Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا عندیہ دے دیا
اہم خبریں

وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا عندیہ دے دیا

ایڈیٹرنومبر 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khwaja asif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق میڈیا میں جاری قیاس آرائیاں بلاجواز ہیں لیکن ان کے بیان نے نئے آرمی چیف کی متوقع تعیناتی سے قبل پس پردہ جاری اقتدار کی کشمکش کو عیاں کر دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ 1952 (پی اے اے) میں مجوزہ ترامیم کا تعلق فوج کے امور، انفرااسٹرکچر، کمانڈ اور سروس کی شرائط و ضوابط سے ہے۔
تاہم فی الوقت دفعہ 176 میں ترامیم توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جن میں خاص طور پر اسی شق کی ذیلی دفعہ (2) اے میں لفظ ’توسیع‘ اور ’استعفٰی‘ کا اضافہ شامل ہے۔
اس مخصوص ترمیم کا جائزہ اس پس منظر میں دلچسپ ہے کہ نئے آرمی چیف کے لیے متوقع امیداواروں میں ایک امیدوار ایسے بھی ہیں جو آرمی چیف کا عہدہ خالی ہونے سے چند روز قبل ریٹائر ہو رہے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ اس ممکنہ ترمیم سے یہ پیچیدگی کو دور کرنا ہی مقصود ہے، تاہم یہ ضروری نہیں کہ معاملہ ہی ہو۔
وزارت دفاع کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے مقدمات (سی سی ایل سی) کے لیے بھیجی گئی سمری کے مطابق یہ ترمیم دراصل جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے تجویز کی گئی تھی اور اس نقطہ نظر سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس کا مقصد جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینا ہے۔
ایک ریٹائرڈ دفاعی سیکریٹری کے مطابق تکنیکی طور حکومت یا کسی بھی سروسز کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل یا اس سے نچلے عہدے سے ریٹائر ہونے والے افسران کو کسی نئی قانون سازی کے بغیر ضرورت کے مطابق ان کے متعلقہ عہدے پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
سابق دفاعی سیکریٹری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بظاہر یہی معلوم ہوتا یے کہ کسی کو اس کے عہدے پر برقرار رکھنے کا یہ منصوبہ موجودہ آرمی چیف کے لیے ہی ہے۔
یہ واضح ہے کہ حکمران اتحاد اور حزب اختلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنائے گئے مؤقف نے آئندہ فوجی کمان سنبھالنے کے لیے نام کے انتخاب کا عمل پیچیدہ بنا دیا ہے، اگر کسی ایک امیدوار کا انتخاب کیا جاتا ہے تو امکان ہے کہ کسی ایک فریق کی جانب سے عوام میں اس تعیناتی کو منفی رخ دینے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ ایک ایسی چیز ہے جسے فوج ایسی صورتحال میں ہرگز برداشت نہیں کر سکتی جب اس کے کچھ سینیئر افسران کو سیاسی میدان میں مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہی وہ صورتحال ہے جس کے پیش نظر نئی حکومت کے قیام تک جنرل قمر جاوید باجوہ کو بطور آرمی چیف برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اس کے بعد اگلے آرمی چیف کے انتخاب کا معاملہ ائندہ حکومت پر چھوڑ دیا جائے گا۔
چند ہفتے قبل تک سربراہ پی ٹی آئی عمران خان بھی اس خیال کے پُرزور حامی تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اس اہم تعیناتی کے بارے میں اپنی رائے پر نظرثانی کرلی ہے اور اب وہ اس تعیناتی کے معاملے پر اپنی رائے پر زور دینے کے خواہاں نظر نہیں آتے۔
گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’سپریم کورٹ نے 2019 کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینےکی ہدایت کی تھی جس کے مطابق سروسز چیفس کی مدت ملازمت پر قانون سازی درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حکومت جی ایچ کیو کی مجوزہ قانون سازی کے بارے میں کتنی سنجیدہ ہے؟
سمری سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تجویز یکم نومبر کو وزارت دفاع کی جانب سے کابینہ کمیٹی کو بھیجی گئی تھی جو کہ کسی بھی قانون سازی کی تجویز کے لیے پہلا مرحلہ ہوتا ہے، اس کے بعد سے 15 روز گزر چکے ہیں لیکن کابینہ کمیٹی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا۔
رابطہ کیے جانے پر 3 اہم وفاقی وزرا نے مجوزہ قانون سازی کے بارے میں مکمل لاعلمی کا اظہار کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سمری ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کو بھیجنا ابھی باقی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا 8 نومبر کو شرم الشیخ سے واپسی پر اچانک لندن جانا اور وہاں ان کا طویل قیام بھی حکومت کی جانب سے اس اہم معاملے میں ہچکچاہٹ نمایاں کرتا ہے۔
اُس وقت لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات میں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف ہیں۔
ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم فوجی کمان کی تبدیلی سے پہلے ممکن نہیں ہے۔
وزیر دفاع کی جانب سے بھی ان ترامیم اور قانون سازی کے لیے کوئی جدبازی نہیں دکھائی دے رہی، ان کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں کسی بڑی تبدیلی پر غور نہیں کیا جا رہا ہے، جو بھی ترامیم کی جانی ہیں وہ مناسب وقت آنے پر کی جائیں گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کراچی میں ملیر گیریژن کا دورہ کرتے ہوئے اپنے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری رکھا، اس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ حکومت کی آئندہ حکمت عملی بھانپ چکے ہیں، تاہم اگلے آرمی چیف کے لیے حکومت اور فوج کے درمیان کشمکش ابھی باقی ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکاتجزیہ:سول اور جمہوری بالادستی کے خواب
Next Article عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست نمٹادی گئی، ایسا حکم دینا نہیں چاہتے جو قبل از وقت ہو: چیف جسٹس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.