Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
تازہ ترین

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

ایڈیٹرجون 28, 20263 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
child abuse
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سرگودھا : ’بچے کی گمشدگی پر ہم ساری رات جاگتے رہے اور اسے تلاش کرتے رہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ کسی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلا گیا ہو گا، لیکن ہمارا دل نہیں مان رہا تھا کیونکہ بیٹے نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا تھا۔‘
یہ کہنا ہے پنجاب کے ضلع سرگودھا کے ایک گاؤں میں رہنے والے محنت کش کا، جن کے مطابق ان کے 14 سالہ بیٹے کو 25 جون کو زمین میں دبا دیا گیا تھا اور 26 جون کو اہلِ علاقہ نے اسے نیم بے ہوشی اور زخمی حالت میں زمین سے نکالا تھا۔
بچے کی والدہ کے مطابق ان کے بیٹے نے بتایا کہ ’اس کے ساتھ ریپ کیا گیا تھا اور اس نے یہ بات ملزم کے بڑے بھائی کو بتا دی تھی، جس کے بعد ملزموں نے بدلہ لینے کے لیے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زمین میں دفن کر دیا۔‘
بچہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا میں زیرِ علاج ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سرگودھا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔تینوں ملزم آپس میں سگے بھائی ہیں۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے اس وقوعہ میں استعمال ہونے والی اشیا، زمین کھودنے کے آلات، اسلحہ، اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی یا موٹرسائیکل برآمد کی جانی ہیں، جبکہ کسی ممکنہ شریک ملزم کے بارے میں بھی تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی آر میں درج واقعے کی تفیصلات کی مطابق بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ 25 جون کی شام 4:30 بجے ان کا بیٹا مجلس (محرم کی مجلس) کے لیے گھر سے گیا اور جب رات گئے تک واپس نہ آیا تو تلاش شروع کی گئی اور پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا۔
ایف آئی آر میں درج ہے کہ 26 جون کو دن 11 بجے تلاش کے دوران اچانک بچے کے رونے کی آواز آئی، جب تلاش کرنے والے وہاں پہنچے تو بچہ نیم بے ہوشی کی حالت میں زمین میں دبا ہوا تھا اور ٹانگ نظر آ رہی تھی۔
ایف آئی آر میں والدہ نے بیان کیا ہے کہ بچے کو زمین سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا اور ہوش میں آنے پر اس نے بتایا کہ 20 دن قبل ملزم نے اس کا ریپ کیا تھا اور ملزم کے بڑے بھائی کو اس کے متعلق آگاہ کرنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
والدہ نے ایف آئی آر میں درج کرایا ہے کہ ’ہوش میں آنے پر ان کے بیٹے نے بتایا کہ 25 جون کو شام پانچ بجے ملزم نے اسے پکڑ کر کہا کہ ریپ والی بات بڑے بھائی کو کیوں بتائی۔‘ ایف آئی آر کے مطابق اسی دوران ملزم کے دونوں بھائی بھی وہاں آ گئے اور مار پیٹ کرتے ہوئے بچے کو فصلوں میں لے گئے اور بچے کو زمین میں دبا دیا۔
سرگودھا پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزموں کو معلوم نہیں تھا کہ گڑھے کا ایک حصہ کھلا رہ گیا تھا، جس کی وجہ سے بچے کی ٹانگ باہر رہ گئی۔
ترجمان کے بقول: ’بچے کو زخمی حالت میں نکالا گیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔‘ بعد ازاں بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس نے بیان دیا کہ ’ملزم اور اس کے دو بھائیوں نے ریپ کی شکایت کا بدلہ لینے کے لیے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زمین میں دبا دیا۔‘
پولیس کے مطابق اس بیان کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

زیادتی کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
Next Article ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

جنوری 17, 2026

ڈاکٹر احسان قادر اور ڈاکٹر شازیہ میں ہاتھا پائی : فرانزک رپورٹ میں زیادتی ثابت

اکتوبر 8, 2025

وہاڑی میں ہوسٹس سے زیادتی پر آر پی او ملتان کا سخت نوٹس : بس قبضے میں لے لی گئی

فروری 5, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 30, 2026
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم جون 29, 2026
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.