Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ٹرمپ یوکرین جنگ بند کرا سکیں گے؟۔۔سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • Who assassinated Liaquat Ali Khan ? لیاقت علی خان کے قاتل سید اکبر کے بیٹے کی خود نوشت میں سنسی خیز انکشافات : ڈاکٹر عباس برمانی کا تجزیہ
  • حیات محمد شیرپاؤ کے قتل سے مرتضی بھٹو تک : کابل کا راستہ کیسے بند ہوا ؟ : حامد میر کا کالم
  • اسلام آباد میں وارداتیں کرنے والی خواتین کا گروہ : نصرت جاوید کا کالم
  • عارضی جنگ بندی اور عمران خان کی پیشکش : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • انڈیا، افغان حکومت، طالبان اور پی ٹی آئی : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • خوشامد نہیں آرٹ ۔۔بس کر رلائے گا کیا : محمد حنیف کا کالم
  • یہ وہ ملالہ نہیں جس پر ہمیں فخر تھا : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • افغان طالبان کا سپن بولدک میں چار مقامات پر حملہ، 15 حملہ آور ہلاک کر دیئے : آئی ایس پی آر
  • میرے کتاب لکھنے کے ارادوں میں کیا رکاوٹ ہے ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بلوچستان میں قتل ہونے والے مرد و عورت شادی شدہ جوڑا نہیں تھے: سرفراز بگٹی
اہم خبریں

بلوچستان میں قتل ہونے والے مرد و عورت شادی شدہ جوڑا نہیں تھے: سرفراز بگٹی

رضی الدین رضیجولائی 21, 202518 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
balochistan honour killing
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : ایک مقامی عدالت نے بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں پیش آنے والے دہرے قتل کا نشانہ بننے والے مرد اور خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیا ہے۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں قتل ہونے والے مرد اور خاتون شادی شدہ جوڑا نہیں تھے۔ پیر کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ مرنے والی خاتون کے پانچ بچے ہیں، جب کہ قتل ہونے والے مرد کے بھی چار پانچ بچے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے پہلے ویڈیو ان کے پاس آ گئی تھی۔ علاقے میں سپیشل برانچ کے متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کام تھا کہ حکومت کو واقعے کے بارے میں اطلاع کرتے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو کل (22 جولائی کو) عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ دہرے قتل کیس میں گرفتار کیے گئے ساتکزئی قبیلے کے سردار سرباز ساتکزئی کو بھی پیر ہی کو کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
کوئٹہ میں ایس پی سیریس کرائم برانچ عبدالصبور آغا نے بتایا کہ ایک ٹیم جلد ہی مقتولین کی قبر کشائی کرے گی۔ سوشل میڈیا پر ہفتے کو ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں تقریباً درجن افراد کو فائرنگ کر کے ایک خاتون اور مرد کو قتل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو علاقے کی نشاندہی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پیر کو بتایا کہ صوبے میں مبینہ طور پر ’غیرت کے نام‘ پر مرد اور خاتون کے قتل کیس میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی عبدالصبور نے بتایا کہ ھنہ پولیس حکام نے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے سیریس کرائم برانچ کے حوالے کر دیے ہیں، جن کے ریمانڈ انسداد دہشت گری عدالت سے حاصل کیے جائیں گے۔ بلوچستان پولیس کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے سنجیدی کے کلی ستنگی میں غیرت کے نام پر قتل کا نشانہ بننے والے مرد اور خاتون کے نام بالترتیب احسان اللہ اور بی بی بانو تھے۔
پولیس کی تفتیش کے مطابق دونوں کو قتل کیے جانے سے پہلے مقامی سردار کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اس کے احکامات کی روشنی میں 16 افراد پر مشتمل گروپ نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا۔ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 35 روز قبل پیش آیا تھا۔

غیرت کے نام پر قتل
خواتین کے حقوق اور ان پر تشدد کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیم عورت فاؤنڈیشن اور ایواجی الائنس کے چیئرمین علاؤالدین خلجی نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ 2019 سے 2024 کے درمیان بلوچستان میں 212 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ ان کلا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال کے دوران صوبہ بلوچستان میں درجنوں خواتین کو غیرت، رسم و رواج اور جبری شادیوں جیسے بہانوں کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف یہ ایک واقعہ ہی بلوچستان میں نہیں ہوا بلکہ اس جیسے بہت سے واقعات رو نما ہوتے ہیں، جو بے نام دفن کر دیے جاتے ہیں۔ علاؤالدین خلجی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کو صرف روایتی جرائم کے بجائے انسانیت کے خلاف جرم تصور کیا جائے۔ علاؤالدین خلجی نے مطالبہ کیا غیرت کے نام پر قتل کے تمام مقدمات کو انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت نمٹایا جائے۔
بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی نے واقعے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقتولین نے کوئی جرم بھی سرزد کیا تھا تو عام شہری کو انہیں سر عام گولی مارنے اور قانون ہاتھ میں لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ضلعی انتظامیہ کی سستی اور بے حسی بھی واضح ہے، لہذا اس کا مقدمہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے خلاف بھی درج کیا جائے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#BalochistanKillings #SarfrazBugtiStatement #UnmarriedCoupleKilled #BalochistanNews #HonourKilling #JusticeInBalochistan #HumanRights #SarfrazBugti #CoupleKilledInBalochistan #BalochistanViolence #بلوچستان_قتل #غیر_شادی_شدہ_جوڑا #بلوچستان_خبریں #غیرت_کے_نام_پر_قتل #سرفراز_بگٹی #بلوچستان_میں_انصاف #جوڑے_کا_قتل #انسانی_حقوق #سرفرازبگٹی_کا_بیان #بلوچستان_تشدد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : گلگت بلتستان اور تضادستان!
Next Article لاہور : نام ور شاعر تیمور حسن تیمور انتقال کر گئے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ٹرمپ یوکرین جنگ بند کرا سکیں گے؟۔۔سید مجاہد علی کاتجزیہ اکتوبر 18, 2025
  • Who assassinated Liaquat Ali Khan ? لیاقت علی خان کے قاتل سید اکبر کے بیٹے کی خود نوشت میں سنسی خیز انکشافات : ڈاکٹر عباس برمانی کا تجزیہ اکتوبر 17, 2025
  • حیات محمد شیرپاؤ کے قتل سے مرتضی بھٹو تک : کابل کا راستہ کیسے بند ہوا ؟ : حامد میر کا کالم اکتوبر 17, 2025
  • اسلام آباد میں وارداتیں کرنے والی خواتین کا گروہ : نصرت جاوید کا کالم اکتوبر 16, 2025
  • عارضی جنگ بندی اور عمران خان کی پیشکش : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 16, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.