Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ٹی ایل پی کا سات لاشوں کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف مارچ جاری
اہم خبریں

ٹی ایل پی کا سات لاشوں کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف مارچ جاری

ایڈیٹراکتوبر 24, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
labaik rallly
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گوجرانوالہ : کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان کے ’لانگ مارچ‘ کے شرکا کو لاہور میں روکنے کی کوششیں ناکام رہی ہیں اور اب یہ قافلہ لاہور کی حدود سے نکل کر جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔
بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق اس قافلے کے شرکا نے رات جی ٹی روڈ پر قیام کیا اور اتوار کو ضلع گوجرانوالہ میں مریدکے کے نواح سے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔پنجاب پولیس نے ابتدا میں لاہور اور اور پھر ضلع شیخوپورہ میں اس قافلے کو روکنے کی متعدد بار کوشش کی تاہم اسے ناکامی کا سامنا رکنا پڑا۔ تاہم تحریک لبیک کے ذرائع نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو سے نکلنے کے بعد مریدکے تک انھیں پولیس کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جمعے کی شام سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ تحریکِ لبیک کے ترجمان کی جانب سے بھی درجنوں کارکنوں کے زخمی اور متعدد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قافلے کے شرکا کی جانب سے شدید پتھراؤ سے ایک ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز سمیت 50 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے لاہور کے گنگا رام اور سروسز ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ہے۔
اس قافلے کے لاہور سے نکلنے کے بعد جہاں لاہور میں معطل کی گئی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے وہیں حکام نے گوجرانوالہ شہر کے علاوہ مریدکے، کامونکی، وزیرآباد اور ضلع گجرات میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
لانگ مارچ کی آمد کے خدشے کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد کے علاقے کو کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا گیا ہے اور راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔تنظیم کی مرکزی شوریٰ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اگر اب یہ مارچ روکنے کی کوشش کی گئی تو ان کے پاس ’پلان بی بھی موجود ہے۔‘
خیال رہے کہ تحریک لبیک کی قیادت حکومتی مذاکراتی ٹیم سے فرانسیسی سفیر کے معاملے پر کیے گئے معاہدے پر عمل کرنے پر مصِر ہے اور اس تنظیم کا اپریل میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے فرانس کے سفیر کی ملک بدری پر بحث کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلے کے بعد ختم کیا گیا تھا۔
ادھر تحریکِ لبیک سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سنیچر کو لاہور پہنچے۔ لاہور آمد کے بعد وزیرِ داخلہ نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں اس احتجاج سے نمٹنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔اس اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے علاوہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ،آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔
سنیچر کو رات گئے تک فریقین کے درمیان مذاکرات کی خبریں گردش میں تھیں تاہم اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔جمعے کو جھڑپوں کے بعد تحریکِ لبیک کی مرکزی شوریٰ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ اب بات چیت صرف اسی صورت میں ہو گی کہ جب لاہور میں قید تنظیم کے قائد سعد حسین رضوی کو رہا کر کے جلوس میں نہیں لایا جاتا اور اب وہی مذاکرات میں تنظیم کی نمائندگی کریں گے۔
تحریکِ لبیک کے لانگ مارچ کے شرکا ملک سے فرانسیسی سفیر کی بےدخلی کے معاہدے پر عملدرآمد اور تنظیم کے سربراہ سعد حسین رضوی کی رہائی کے مطالبات کر رہے ہیں۔تاہم سنیچر کو سعد رضوی کی نظر بندی کے معاملے پر وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گیا۔
اے ایف پی کے مطابق ہفتے کی شام تک ٹی ایل پی کے مارچ میں شرکا کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچی۔ تاہم مارچ کے شرکا کی حتمی تعداد جاننا مشکل ہے۔ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ اس کے سات ہمدرد پولیس سے جھڑپوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
گروپ نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ پولیس کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لا کر مزید دو افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی۔‘
پارٹی عہدے داروں کے مطابق ہلاک شدگان کی لاشیں بھی مارچ کے ساتھ لے جائی جارہی ہیں جن کو فیض آباد سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جائے گا۔ادھر پولیس ترجمان کے مطابق مارچ شرکا کے پتھراؤ سے دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں لیکن ’پولیس ٹی ایل پی مارچ کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔‘
لاہور پولیس کے ترجمان رانا عارف نے ہفتے کو اے ایف پی کو بتایا کہ حکام ’ہجوم کے خلاف دفاعی آپریشن کر رہے ہیں۔۔۔۔ ہم ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے صرف شیلنگ کر رہے ہیں۔‘
تحریک لبیک کے ترجمان صدام حسین نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات ہوسکتی ہے ’باوجود اس کے کہ ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور شیلنگ کی جا رہی ہے، ہم ہر صورت فیض آباد پہنچیں گے۔‘

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تحریک لبیک لانگ مارچ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطاہرہ کاظمی کا کالم : ابا کو سالگرہ مبارک!
Next Article امتیاز عالم کا کالم:راج سنگھاسن ڈانوا ڈول
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی کا قافلہ مریدکے پہنچ گیا، جھڑپوں میں درجنوں زخمی: ’متعدد پولیس اہلکار لاپتہ ہیں،‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اکتوبر 12, 2025

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

بانی پی ٹی آئی کو ایک اور عدالتی ریلیف، لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری

نومبر 13, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.