ملتان : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں 25مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کے معاملہ پر ایم ایس سمیت سٹاف کے چھ ارکان کو معطل کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نشتر اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ڈائلیسز یونٹ میں مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کےمعاملے پر بریفنگ لی۔وزیر اعلی پنجاب نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال کے ایم ایس ، نفرولوجی وارڈ کے سربراہ ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسر ، ایڈمن رجسٹرار اور ایک نرس کو معطل کر دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نشتر ہسپتال کے نیو ڈائیلسز یونٹ میں طبی عملہ کی مبینہ غفلت سے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آنے کا انکشاف ہوا تھا۔جس پر وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیکر معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی گئی جس میں ڈائیلسز یونٹ کے مختلف ڈاکٹروں و دیگر ملازمین کے خلاف غفلت روا رکھنے پر بعض کو وارننگ لیٹر جاری کرنے اور بعض کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی تھی ۔
فیس بک کمینٹ