Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»مظہر کلیم ایم اےاور ان کے پبلشرز ۔۔ محموداحمد چودھری
اختصاریئے

مظہر کلیم ایم اےاور ان کے پبلشرز ۔۔ محموداحمد چودھری

ایڈیٹرمئی 27, 201830 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Mazhar_Kaleem_Profile_Pic
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول عمران سیریز کے خالق معروف ادیب، لکھاری، قانون دان اور صدا کار مظہر کلیم ایم اے بھی اب ہم میں نہیں رہے۔ مظہر کلیم ایم اے کا تعلق ملتان سے تھا ، پیشہ کے اعتبار سے قانون دان تھے مگر شروع سے ہی ادب سے وابستہ تھے مرحوم نے سسپنس اور جاسوسی پر مبنی بے شمار کہانیاں لکھیں مگر شہرت عمران سیریز سے پائی جو ادب سے محبت کرنےوالے بچوں اور بڑوں میں نہ صرف بڑے شوق سے پڑھی جاتی تھیں بلکہ پسند بھی کی جاتی تھیں ۔ مظہر کلیم ایم اے کا اصل نام مظہر نواز خاں شکیل تھا مظہر کلیم ایم اے کو1965 کی دہائی میں جمال پبلشرز بیرون بوہڑ گیٹ کے مالک بی اے جمال نے متعارف کرایا تھا اور مرحوم کی ابتدائی چار کتابیں ”ماکازونگا،شوگی پاما،سابو لیٹ آگر، ٹرنٹولا“ جمال پبلشرز سے ہی شائع ہوئی تھیں اور ان کتابوں کی مشرقی پاکستان موجودہ بنگلہ دیش کے بڑے شہروں چٹا گانگ، ڈھاکہ، کومیلا، نارائن گنج، کھلنا، باری سیال میں ریکارڈ فروخت ہوئی تھی ۔ مرحوم مظہر کلیم ایم اے مغربی پاکستان کی طرح مشرقی پاکستان میں بھی بے حد مقبول تھے بعد ازاں مرحوم نے رضی محمد خاں کراچی والے سے مل کر اپنا ادارہ خان برادرز کے نام سے بنایا اور اس ادارے کے زیر اہتمام مختلف کتب شائع کرتے رہے پھر رضی محمد خاں بھی وفات پا گئے مرحوم مظہر کلیم ایم اے کی تین چار کتابیں ممنون حسین زیدی نے بھی شائع کیں۔ بعد ازاں مظہر کلیم ایم اے یوسف برادرز ملتان سے وابستہ ہوگئے اور مرتے دم تک اسی ادارے کےلئے کتابیں لکھتے رہے آج کل یوسف برادرز کے مالک اشرف قریشی اپنے صاحبزادے ارسلان قریشی کے نام سے مظہر کلیم ایم اے کی کتابیں شائع کررہے ہیں ۔ مرحوم کو سنسنی خیز سلسلہ وار کہانیاں لکھنے پر بھی مکمل عبور حاصل تھا ایک دور میں ان کی مشہور سلسلہ وار کہانی ”سرکٹا “ روزنامہ آفتاب ملتان میں بھی شائع ہوتی رہی ”سرکٹا“ اتنی مقبول ہوئی کہ لوگ اگلے دن کے اخبار کا انتظار کرتے تھے اور اس میں اتنا ہارر تھا کہ اکثر لوگوں نے خوف کے مارے رات کو گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا تھا ۔ مرحوم سے میری ملاقات کچھ عرصہ قبل ضلع کچہری ملتان میں ان کے چیمبر میں ہوئی جمال پبلشرز کے مالک بی اے جمال بھی میرے ہمراہ تھے ۔ مرحوم بڑی خوش دلی ، خندہ پیشانی سے ملے اور اپنی زندگی میں ہونےوالے کئی واقعات بتائے۔وہ رعشہ کی بیماری میں مبتلا تھے دوران گفتگو ان کے ہاتھ اور جسم پر مسلسل کپکپی طاری رہی ۔ انہوں نے دوبارہ میرے آفس آکر ملنے کا وعدہ بھی کیامگر بد قسمتی سے مصروفیات کے باعث دوبارہ ملاقات نہ ہوسکی مرحوم جتنے اچھے اور بڑے لکھاری اور قانون دان تھے اس سے بڑے انسان تھے مظہر کلیم ایم اے کی وفات سے سر زمین ملتان نہ صرف بڑے لکھاری ، اصول پسند قانون دان بلکہ ایک خوش اخلاق انسان سے محروم ہوگئی ہے مرحوم کے چاہنے والے اور پڑھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اب ہمیشہ ان کی کمی محسوس کرتے رہیں گے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرائیگانی کا سفر/زاہدہ حنا
Next Article سلام رمضان ، یا دکان رمضان ؟ تیسرا کنارہ / بشریٰ اعجاز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج

جولائی 1, 2026

پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 1, 2026

یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی

جون 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز جون 30, 2026
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.