ملتان: (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 217ملتان کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم عروج پرپہنچ گئی ،یہ انتخاب 17جولائی اتوارکو ہوگااورکل (جمعہ کو) انتخابی مہم کاآخری روز ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے ایک صوبائی حلقے میں ضمنی انتخاب کی وجہ سے خطے کا سیاسی پارہ عروج پرپہنچ گیا ہے،اسی سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان بدھ کی شب ملتان پہنچ گئے ۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف آج دو بڑے جلسے کرے گی ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ڈی جی خان میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے اورشام کو ملتان میں بھی جلسہ ہوگا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی جمعہ 16جولائی کو ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔عمران خان کا جلسہ آج شب 8بجے شام لاٹ گرائونڈ قاسم پورکالونی میں ہوگاجبکہ مریم نواز سنٹرل جیل ملتان کے قریب ایک فیکٹری کے گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گی ۔حلقے میں دونوں پارٹیوں کے پرچم اورہولڈنگزخوبصورت منظرپیش کررہے ہیں۔اس موقع پرسکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں ۔آج کے جلسے کے لئے 17ہزار سے زیادہ پولیس اہلکارعلاقے میں تعینات کئے جارہے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ

