Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»دھیاں سانجھیاں ہوندیاں نیں: مملکت اےمملکت / محمود شام
کالم

دھیاں سانجھیاں ہوندیاں نیں: مملکت اےمملکت / محمود شام

ایڈیٹرجولائی 19, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mariam nawaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کے جیل میں جانے کی مجھے خوشی ہے نہ چنداں غم۔ وہ ساری بہاریں لُوٹ چکے۔ مقبول لیڈر ہونے کی ، ملک کے سیاہ و سفید کے مالک ہونے کی۔ کلیدی عہدوں پر مرضی کے افسروں کی تقرری کی۔ کئی آرمی چیف اور چیف جسٹس مقرر کرنے کی ۔ وہ اگر کچھ عرصہ جیل کاٹ لیں گے تو اس سے ان کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ جیل میں ایک ایک لمحے میں آپ اپنی برسوں کی خامیوں اور خوبیوں کو یاد کرتے ہیں۔ قید تنہائی میں تو انسان اپنے بہت قریب آجاتا ہے۔ وزیر اعظم یا اپوزیشن لیڈر ہوتے ہوئے تو اپنے آپ سے ملنے ، ہم کلام ہونے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ اربوں روپے کا حساب کتاب بھی وہ ذہن میں کررہے ہوں گے۔
مجھے مریم نواز کے جیل جانے کا دُکھ ہے۔ وہ کسی بڑے عہدے پر فائز نہیں رہیں۔ اسمبلی کی رُکن نہیں رہیں۔ جیل جیل ہوتی ہے۔ چاہے وہ اے کلاس ہو یا بی۔ ارد گرد اونچی اونچی فصیلیں ہوتی ہیں بعض اوقات کیمرے کی آنکھ بھی دیکھ رہی ہوتی ہے۔ ہر پل نوکروں، نوکرانیوں، خوشامدیوں، جی حضوریوں میں رہنے والے کو جب ایک محدود احاطے میں دن رات گزارنے پڑتے ہیں تو آنسو چھلک ہی جاتے ہیں اور جب باہر فضا بھی مخالف ہو۔ مقتدر قوتیں کسی اور رُخ سے سوچ رہی ہوں اور یہ سیاسی نظر بندی بھی نہ ہو،قید بامشقت ہو، جیل میں پہلا ہفتہ بہت ہی مشکل گزرتا ہے، عجیب عجیب خیالات آتے ہیں، گھر، دفاتر، شاپنگ مال، قیمتی کاریں بہت کچھ یاد آتا ہے۔ سوچ سوچ کر جب کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا تو بے بسی طاری ہونے لگتی ہے۔ مجھے نہیں علم کہ مریم بی بی کو مطالعے کا شوق ہے یا نہیں۔ ورنہ جیل میں سب سے اچھی ساتھی کتاب ہوتی ہے۔ خاص طور پر طویل رومانی یا جاسوسی ناول یا آپ بیتیاں۔
نامور قیدیوں نے جیل میں کتابیں صرف پڑھی ہی نہیں لکھی بھی ہیں۔
28اکتوبر1973کو لاہور میں آنکھ کھولنے والی مریم بی بی کی پرورش بڑے نازو نعم میں ہوئی ہے۔ تعلیم بھی کانونٹ آف جیسس اینڈ میری میں۔ میڈیکل کرنا چاہتی تھیں نہیں کرسکیں۔ سیاسی وجوہ بھی تھیں۔ ایم اے انگلش لٹریچر بتایا جارہا ہے۔ اس لئےیہ خیال کرسکتے ہیں کہ ادب کے مطالعے کا یقیناً شوق ہوگا۔
میاں صاحب کے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد مریم نواز نے جس ہمت اور جرأت سے اپنے والد کا ساتھ دیا ہے پنجاب کی ماؤں بیٹیوں اور سہاگنوں میں وہ ایک مثالی کردار بن چکی ہیں۔ ہم جذباتی قوم ہیں۔ عشق پر یقین رکھتے ہیں۔ جہاں تحقیق ہوتی ہے نہ دلیل۔ بہت سے گھرانوں میں یہ سوال نہیں کیا جارہا کہ وہ ملکی خزانہ لوٹنے کے ملزم اور اب مجرم کا ساتھ کیوں دے رہی ہے۔ سیاسی وفادار الزامات اپنی جگہ اپنی آنکھوں دیکھے معاملات کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں۔ وہ آن اور شان سامنے رکھی جاتی ہے جس سے مخالفین اور شریکوں کو للکارا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مریم نواز اپنے والد اور چچا دونوں سے زیادہ مقبول ہیں۔
میں بہت غور کررہا ہوں کہ ملک میں تین بار دختر اوّل رہنے والی قید کس طرح کاٹ رہی ہوں گی۔ ان کی جس ماحول میں پرورش ہوئی اور آس پاس جیسی فضا دیکھنے کو ملی وہاں اختیارات کا بے جا استعمال برا لگتا ہے نہ سرکاری پیسے اور اپنے پیسے میں امتیاز رکھنے کی روایت ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں اس سطح کے خاندانوں کا حقیقی معنوں میں پہلے احتساب بھی نہیں ہوا۔ الزامات کے جواب میں الزامات عائد کردیے جاتے تھے۔ اس لئے پاناما کے شروع میں دئیے گئے بھائیوں اور بہن کے بیانات میں اگر قانونی تضادات ہیں تو وہ اسی سیاسی کلچر کا نتیجہ تھے ۔
مجھے نہ جانے ایسا تاثر کیوں ہے کہ مریم نواز اپنے کسی جرم کی نہیں بلکہ والد سے وابستہ جرائم کی سزا کاٹ رہی ہیں۔کاروباری حضرات اپنی قانونی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے گھروں کی عورتوں کو ڈائریکٹر ،پارٹنر بنالیتے ہیں۔ بعض اوقات ان بہو بیٹیوں کو پتہ بھی نہیں ہوتا۔اتنے بڑے خاندان کی بیٹی جب جیل جاتی ہے تو پنجاب کی رومان پرور فضاؤں میں وہ روایتی قصّے کہانیوں کی ہیروئنوں کی طرح دلوں پر راج کرنے لگتی ہے۔ بزرگ مائیں دوشیزائیں اسے اپنا آئیڈیل ماننے لگتی ہیں۔ وہ دلیرانہ واقعات۔ اور جملے بھی ایسے قیدیوں سے منسوب کردئیے جاتے ہیں جو انہوں نے ادا بھی نہیں کئے ہوتے۔ اس وقت بھی پنجاب کے طول و عرض میں ایسی دیو مالائی داستانیں سنائی جارہی ہیں۔
عام طور پر ایک سزا یافتہ کو مشقتی نہیں ملتے ۔ قید با مشقت والے بڑے لوگوں سے مشقت بھی نہیں لی جاتی سزا یافتہ کو قیدیوں کی وردی بھی پہننی ہوتی ہے۔ ایسی کہانیاں جب سینہ بسینہ چلتی ہیں تو ایسے قیدیوں کا قد اور بھی بڑھنے لگتا ہے۔ امیر کبیر لوگ جیل میں آئیں تو جیل کے عملے میں بھی خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ اور عام قیدیوں میں بھی کیونکہ روزانہ نقد انعامات و اکرامات کی بارش ہوتی ہے۔ آصف زرداری جب جیل میں تھے تو قیدیوں کے لئے ہر روز روز عید اور ہر شب شبِ برأت ہوتی تھی۔ مجھے بھی جنرل ضیاء الحق کے دَور میں دو بار جیل میں کچھ ہفتے گزارنے کا موقع ملا۔ تو ہم نے خود بھی اہل ثروت کی سخاوتیں دیکھیں۔ کراچی سینٹرل جیل میں چوہدری ظہور الٰہی کی سخاوتوں کی کہانیاں سنیں۔ اڈیالہ جیل میں بھی یقیناً خوشی کا سماں ہوگا۔ قیدیوں کے ہی نہیں ۔ قیدیوں کے گھر والوں کے دن بھی پھر جاتے ہیں۔
لیکن میں نہیں سمجھتا کہ یہ مریم نواز کے جیل میں رہنے کے دن ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ قانون کیا کہتا ہے یہ نہ تو انگریز کا دَور ہے نہ آمریتوں کا۔ صدر مملکت کو بھی اختیارات ہیں چیف جسٹس کوبھی۔مریم ایک ماں ہیں۔ ایک بیٹی ہیں۔ ان کی والدہ بھی علیل ہیں۔ جیلیں اور قید سزا نہیں ہوتیں ۔ اصلاح کے لئے ہوتی ہیں۔ جتنی پیشیاں وہ بھگت چکیں وہ بھی ایک طرح کی سزا ہی تھی۔ اب چند روز جیل میں وہ خاک نشینوں کو قریب سے دیکھ کر جان لیں گی کہ پاکستان کا عام شہری کتنی مشکلات میں زندہ رہتا ہے۔ جیلوں میں کتنی عورتیں ہیں جو اپنے بچوں کے ساتھ قید کاٹ رہی ہیں۔ بعض جرمانے کی رقم نہ ہونے کے باعث رہا نہیں ہوسکی ہیں۔ ان کے حقائق جان کر مریم بی بی یقیناً ان کے لئے کچھ کریں گی۔
جیل کی تنہا راتوں نے مریم بی بی کو اپنے خاندان کے دَور اقتدار کے برسوں میں کئے گئے درست اور غلط فیصلوں کی حقیقت بھی بتائی ہوگی۔ یہاں قیدی جو بھی سوچتا ہے وہ خالص اور شفاف سوچ ہوتی ہے۔ کوئی مصلحت اور سودے بازی نہیں ہوتی۔
ہمارے معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ایک بیٹی کے نفسیاتی محسوسات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کو جیل کے ماحول میں زیادہ وقت نہ گزارنے دے۔ یہ جیلیں اصلاح کی بجائے ذوقِ جرم کو اور تحریک دیتی ہیں۔
بڑھتا ہے ذوقِ جرم یہاں ہر سزا کے بعد
مریم بی بی کے ساتھ ساتھ اور بیٹیوں کو بھی جو زیادہ سنگین جرائم میں سزا نہیں کاٹ ر ہیں ان کو بھی آزاد کردینا چاہئے۔ 14اگست آرہی ہے۔ آزادی کا دن۔ یہ اس کیلئے بہت موزوں ہوگا ۔ مریم نواز کی صلاحیتیں۔ جرأتیں اس ملک کو خوشحال بنانے کیلئے استعمال کی جانی چاہئیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیرا دل ہے کہ مانتا نہیں: برملا /نصرت جاوید
Next Article اڈیالہ جیل یا ایک مذاق؟: قلم کمان / حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی

جون 30, 2026

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق

جون 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز جون 30, 2026
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق جون 30, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان جون 30, 2026
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.