Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:صحافت میں رحمان صاحب نہیں تو کچھ نہیں
کالم

کشور ناہیدکا کالم:صحافت میں رحمان صاحب نہیں تو کچھ نہیں

ایڈیٹراپریل 13, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں‘‘۔ اس ایک سال میں ہمارے سب سے محترم اور سب سے زیادہ اس زمانے میں سچ بولنے اور لکھنے والے آئی۔ اے رحمان صاحب بھی چلے گئے۔ پہلے میں نے کوئی تاریخی بات پوچھنی ہوتی تو اشفاق سلیم مرزا کو فون کرتی تھی، کوئی سیاسی اور صحافیانہ حوالہ تلاش کرنا ہوتا تو رحمان صاحب سے پوچھتی تھی۔ کوئی نئی ادبی تحریک، ناول یا شاعر کے بارے میں پوچھنا ہوتا تو میں ڈاکٹر آصف فرخی کو فون کرتی تھی۔ آج میں خود کوسیاسی، تاریخی اور ادبی طور پر مکمل یتیم سمجھ اور محسوس کررہی ہوں۔
پاکستان میں صحافت، فلم اور ادب پر متوازن گفتگو کرنے والا شخص، جس نے فیض صاحب، مظہر علی خاں، سبط حسن، سجاد ظہیر، طاہرہ مظہر علی، عزیز صدیقی اور کئی نسلوں کے صحافیوں کو رپورٹ بنانی، تحقیق کرنا اور صحافت کی اخلاقیات سکھائیں۔ جب یہ سب سنسر شپ کے دور میں روزگار سے آزاد کردیئے گئے۔ پھرامین مغل یاد کرتا ہوگا کہ کس طرح ویو پوائنٹ کے چھوٹے سے دفتر کی ایک میز کے چاروں کونوں پر مسٹر فیض، رحمان صاحب، عبداللہ ملک اور امین مغل بیٹھے کام کرتے تھے۔ پھر ایسے عالم میں نوکری سے باہر ہوئے صحافیوں نے اپنااخبار آزاد نکالا۔ اس میں سارے صحافیوں اور ادیبوں نے بھی رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔ رحمان صاحب تو بھٹو کے زمانے میں فلم اکیڈمی بنارہے تھے۔ وہ دور ختم ہوا تو عاصمہ کے ساتھ انسانی حقوق کمیشن کی بنیاد ڈالی۔ مسز فیض کے پیر پر پلستر تھا اور وہ گلبرگ میں اوپر سیڑھیاں چڑھ کر جاتیں اور رضاکارانہ کام کرتی تھیں۔ جب ایک دفعہ رحمان صاحب اسلام آباد میں تھے اور انہیں ہلکا سا اسٹروک ہوا تھا۔ مجھے جب پتہ چلا تو بھاگی بھاگی اسپتال پہنچی، بیڈ پر رحمان صاحب اور عاصمہ بیٹھے ہنس رہے تھے۔ فالج سے انکا ایک ہاتھ ذرا سا متاثر ہوا تھا مگر ان کے شب و روز کے کاموں میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایک دن لاہور میں، دوسرے دن نیپال، تیسرے دن بنکاک، پھر کراچی، پھر اسلام آباد۔ یہ نوے سالہ شخص تھکتا ہی نہ تھا۔ ہمیشہ ہنستے ہوئے اور نئے ولولے کے ساتھ گفتگو چاہے انگریزی میں ہو کہ اردو میں، حوالوں، شعروں اور فلسفے سے مرصع ہوتی تھی۔
پاکستان تو ماشاﷲ ڈکٹیٹروں سے مالا مال ہے۔ رحمان صاحب نے کبھی ان سے ملاقات کی اور نہ ان کے بلاوے پر کبھی گئے۔ انسانی حقوق ویسے ہی ہمارے ملک میں کم کیا نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس میں جاکر ان مسائل اور مشکلات کو اٹھاتے تھے۔ مگر ملک کو کبھی رسوا نہ کیا۔ ابھی تک اخباروں میں سخت موضوعات پر لکھتے تھے۔ آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ میری طرح، وہ بھی آرٹیکل ہاتھ سے لکھتے تھے۔ عالمی سطح پر اگر کسی صحافی کی عزت تھی تو وہ رحمان صاحب تھے۔
مجھے یہ عزت ملی کہ چاہے روس گئے کہ بنگلہ دیش، چاہے انڈیا اور نیپال اور سری لنکا، عاصمہ کے گروپ میں ہم سب ہوتے تھے۔ پاکستان اور ہندوستان کے سربراہوں کو بہت لڑنے اور دشمنی کا شوق ہمیشہ سے رہا ہے۔ اس جلتی ہوئی آگ پہ امن کی پھوار کی خاطر، ڈاکٹر مبشر حسن اور آئی۔ اے رحمان نے پاک انڈیا دوستی فورم بنایا تھا۔ ایک سال پاکستانی انڈیا جاتے، ایک سال ہندوستانی پاکستان آتے تھے۔ ہمارے ساتھ نوجوان، پروفیسر، بزنس مین اور بہت سی خواتین جاتی تھیں۔ لندن جاتے، امین مغل کے ہاں محفل جمتی۔ ہمراز احسن بھی اور دوسرے صحافی بھی شامل ہوتے، نیویارک میں حیدر اور انڈیا میں تو اتنے مہربان اور ان کے معتقد تھے کہ ہمیں ان کے ساتھ جانے پہ فخر ہوتا تھا۔ ضیاالدین صاحب، اب بولنے کے لیے آپ ہی رہ گئے ہیں۔
پاکستان وحشت آباد ہوگیا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامر جلیل کا کالم:گمنام صوفی
Next Article خالدمسعودخان کا کالم:آج کا کالم اور اعجاز کنور راجہ کی غزل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.