Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:شادی سے آگے کی منزلیں
کالم

کشور ناہیدکا کالم:شادی سے آگے کی منزلیں

ایڈیٹرنومبر 18, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی بیٹی ملالہ کی شادی ہو گئی۔ دل سے دعائیں اس کے شاد آباد رہنے اور زندگی میں آنے والے اس موڑ کو آگے بڑھنے کا تازیانہ سمجھ کر سمجھ جائے کہ ابھی تو ماسٹرز کرنا ہے، ڈاکٹریٹ ہی مستقبل کا منصوبہ ہو گا اور پھر جس مقصد کے لئے فائونڈیشن بنائی ہے جس طرح لڑکیوں کو پڑھانے کا شوق اور ولولہ ہے کہ ملالہ بی بی تم تو جانتی ہو اس زمانے میں بھی ڈھائی کروڑ بچےا سکول سے محروم ہیں ہمارے ساتھ افغانستان ہے جہاں طالبان نے حکومت ہاتھ میں لیتے ہی وعدہ تو کیا تھا کہ عورتوں کو مساوی درجہ اور ہر شعبہ میں کام کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔ ملالہ بی بی! تم نے اپنے لیے اپنا شوہر منتخب کیا کاش پاکستان کی لڑکیوں کو بھی یہ حق مل جائے، ورنہ اب تک تو یہ ہوتا آیا ہے کہ جس جوڑے نے اپنی مرضی کرنی چاہی اسے خون میں نہلا کر پورا خاندان کہتاہے کہ ’’ شکر ہے عزت بچ گئی‘‘
ملالہ بی بی ! ایک اور اچھی روایت تم نے ڈالی ہے کہ لمبا چوڑا لاکھوں کا جوڑا نہیں پہنا اور پھر ایک ہزار لوگوں کو شادی کی دعوت میں نہیں بلایا۔ دیکھو توآج کل پاکستان میں ہر سیاست دان (یہ بھی مذاق ہے) دوسروں کو منانے کے لئے ظہرانے دے رہا ہے، مہینے گزر گئے، روز کے کھانے میں شامل لوگوں کو یہ احساس نہیں کہ عام لوگ 170روپے کلوچینی اور دگنی قیمت پر آٹا خرید رہے ہیں۔ کتنا شوق ہے وزیر اعظم بننے اور گل کھلانے کا۔
میری پشاور کی آزردہ ماؤں نے اپنے مرحوم بچوں کو احتجاج کی صورت میں یاد کیا کہ حکومت دیدہ دلیری سے کہہ رہی ہے کہ طالبان کے ساتھ صلح کرنے میں ہی عقلمندی ہے۔ آخر کو عدالت کو یہ معاملہ اپنےہاتھ میں لے کر سرکار عالیہ کوجتانا پڑا کہ لیاقت علی خان کے قتل سے لےکر بی بی بے نظیر کے سفا کا نہ قتل کو فراموش کرنے والوں کو اپنے اسکول کے بچوں کا خون بھی دہائی دیتا نہیں سنائی دیتا۔ بہت تکلیف دہ بات یہ ہے کہ سب کچھ سن کر ، سب کچھ جان کر، بڑے اطمینان کے ساتھ کہہ رہے ہیں۔’’یہ ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا‘‘۔ ساتھ ہی یہ ٹکڑا بھی زہر میں بھیگا ہوا لگا دیتے ہیں کہ ’’ہماری حکومت تھی، ہم نے اسی شام میٹنگ کر لی تھی ‘‘۔ اللہ اللہ خیر صلی۔
پاکستان میں تو کوئی سیاست دان ہے ہی نہیں سب کے کرتوت بے نقاب ہو چکے ہیں مگر یہ ساری دنیا کو کیا ہو گیا ہے کہ تین مہینے ہونےکو آئے جنگجو طالبان نے زمام حکومت سنبھالی ہے۔ نہ آئین نہ قانون، نہ وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ جن ملکوں نےافغان سرمائے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس کے بارے میں بھی کوئی ہلچل نہیں ہے۔ کوئی بھی ملک مع پاکستان نہ ان کی حکومت کو تسلیم کر رہا ہے ۔ روز ان کی کبھی چین کبھی مسقط کبھی پاکستان اورکبھی ہندوستان میں مذاکرات کے لئے آنیاںجانیاں دیکھ رہے ہیں۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ اسمگلنگ باقاعدہ جاری ہے۔ کبھی چمن کا بارڈر کھلتا ہے تو کبھی طور خم۔کوئی باقاعدہ ضابطہ نہیں ہے۔ نہ آنےوالوں کا ، نہ جانے والوں کا۔ یہ سلسلہ بھی اس حکومت سے ملتا جلتا ہے جو تین سال سے ہر موقع پر کہے جا رہی ہے کہ جنہوں نے ملک لوٹا ہے، وہ رقم خود ہی واپس کر دیں۔ کان پک گئے ہیں یہ طعنے ، اعلان ، اور تقریریں سنتے سنتے ۔ اگر کوئی ضابطہ قانون ہے تو اس کے ذریعہ وہ خزانے منگوالیں۔ ہم نے اب پرانے باب نہیں سننے یا پھر میڈیا بند کر دیں اور ہم سے پیسے مت لیں۔ حزب مخالف بھی صرف مہنگائی مہنگائی کا نعرہ بلند کر رہی ہے۔ کسی کے پاس منصوبہ ہوتا تو ترین صاحب کو یہ کیوں کہنا پڑتا کہ سب کچھ قابو میں نہیں آسکتا۔
اب روز ظاہر جعفر کی چسکے دار خبریں آرہی ہیں ۔ بھئی قتل صاف ہے۔ میرے معزز جج صاحبان اور کتنا اس ظالمانہ قتل کی واردات سنائی جائیگی۔ اب تو روز درندگی کی شکلیں ہیں۔
عزیز ملالہ، کام کرتی رہو اور نوجوان بلاول کوبھی سکھائو کہ مہنگائی کی تقریریں مت کرے۔ بتائے دنیا ہمارے خلاف کیوں ہو رہی ہے۔ اس کا حل ڈھونڈیں۔ انڈیا میں جس کا کوئی تذکرہ نہیں کر رہا کہ کس طرح مسلمانوںکو پیروں تلے روندا جا رہا ہے۔ ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔ روہنگیا ہو کہ برما کہ افریقی ممالک خشک سالی اور خوراک کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے۔ یہ وہ زمانہ ہے کہ پانی ختم ہو رہا ہے۔ ماحولیات کی کسی قسم کی پالیسی، سارے ممالک 9دن تک مل کر بیٹھے اور کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ پچھلے دنوں ایک جاپانی فلم دیکھی جس میں دو بہن بھائی ہیں اور ایک جوڑا جوتے کا ہے۔ وہ دونوں باری باری اسکول جاتے اور اسی ایک جوتے کے سہارے، ماں باپ کی طاقت بنے۔ علم حاصل کیا اور دنیا میں نام کمایا، ہماری ملالہ نے نام کمایا ہے۔ اس کو برقرار رکھنا ہی نہیں آگے ہی آگے جانا ہے۔ یہ نہ ہو کہ بختاور کی طرح اگلے سال اپنے بچے کی تصویر دکھا رہی ہو۔ اللہ اس کوسلامت رکھے اس نے اپنے لیے سیاست کا نہیں گھریلو زندگی کا پہلو منتخب کیا، ملالہ تم مختلف خاتون ہو، ساری دنیا کی نظریں تمہیں دیکھ رہی ہیں۔ بلاول، ملالہ اور آصفہ ، تم لوگ محنت سے اس قوم کو سنبھال سکتے ہو۔ باقی اور کوئی سرمایہ ہمارے پاس نہیں ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:اصغر ندیم سید کا دشتِ امکاں !
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:ملک میں گہری ہوتی سیاسی تقسیم، جمہوریت کے لئے خطرہ ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

مئی 10, 2026

اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

مئی 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی مئی 10, 2026
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک مئی 10, 2026
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت مئی 10, 2026
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ مئی 10, 2026
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی مئی 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.