Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہر داغ ہےاس دل میں بجز داغِ ندامت۔۔کشور ناہید
کالم

ہر داغ ہےاس دل میں بجز داغِ ندامت۔۔کشور ناہید

ایڈیٹردسمبر 2, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فیشن اور ادب دوستی کے نام پر کچھ افسر کچھ شعر بھی یاد کر لیتے ہیں اور موقع یا بے موقع پڑھتے بھی رہتے ہیں۔ ہمارے نالائق بیٹے کو وزیر بننے کے بعد غالب کا مصرعہ، اپنےباپ سے جوڑتے ہوئے کبھی ندامت نہیں ہوئی مگر شبرحسین صاحب کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے فیض صاحب کا مصرعہ برمحل یاد آیا۔ کہنے لگے ’’ویسے تو میں لیفٹ کا آدمی نہیں ہوں مگر مجھے ان کی بنیادی باتوں پہ بہت اعتبار ہے جنہیں ہمارے سسٹم والے قبول نہیں کرتے بلکہ درخور اعتناہی نہیں سمجھتے‘‘۔ لوگوں نے پوچھا ’’وضاحت کیجیے‘‘ فرمایا ’’بھئی صرف لیفٹ نہیں سارے ترقی یافتہ ملکوں میں چار بنیادی اصلاحات کی جاتی ہیں جو صنعتی شعبے پر نہیں چھوڑی جا سکتی ہیں۔ اول تو بنیادی صحت، مکمل طور پر حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہمارے بجٹ میں کم سے کم اضافہ ہوتا ہے۔ دوسرا بنیادی لازمی تعلیم، ہمارے ملک میں بھی ڈھائی کروڑ بچے سرے سےاسکول ہی نہیں جاتے۔ تیسری بات یہ ہے کہ چاہے لندن دیکھیں یا ناروے، پبلک ٹرانسپورٹ ملک کےہر حصے میں ضروری ہے اور چوتھا اختیارات و انتظامات کو نچلی سطح سے شروع کر کے صوبوں کاحصہ اٹھارہویں شق کے تحت باقاعدگی سے دیا جائے‘‘۔
آخر میں اُنہوں نے فیض صاحب کا مصرعہ پڑھا، میں یہ سب سن کر واپس قلم لے کر رجوع ہوئی۔ یہ موجودہ وزیر اعظم بار بار انڈسٹری کو بڑھانے، سیمنٹ کی قیمتوں کو چھوڑ کر کھپت کی بڑی تعریف کرتے ہیں۔ تعلیم کے شعبے کا ستیاناس پہلے تو اس سال کورونا نے کر دیا ہے۔ دوسری طرف ہمارےپرانے دوست شفقت نے عجب کھچڑی پکا کر نیا نصاب، اگلے سال سے شروع کرنے کا ڈھنڈورا پیٹا ہوا ہے۔ ادھرساتھ ہی جب چاہیں مذہب کے اجارہ داروں کو اجازت ہے کہ وہ کوئی بھی تنازعہ کھڑا کر کے، دھرنا دیدیں اور حکومت کیا، دونوں شہروں میں ٹرانسپورٹ سے لےکر موبائل تک جام کر دیے جائیں۔ کمال یہ ہے کہ ان کی ہر بات سرکاری کارندے مان کر ان کی شرائط بسرو چشم قبول کر کے ماتھے سے پسینہ پونچھتے ہوئے، بین الاقوامی قوانین اور بین المملکتی معاہدوں کو فراموش کرتے ہوئے ان کے ساتھ معاہدہ کر لیتے ہیں۔ رہا صحت کا معاملہ، اس کا تو ہر پردہ ہر شہر محلے میں کورونا نے ہی چاک کر دیا ہے۔ بجٹ میں بھی اضافہ نہیں ہوتا۔ ہمارے ملک میں جو فنڈنگ ایجنسیاں ہیں، وہ جو خیرات دے دیں تو اس میں بھی بندر بانٹ ہوتی ہے۔ کچھ سرکار اور کچھ این جی اوز کو دیکر پھر وہ لوگ (غیر ملکی) بڑی بڑی گاڑیوں میں غیر ممالک سے آکر کیا دیکھتے ہیں؟ کہاں ٹھہرتے اور کیا کرتےہیں؟ یہ الگ داستان ہے۔ وہ پانچ ستارہ ہوٹلوں میں ٹھہرتے، بزنس کلاس میں سفر کرتے، مہنگی گاڑیوں کے ذریعہ گاؤں گاؤں جا کر دیکھتے ہیں کہ ایک نلکا، ٹیوب ویل یا زچہ بچہ مرکز یا ہینڈ پمپ لگا ہے یا نہیں۔ ایک لفظ ’’سول سوسائٹی‘‘ گزشتہ چند سالوں سے ایجاد ہوا ہے۔ کئی لوگ اس کے کرتا دھرتا بن جاتے ہیں۔ موٹی موٹی رپورٹیں بنائی جاتی ہیں۔ انسانی حقوق کا ادارہ اگر ان اعداد و شمارکی نفی میں اصلیت ظاہر کرنے کی کوشش کرے تو ان کو ایجنٹ کے القابات سے نوازا جاتا ہے۔
رہا تیسرا موضوع، پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ، اب بھی لاڑکانہ میں بیل گاڑی چلتی دیکھ کر آئی ہوں۔ وہ توخدا بھلا کرے کہ نجی سوزوکی ڈبے اور ڈرائیور دیہات تک چالیس برس سے پہنچے ہوئے ہیں۔ جہاں تک سڑکوں کا تعلق ہے وہ تو ان سیاحتی علاقوں میں بھی نہیں کہ جہاں جانے کیلئے اور زرمبادلہ کمانے کیلئے کئے جانے والے دعوے، دھرے کے دھرے رہ جاتےہیں۔ مجھے یاد ہے کہ وزیر اعظم، جمائمہ کے ساتھ شادی کے بعد اگی کے پہاڑی مقام پر گئے تھے۔ کچھ عرصے بعد میں نےاپنی بہنوں کو لےکر وہاں جانے کا پروگرام بنایا۔ ضلعی افسران پہلے اس خیال پہ ہنسے اور کہا آپ کی گاڑی وہاں نہیں پہنچ سکتی ۔ آپ کو کرائے پر جیپ مل جائیگی۔ وہ لے کر چلی جائیں۔ خیر جیپ میں بیٹھ کر، لگتا تھا ہم لوگ جامنوں کی طرح اچھل رہے ہیں۔ کبھی سیٹ پر کبھی نیچے کہ سڑک نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اوپر پہنچ کر پتہ چلا کہ یہاں نہ بجلی ہے، نہ پانی اور نہ پکانےکے لئے گیس ہے نہ سلنڈر۔ نہ چوکیدار ہے نہ خانساماں۔ پوچھا ’’آخر عمران خان جمائمہ کے ساتھ کیسےرہتے تھے‘‘۔ لوگوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایک گاڑی میں اشیائے خورو نوش، بکرے، دوسری جیپ میں پانی، فریج اور دیگر لوازمات اور تیسری جیپ میں ملازمین تھے۔‘‘ عقل نےکہا ’’تم کس کی نقل میں صرف اشیائے خورووش لے کر آگئی ہو؟ بہر حال سارا سامان لانے کے لئے بار بار جیپ کرائے پر لی گئی تو یوں دو دن ہم نے ’’اگی‘‘ میں گزارے۔ مدینے کی ریاست کا علم تو انہیں بشریٰ بی بی نے سکھایا ہے۔ خیرچوتھی بات صوبوں کے درمیان فنڈز کی آئین کے مطابق فراہمی۔ یہ کبھی بھی نہیں ہوا۔ اگر ہوتا توبلوچستان اور تھرکا یہ حال نہ ہوتا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا کا دوسرا خط۔۔مظہر عباس
Next Article ہم جو متلاشیٔ رہبر رہے۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.