تونسہ : تونسہ شریف سے لاپتا ہونے والے شعیب بلوچ کا ستائیس روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ شعیب بلوچ کی بازیابی کے لیے سماجی تنظیموں نے کل سات اپریل کو کلمہ چوک تونسہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ان کی رہائی کے لیے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے ۔
باور نیوز تونسہ شریف کے مطابق ستائیس دن پہلے 9 مارچ کو تونسہ شریف سے شعیب بلوچ کومبینہ طور پر ریاستی اداروں نے بغیر کسی ایف آئی آر کے ان کے گھر سے اغوا کیا تھا مگر تاحال انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، شعیب بلوچ کی فیملی 27 دنوں سے اذیت میں مبتلا ہے مگر کہیں بھی ان کو سنا نہیں جا رہا۔
7 اپریل بروز اتوار دن 2 بجے کلمہ چوک پر شعیب بلوچ کے خاندان کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی اس کال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
فیس بک کمینٹ