وزیراعظم عمران خان کے حکم پرجنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے رینجرز کی مدد حاصل کرلی گئی۔اس کے بعد رینجرز نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں پوزیشنیں سنبھال لیں۔ یہ کارروائی لادی گینگ کی جانب سے ایک شخص کے بہیمانہ قتل اور اس کے اعضاءکاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے لیہ میں صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ حکومت جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔انہوں نے وائرل ویڈیو کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میں آئی جی پنجاب انعام غنی کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں اسلام آباد جاکر رینجرز کی تعیناتی کے لیے بھی فون کروں گا تاکہ علاقے میں امن و امان قائم ہوسکے۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد رینجرز نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں پوزیشنیں سنبھال لیں۔
فیس بک کمینٹ

