Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم:ابابیلوں کا انتظار
کالم

محمد حنیف کا کالم:ابابیلوں کا انتظار

ایڈیٹرفروری 18, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muhammad hanif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب سیاسی تجزیے سُن کر آپ کو مستقبل کا منظر نامہ سمجھ آنے کی بجائے ذہن اور پراگندہ ہو جائے، جب قوم کے سیانے افراد کے سیانے تبصرے سُن کر لگے کہ یہ تو پہلے بھی سُنا ہوا ہے تو کبھی کبھی نماز جمعہ سے پہلے دیے جانے والے خطبے اور نماز کے بعد کی جانے والی دُعائیں بھی سُن لینی چاہییں۔
بچپن کے سُنے ہوئے خطبے اور دُعائیں اب بھی یاد ہیں۔ اُن میں ایمان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ فصلوں کو موسم کی شدّت سے اور مویشیوں کی وبائی بیماریوں سے حفاظت کی دُعائیں مانگی جاتی تھیں۔
پھر منبر سے قوم کی رہنمائی فرمانے والوں کو اپنی طاقت کا احساس ہوا تو مُلک کے سیاسی حالات پر بھی پہلے اشاروں کنایوں میں اور پھر کُھل کر بات ہونے لگی۔ جو مولانا حضرات جہاد کی تبلیغ یا فرقہ وارانہ موضوعات سے گُریز کرتے تھے وہ بھی ہمارے حکمرانوں کی بیخ کُنی کے لیے دوچار واقعات اسلامی تاریخ سے ڈھونڈ لیتے تھے۔ جنرل مشرف کے زمانے میں افغانستان میں طالبان کی حمایت میں کُھل کر خطبے اور دُعائیں ہونے لگیں تو جنرل مشرف کہیں سے روشن خیالی کی اصطلاح ڈھونڈ لائے۔ ہمارے گاؤں کی جامع مسجد کے خطیب جو سیاسی موضوعات سے اجتناب کرتے تھے انھوں نے بھی اپنی ہر دعا میں فرمانا شروع کیا کہ ’یااللہ اس قوم کو روشن خیالی کے عذاب سے محفوظ رکھ۔‘ جس جذبے کے ساتھ نمازی آمین، ثمہ آمین کہتے تھے تو لگتا تھا کہ اُنھیں اس بات کی سمجھ ہے کہ مولانا ذکر جنرل مشرف کا ہی کر رہے ہیں۔
اس جمعہ کو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی مسجد میں امام کا اصلی نشانہ ’اسرائیل اور اُس کے حواری تھے جو نہتے بچوں کو فضائی بمباری سے نیست و نابود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ غیبی مدد کی دُعا ہوئی اور کہا گیا کہ یااللہ اب تو ابابیلیں بھیج دے۔ مُلک کی معشیت کی بہتری کی بات ہوئی۔ پھر شاید مولانا کو لگا کہ معیشت کی سمت درست کرنے کے لیے ابابیلیں نہیں آئیں گی تو انھوں نے دُعا مانگی کہ ’اللہ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے۔‘ کُچھ لوگوں نے دھیمی آواز میں آمین کہا جیسے انھیں خود بھی اپنی دُعا کی قبولیت پر یقین نہ ہو۔ میرے جیسے سب نیم پڑھے لکھے لوگ ایک دوسرے کو بتاتے آئے ہیں کہ ایک الیکشن، پورا نہیں تو نیم شفاف الیکشن ہی اس مُلک کے مسائل کا حل ہے۔ حل نہیں بھی ہے تو اُس کی طرف اُٹھایا جانے والا پہلا قدم ہے۔ اگر کُچھ بھی نہیں ہے تو عوام کے دلوں میں پھیلی تلخیوں کا مداوا کرے گا۔
بجلی، گیس، آٹے، دال کے مسائل حل نہیں ہوں گے لیکن عوام کو تھوڑی تسلّی ہو گی کہ انھوں نے اپنا غصّہ نکال لیا ہے، یا اگر کسی اُمیدوار پر دل آیا ہوا تھا تو اُسے اپنا ووٹ دے کر اپنی تمنا پوری کر لی ہے۔ خدا خدا کر کے انتخاب ہو گیا۔ جو نتیجہ آیا اُس نے زخموں پر مرہم کا کام کرنے کی بجائے نمک چھڑکا ہے۔ جیت کا دعویٰ کرنے والے بھی غضب ناک بنے اور ہارنے والے بھی سڑکوں پر۔
کسی زمانے میں کہا جاتا تھا کہ جنگ اتنا آسان کام نہیں ہے کہ اسے صرف فوجی جنرلوں پر چھوڑ دیا جائے۔ پاکستان میں یہ ریت چلی کہ انتخابات اتنا سادہ کام نہیں ہے کہ اسے سیاستدانوں پر چھوڑ دیا جائے۔ بتایا جاتا تھا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو مضبوط حکومت پسند نہیں ہے اس لیے اُسے ہنگ پارلیمنٹ کا فارمولا زیادہ پسند ہے جسے تاش کے پتوں کی طرح پھینٹا جا سکے۔ لیکن ان انتخابات کے نتیجے میں جو پارلیمنٹ بنی ہے وہ مسائل کے حل کی بجائے ایک ایسا پھندہ لگ رہی ہے جو کسی کے گلے میں فٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دُعا کا وقت کبھی ختم نہیں ہوتا لیکن اب یوں لگ رہا ہے کہ ابابیلوں کا انتظار ختم ہوا چاہتا ہے اور ہمیں اپنی کنکریاں خود ہی اُٹھانی ہوں گی۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کالم:پی ایس ایل کی شناخت کی جنگ؟
Next Article لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی کا کیس، نگران وزیراعظم کی عدالت طلبی کا حکمنامہ جاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.