ملتان : باوثوق ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زیادتی کیس میں ملوث ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کی فرانزک رپورٹ میں ڈاکٹر شازیہ افضل سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ زکریا یونیورسٹی کے فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کی طرف سے اسی ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر اور اپنی سابق اہلیہ ڈاکٹر شازیہ افضل کے ساتھ مبینہ زیادتی اور ملزم کی گرفتاری کے بعد سے نت نئے انکشافات اور حقائق سامنے آرہے ہیں جن کی روشنی میں یہ معاملہ کھلتا جا رہا ہے۔
اس تمام صورتحال کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی گروہی سیاست اس طرح کے اخلاقی معاملے میں بھی حقائق کو چھپاتے ہوئے اس شرمناک فعل کو الجھا رہی ہے۔ ڈاکٹر شازیہ جو پہلے ہی طلاق یافتہ ہو چکی تھیں، دوسری مرتبہ طلاق کا طوق اپنے گلے میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی جس پر وہ خاموش ہو گئیں مگر ڈاکٹر احسان قادر نے 2 جون 2024 میں ہی اس طلاق کو سرکاری ریکارڈ میں موثر ظاہر کرتے ہوئے یونین کونسل سے رجسٹر کرا لی اور پھر پہلی بیوی عظمیٰ افضل کو اس کی کاپی دے دی مگر دوسری طرف بار بار اصرار کے باوجود ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ نہ تو ڈاکٹر شازیہ کو بیوی کا کھلے عام ٹائٹل دینے کو تیار تھے اور مسلسل جھوٹ بولتے رہے جس پر یونیورسٹی میں چہ میگوئیاں ہوتی رہیں۔ ڈاکٹر شازیہ لوگوں کو ا پنے نکاح بارے بتاتی مگر ڈاکٹر بھابھہ ٹالتے رہے۔
گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں کسی طرح یونین کونسل میں رجسٹرڈ طلاق نامے کو بذریعہ ڈاک کسی نے ڈاکٹر شازیہ کو بھجوا کر حقائق سے آگاہ کر دیا کہ ڈاکٹر بھابھہ 15 ماہ قبل آپ کو طلاق دینے کے باوجود آپ کے ساتھ میاں بیوی والا تعلق رکھتے ہوئے زنا کا ارتکاب خود بھی کر رہے ہیں اور آپ کو بھی گنہگار کر رہے ہیں جس پر 25 ستمبر 2025 کو ڈاکٹر شازیہ دن 11 بجے ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کے کمرے میں داخل ہوئیں اور وہاں بیٹھی ایک طالبہ کو باہر بھیج کر اندر سے کنڈی لگا لی پھر دونوں میں دست بدست لڑائی ہوئی جس سے ڈاکٹر شازیہ کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائےگئے۔ دونوں آپس میں گتھم گتھا بھی ہوئے مگر اس روز ڈاکٹر بھابھہ نے ڈاکٹر شازیہ پر جنسی تشدد کیا اس کا ثبوت نہیں مل سکا تاہم جو حقائق سامنے آئے ہیں اور جن کی ڈاکٹر شازیہ کے ذرائع تصدیق کر رہے ہیں کہ طلاق کے 15 ماہ بعد تک بھی ڈاکٹر بھابھہ نے ڈاکٹر شازیہ سے میاں بیوی والا تعلق بنائے رکھا جس کا فرانزک رپورٹ میں بھی پتہ چل گیا ہے۔
( بشکریہ :روزنامہ قوم )
فیس بک کمینٹ

