Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:سرمایہ اور خیرات
کالم

کشور ناہیدکا کالم:سرمایہ اور خیرات

ایڈیٹرستمبر 9, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa ullah maingal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب مینگل صاحب کے انتقال کی خبر آئی تو مجھے وہ زمانے یاد آئے جب غوث بخش بزنجو اور مینگل صاحب کی حکومت بنی جسے چند برس کے بعد ختم کردیا گیا، وہ اس زمانے میں جوان و خوبصورت اور باہر کے پڑھے لکھے رہنما تھے جو اپنے زمانے میں بھٹو صاحب کے کہنے پر سرداری سسٹم کو قطعی ختم کردیتے حالانکہ خود بھٹو صاحب نے سرداری نظام سندھ میں بھی ختم نہیں کیا ، مسعود کھدر پوش کی رپورٹ کو قابلِ توجہ نہ جانا۔ بات مینگل صاحب کی ہو رہی ہے، وہ کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
مجھے یہ پڑھ کر سندھ اور بلوچستان کیا، پورے ملک کے وڈیرے اور سرمایہ دار یاد آگئے جو اپنی ملکیت سے صدقہ کرتے ہوئے ایک اسپتال، ایک یونیورسٹی یا ایک آڈیٹوریم بنا جاتے ان لوگوں کے دنیا سے جانے کے بعد خاندانی جائیداد اور سرمائے کی تقسیم کے جھگڑے شروع نہ ہوتے ہیں جیسا کہ نواب آف بہاولپور اور خیرپور کے اب تک چل رہے ہیں۔ بلوچ قبیلوں میں بھی یہی وطیرہ ہے۔
ہمارے سامنے ہے ’’لمز‘‘ کا ادارہ جو یونیورسٹی بھی ہے اور تحقیق کا ادارہ بھی! میرے سامنے ہے، ڈاکٹر ادیب کا اسپتال اور ان کی غریبوں کیلئے خدمات! میرے سامنے ’’اخوت‘‘ کی مثال ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز دیا گیا۔ میرے سامنے حبیب یونیورسٹیہے، فاسٹ اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی اور عوام کی خدمت خاموشی سے کرنے والا ادارہ جس کے سربراہ شعیب سلطان خان اور ان کا ابوالفضل راشد باجوہ کہ جن علاقوں کی جانب سرکار نے توجہ ہی نہیں کی، وہاں 24 سال سے کام ہورہا ہے۔ اسی طرح حکیم سعید نے تو طب میں کمال کیا تھا مگر ان کی لائق بیٹی سعدیہ راشد نے یونیورسٹی کھڑی کردی۔
یوں تو سعودی عرب نے بھی ہمیں یونیورسٹی دی ہے مگر سلوک وہی قبائلی، عورتوں کا کیمپس الگ، مردوں کا کیمپس الگ! یہ تقسیم اتنی شدید ہے کہ لڑکا، لڑکی اکٹھے بیٹھ کر چائے بھی نہیں پی سکتے ہیں یہی حال لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کا جماعتی یونین نے کیا ہوا ہے جبکہ فیصل آباد ہو کہ خیرپور، لڑکے لڑکیاں اکٹھے صرف تعلیم ہی حاصل نہیں کرتے بلکہ معاشرتی آداب بھی سیکھتے ہیں۔ لڑکے، لڑکیاں اور استاد دوستوں کی طرح سیاست سے لے کر ادب تک باقاعدہ ڈائیلاگ اور ذہنی آبیاری کرتے ہیں۔
آج سے 60؍برس پہلے جب ہم پنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھتے تھے، سب لڑکے، لڑکیاں ایک ہی کلاس میں ایک ہی پروفیسر کے سامنے بیٹھ کر لیکچر سنتے۔ مجلس اقبال اور ترجمے کی ورکشاپس میں پرانے اساتذہ کو بلا کر فیض حاصل کرتے تھے۔یونیورسٹیاں اور ادارے بنانے والوں کی حکومتیں چاہیں بدل جائیں مگر عوام اُنہیں یاد رکھتے ہیں۔ گنگا رام اسپتال، جانکی دیوی اسپتال، گلاب دیوی اسپتال، دیال سنگھ کالج اور لائبریری، کراچی میں پارسیوں نے یونیورسٹیاں، اسپتال اور لائبریریاں بنائیں۔ کراچی میں ایک زمانے میں خالق دینا ہال اور لائبریری تاریخی اہمیت کی حامل تھی اب وہاں چمگادڑیں بھی شاید نظرنہ آئیں۔
افغانستان میں بیس برس امریکی راج کرتے رہے اور وہ عیش کئے جو مغلوں اور انگریزوں نے انڈیا میں بھی نہیں کئے۔ ان کے اپنے پرچے اور ادارے بتا رہے ہیں کہ ہمارے امریکی فوجی، افغان بہادر قوم کو پیسے کھانے کی بزدلی اور ’’بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست‘‘، سکھاتے رہے ہیںمگر مجھے تو ٹیگور کی کہانی کا کابلی والا باربار یاد آرہا ہے۔ اس کی شرافت، اس کی نجابت، انسان دوستی اور غربت میں بھی ان کو سلامت رکھنا یہ کیسے افغان فوجی، امریکی چھوڑ کر گئے کہ جنہیں سربکف رہنا سکھایا ہی نہیں گیا۔ ملک میں کوئی یونیورسٹی، اسپتال، فلاحی ادارہ کچھ بھی تو نہیں بنایا۔ ویت نام میں بھی شکست امریکیوں نے کھائی تھی مگر یہاں انہوں نے شکست نہیں کھائی وہ تو افغان فوج کو بےوقوف بنا کر گئے ہیں۔
ابھی افغان اور چین کی مفاہمت کی باتیں ہورہی ہیں مگر ذہنی طور پر نہیں معلوم کہ سنی ہیں کہ اہل حدیث، شیعہ کہ سعودی اسلام کے پیروکار مگر اب تو سعودیوں نے بھی خانہ کعبہ کے تحفظ کیلئے خواتین فوجی اہلکار تعینات کر دی ہیں، ایئرپورٹ پر بھی خواتین کام کررہی ہیں۔ دنیا بھر میں سارے اسلامی ممالک کسی نہ کسی مسلک پر قائم ہیں مگر سب خواتین کو مساوی درجہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
ہمارے طالبان جس کے بطن سے پیدا ہیں، اس کو لائقِ تعظیم نہیں سمجھ رہے اگر اسی طالبانیت پر اڑے رہے، روس اور چین سے امداد لے کر عورت کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا تو ان کو دنیا کے بیشتر ممالک تسلیم نہیں کریں گے۔ ابھی تو انہیں فرقہ پرستی کی زنجیریں توڑنی ہیں۔ غربت علم سے ختم ہوتی ہے۔ الاظہر، ملیشیاو مراکش کے علما سے روشن خیالی سیکھنی پڑے گی ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمبشر علی زیدی کا کالم : علامہ صاحب کے کتب خانے کو دیمک کیسے لگی؟
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جب تاج اچھالے جائیں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

مئی 10, 2026

اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

مئی 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی مئی 10, 2026
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک مئی 10, 2026
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت مئی 10, 2026
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ مئی 10, 2026
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی مئی 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.