اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ ملک میں مارشل لا لگا رہے جسے عمران خان نے ناکام بنایا۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تقرری کے معاملے پر جنرل (ر) باجوہ کو ساتھ ملا کر مارشل لا لگانے کی کوشش کی۔فواد چودھری نے کہا کہ انہوں نے جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ مل کر لڑائی بنائی اور مارشل لا لگانے کے لیے پورا سیٹ اپ تیار کیا مگر عمران خان نے تقرری کے معاملے کو آسان کر کے مارشل لا کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت الیکشن کیلیے تیار نہیں ہیں البتہ ملک میں طویل مدت کے لئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت الیکشن پر بات کرے تومذاکرات کیلیے تیار ہیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ