتوں کے دور میں ادا کیا جاتا رہا۔ سانحہ ساہیوال کے بعد اللہ تعالیٰ نے ایک دس سالہ معصوم بچے عمیر کو یہ ہمت دی کہ ا±س نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے والدین اور بڑی بہن کے وحشیانہ قتل کی اصل حقیقت کو بے نقاب کر دیا ورنہ ا±سے بھی ریاستی ادارے ایک دہشت گرد کا بیٹا قرار دیتے۔ ظلم پر ایک اور ظلم یہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس بچے کو ملنے اسپتال پہنچے تو ایک گلدستہ ا±ن کے ہاتھوں میں تھا۔ پاکستان کے کسی شہری، دیہاتی یا قبائلی علاقے میں یہ روایت نہیں کہ آپ کسی کے ماں باپ کے قتل کے بعد ا±س کے پاس جائیں تو آپ کے ساتھ گلدستے بھی جائیں۔ جب وزیر اعلیٰ وہاں پہنچے تو بچہ سو رہا تھا لیکن ا±نہوں نے سوئے ہوئے بچے کے سرہانے گلدستہ رکھ کر تصویر بنوائی لیکن اس تصویر سے ا±ن سب اہل وطن کے دلوں کو مزید ٹھیس پہنچی جو پہلے ہی سانحہ ساہیوال پر غمزدہ تھے۔ عثمان بزدار سے میری کوئی ذاتی مخاصمت نہیں بلکہ جب وہ وزیر اعلیٰ بنے تو میں نے ا±ن کی بھرپور حمایت کی کیونکہ ا±ن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ کچھ دن پہلے وہ اسلام آباد میرے گھر تشریف لائے تو کہا کہ میرے علاقے کے لوگ آپ کو ملنا چاہتے ہیں کسی دن میرے ساتھ تونسہ شریف ضرور چلیں۔ میں نے فوراًہامی بھر لی لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی عرض کیا کہ آپ کے چھ ماہ پورے ہونے والے ہیں اب آپ کو عمران خان کی حمایت کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی کو بھی اپنی طاقت بنانا ہو گا۔ مجھے افسوس ہے کہ سانحہ ساہیوال کے بعد عثمان بزدار ہماری توقعات پر پورا نہیں ا±ترے۔ عمران خان کو قوم کے غم و غصے کا اندازہ ہو چکا تھا لیکن عثمان بزدار کو بروقت اندازہ نہ ہو سکا اور انہوں نے خلیل کے خاندان کو ایف آئی آر درج کرانے کے لئے لاشوں کے ساتھ سڑکوں پر آنے کی زحمت دی۔ وزیراعظم کے ایک ساتھی افتخار درانی مجھے بتا چکے ہیں کہ دس سالہ زخمی عمیر کے پاس گلدستہ عثمان بزدار نہیں لے کر گئے تھے بلکہ ایک اور صاحب نے ا±ن کے ہاتھ میں دے دیا تھا لیکن بزدار صاحب نے گلدستہ اپنے ہاتھ میں کیوں لیا؟ خدانخواستہ ا±ن کے خاندان میں کوئی قتل ہو جائے اور میں وہاں گلدستہ لے کر پہنچ جاﺅں تو ا±ن کا کیا ردعمل ہو گا؟ بزدار صاحب نے کہا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ 72گھنٹوں میں آجائے گی۔
رپورٹ تو نہ آئی لیکن کچھ پولیس افسران کو ٹرانسفر ضرور کر دیا گیا ہے۔ ریاستی اداروں کا دعویٰ ہے کہ خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ تھا لیکن ذیشان دہشت گردوں کا ساتھی تھا۔ دوسری طرف تحریک انصاف میں عندلیب عباس اور زرتاج گل وزیر جیسی بہادر اور باضمیر خواتین بھی ہیں۔ عندلیب عباس نے سانحہ ساہیوال پر مظلوم خاندان سے معافی بھی مانگی اور ذیشان پر لگائے گئے الزام کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ زرتاج گل وزیر نے قوم کے آنسوﺅں میں اپنے آنسو شامل کئے اور ریاستی بیانیے کو آنکھیں بند کر کے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ کل یہی انکار عمران خان کی پہچان اور ان کی طاقت تھا۔ آج حکومت میں آ کر ا±نہیں اپنی پہچان برقرار رکھنا ہو گی۔ قاتل کے ساتھ نہیں مقتول کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا اور قاتل کے الزام سے انکار کرنا ہو گا کیونکہ آج چند خوشامدیوں کو چھوڑ کر پوری قوم سانحہ ساہیوال پر قاتلوں کا موقف جھوٹ قرار دے رہی ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسانحہ ساہیوال یا جلیانوالہ کا صد سالہ جشن ؟ .. علی نقوی
Next Article ٹول سلینگ کی یک نفری جے آئی ٹی۔۔خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.