Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم
کالم

کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم

ایڈیٹراکتوبر 1, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muhammad hanif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ مانیں یا نہ مانیں ہمارے نگران وزیر اعظم کا تو یہی خیال ہے، انھیں نگران وزیر اعظم بنانے والے سیاستدان بھی یہی کہتے ہیں کہ انھیں تو ایک پرچی پکڑائی گئی تھی۔ اس پر کاکڑ صاحب کا نام لکھا ہوا تھا۔ یقیناً انھیں نگران وزیر اعظم بنانے سے پہلے کسی کو جرات نہیں تھی کہ پوچھ سکیں کہ کاکڑ صاحب آپ کس کا مال ہیں؟
پچھلی صدی کے اواخر میں جب پاکستان کے بازاروں میں چینی مصنوعات کی بھرمار ہوئی تو پورے پاکستان میں ایک کہاوت بن گئی کہ چین کی مصنوعات سستی لیکن غیر معیاری ہوتی ہیں۔ یہ کہاوت بازار سے نکل کر زندگی کے ہر شعبے میں پھیل گئی۔
کوئی پاکستانی اداکار زیادہ نخرہ کرے توچائنا کا شاہ رخ خان، کوئی نوجوان گلوکار گٹار کے ساتھ زیادہ گلا پھاڑ کر گائے تو چائنا کا علی عظمت۔ کوئی ہماری طرح کا کالم نگار زیادہ دانشوری بگھارے تو چائنا کا نوم چومسکی۔
یہ لطیفے یا تو اس نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی تک نہیں پہنچے جہاں پر ہمارے نگران وزیر اعظم کی تربیت ہوتی ہے یا یونیورسٹی کا سلیبس ایسا ہے کہ وہاں پر ہر بازاری لطیفے کو قومی دفاعی پالیسی کا حصہ بنا لیا جاتا ہے۔
گذشتہ الیکشن سے پہلے کچھ امیدواروں کو ڈارایا دھمکایا گیا تو انھوں نے محکمہ زراعت کو الزام دینا شروع کیا۔ محکمہ زراعت بھی چھوٹا موٹا ایک لطیفہ بن گیا۔
ابھی پانچ سال ہی پورے ہوئے تھے کہ ہمارے سب سے بڑے محکمے نے لاکھوں ایکڑ زمین حاصل کر لی ہے اور اعلان کیا کہ اب ہم آپ کو اصلی محکمہ زراعت بن کر دکھائیں گے۔
ہمارے نگران وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران شاید اپنی اور اپنے ملک کی دہشت بٹھانے کے لیے یہ بھی کہہ دیا کہ پاکستان چین کا اسرائیل ہے۔ ان کے ناقدین کو بھی سمجھ نہیں آیا کہ اعتراض اس بات پر کریں کہ پاکستان کا اسرائیل سے موازنہ کیا گیا یا اس بات پر کہ پاکستان کو چین کا اسرائیل کہا گیا۔
جیسے ایک زمانے میں ہمایوں سعید کو چائنا کا سلمان خان کہتے تھے یعنی کہ ہم اسرائیلی بھی سستے ہیں اور غیر معیاری بھی۔ پتا نہیں ہماری بیٹری کب جواب دے جائے۔
ہم آج بھی جمعے کے خطبوں میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی کی دعائیں مانگتے ہیں۔
اسرائیلی فوجی جب چاہتے ہیں بوٹوں سمیت ہمارے قبلہ نمبر 1 میں گھس جاتے ہیں۔ فسلسطینی بھائیوں کے باغات پر تیزاب پھینکتے ہیں۔
غزہ اسرائیل کی شکارگاہ ہے جہاں پر جنگی جہازوں کے ذریعے راکٹ داغ کر بچوں کو مارا جاتا ہے، ہسپتالوں کو اڑایا جاتا ہے۔ آج کل دنیا میں مقابلہ سخت ہے لیکن زیادہ تر نیم پڑھے لکھے لوگ اور ان میں کالے گورے مسیحی اور کچھ یہودی بھی شامل ہیں جو کہتے ہیں کہ اسرائیل جیسی جدید ریاست اپنی پالیسیوں کی وجہ سے جمہوریت اور انسانیت کے نام پر بد نما داغ ہے۔
کئی سال پہلے راقم نے فلسطین کی ایک یونیورسٹی میں کچھ ہفتے پڑھایا۔ مجھے بہت خوشگوار حیرت ہوئی کہ زیادہ تر طلبا کے بڑوں میں سے کوئی پاکستان میں پاکستانی حکومت کے وظیفے پر پڑھ چکا تھا۔ کسی کا باپ پاکستان کی انجینیئرنگ یونیورسٹی کا گریجویٹ تھا تو کسی کی خالہ پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کر چکی تھیں۔ ایک کا ماموں لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے پڑھ کر آرکیٹیکٹ بنا تھا۔
ہم شاید ان زمانوں میں بھی خواب اسرائیل بننے کا ہی دیکھتے ہوں گے لیکن اتنی انسانیت اور مسلمانیت باقی تھی کہ اپنی اوقات کے مطابق ہاتھ فلسطینیوں کا ہی پکڑتے تھے۔
ہماری کلاس میں طلبا لکھنے کی مشق کیا کرتے تھے۔ ایک طالبہ نے ایک منظر لکھا جس میں وہ اپنے گھر کی دو منزلہ کھڑکی سے اسرائیلی ایف 16 دیکھتی ہے جو اتنا قریب سے گزر رہا ہے کہ اسے کاک پٹ میں بیٹھے پائلٹ کی شکل بھی نظر آتی ہے۔
میں نے کلاس میں پوچھا کہ کیا یہ منظر انھیں قابل یقین لگتا ہے؟ سب نے کہا کہ وہ اس سے ملتے جلتے منظر بچپن میں دیکھ چکے ہیں اور اگر آج کلاس میں بیٹھے ہیں تو اس لیے کہ اسرایئلی ایف 16 کا راکٹ ان کے گھر پر نہیں لگا، ساتھ والے گھر پر لگا۔
مجھے نگران وزیراعظم کا پاکستان چین کا اسرائیل بننے والا بیان سن کر فلسطینی کلاس کے طلبا یاد آ گئے اور ڈر لگا کہ شاید وہ بھی یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کے ایف 16 بھی ہمارے گلی محلوں میں گھس کر راکٹ داغیں گے اور تب ہی ہم اسرائیل بن سکیں گے۔
ہمارے نگران وزیر اعظم ہر تنخواہ دار شخص کی طرح تنخواہ کی کمی کی شکایت بھی کر چکے ہیں کہ تنخواہ میری صرف ڈھائی تین لاکھ اور مجھ سے توقع کی جاتی ہے کہ کبھی ایک ارب کبھی دو ارب کی ڈیل پر دستخط کروں۔
انھیں ان کی یونیورسٹی والوں نے یقیناً بتایا ہو گا کہ ہم فوجی جوان کو تنخواہ تیس پینتیس ہزار دیتے ہیں اور اس سے توقع رکھتے ہیں کہ گولی چھاتی پر کھانی ہے پیٹھ پر نہیں۔
نگران وزیر اعظم کے غیر ملکی دورں پر ہمارے چائنا کے نوم چومسکی اعتراض کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ انھیں اوردورے کرنے چاہییں۔ دو ہفتوں کے لیے اپنی خوابوں کی ریاست اسرائیل میں جا کر وہاں کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں، ساتھ بچوں کو بھی لے جائیں۔
بچے نیویارک پیرس جا سکتے ہیں تو وہاں بھی جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد چین کا ایک صوبہ جس کا نام لینا ہماری ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری دوست کو ناراض کر سکتا ہے، اس صوبے میں کچھ دن رہ کر قوم کو بتا دیں کہ ہم اصلی اسرائیل بننا ہے یا چائنا کا اسرائیل۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
Next Article حاتم طائی کی قبر پر لات : پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے لیٹر کمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.