Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا : روہت شرما کے ساتھ اختلافات کی باز گشت
کھیل

کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا : روہت شرما کے ساتھ اختلافات کی باز گشت

ایڈیٹردسمبر 15, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kohli
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نئی دہلی : بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بارے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل انہیں آگاہ کیا تھا اور اس بارے میں بورڈ نے کوئی مشاورت نہیں کی تھی۔
کرک انفو کے مطابق بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے ان سے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ 16ستمبر کو ان کی جانب سے ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبرداری اور 8دسمبر کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان تک ان کی بورڈ سے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت ٹی20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اس وقت بی سی سی آئی کی اعلیٰ قیادت نے اس فیصلے کو مثبت قرار دیا تھا البتہ کوہلی کی یہ بات بورڈ کے صدر سارو گنگولی کے بیان کے بالکل برعکس ہے جنہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوہلی کو ان کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ 8 دسمبر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکشن کی میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا بتایا گیا، اس سے قبل اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر چیتن شرما نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم پر مشاورت کی جس پر ہم دونوں نے اتفاق کیا اور کال ختم کرنے سے قبل مجھے بتایا گیا کہ پانچوں سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں ون ڈے ٹیم کا کپتان نہیں ہوں گا جس پر میں نے جواب دیا کہ ’ٹھیک ہے‘۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں 70 سنچریاں بنانے والے بلے باز نے کہا کہ جب میں نے ٹی20 کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اس بارے میں بی سی سی آئی کو آگاہ کیا کہ میں ان وجوہات کی وجہ سے قیادت چھوڑنا چاہتا ہوں تو اس فیصلے کو بہت مثبت طریقے سے لیا گیا، اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، مجھے قیادت چھوڑنے سے نہیں روکا گیا، مجھے کہا گیا کہ یہ ایک مثبت پیشرفت اور درست فیصلہ ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اس وقت میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر بی سی سی آئی کو کوئی اعتراض نہ ہو تو میں ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھنا چاہتا ہوں اور میں نے انہیں یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ مجھے ون ڈے اور/یا ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نہیں رکھنا چاہتے تو بھی فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہے۔کوہلی نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب ہیں اور اس حوالے سے ان کے بارے میں جو بھی بات کی گئی ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ انہوں نے سیریز میں آرام کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میں سلیکشن کے لیے دستیاب تھا اور اب بھی ہوں ، آپ کو یہ سوال مجھ سے نہیں بلکہ ان لوگوں یا ان کے ذرائع سے کرنا چاہیے جو میرے بارے میں یہ سب لکھ رہے ہیں کیونکہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں ٹیم کو دستیاب ہوں۔
بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ میرا بی سی سی آئی سے کوئی رابطہ ہی نہیں ہوا کہ میں ان سے کہتا کہ میں آرام کرنا چاہتا ہوں، اس سے قبل ماضی میں بھی کچھ اس طرح کی چیزیں سامنے آئی ہیں کہ میں کچھ پروگرام یا ایونٹس وغیرہ میں شرکت کرنا چاہتا ہوں جو بالکل درست نہیں تھیں، وہ لوگ جو میرے بارے میں لکھ رہے ہیں اور ان کے ذرائع کی میری نظر میں بالکل کوئی ساکھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ میں بھارت کی ون ڈے ٹیم کے لیے دستیاب ہوں، یہ سوال مجھ سے نہیں بلکہ میرے بارے میں جھوٹ لکھنے والوں سے ہونا چاہیے کیونکہ میری بورڈ سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی کہ میں آرام کرنا چاہتا ہوں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 23 ہزار سے زائد رنز بنانے والے بلے باز نے ان تمام واقعات پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ساتھ یہ عزم بھی کیا کہ کوئی بھی چیز انہیں بھارت کی نمائندگی سے باز نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس دورے کے لیے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین تیاری کی ہے اور کوئی بھی چیز مجھے بھارت کی نمائندگی سے دور نہیں رکھ سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میدان سے باہر بہت سی چیزیں آئیڈیل یا ایسی نہیں ہوتیں جن کی ہم توقع کررہے ہوتے ہیں لیکن آپ ذاتی حیثیت میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے اور صرف وہی کر سکتے ہیں جو آپ کے کنٹرول میں ہوتی ہیں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں ذہنی طور پر تیار اور جنوبی افریقہ جانے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھارتی کرکٹ بورڈ ویرات کوہلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : زبان سنبھال کے
Next Article غلام یسین بزنجو کا کالم :گوادردھرنا اور ماہی گیروں کے مسائل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستانی ٹیم ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی

جون 13, 2023

کوہلی کی 3سالہ بادشاہت ختم،بین اسٹوکس سال کے بہترین کرکٹر قرار ۔۔ عمران عثمانی

اپریل 8, 2020

ڈالرز کا لالچ ،آسٹریلوی کرکٹرز ویرات کوہلی کی خوشامد میں مگن۔۔عمران عثمانی

اپریل 7, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.