ملتان : ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی نے سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک کو بھاری اکثریت سے ہرا دیا ۔ علی قاسم گیلانی نے 83210 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل تیمورالطاف ملک کو 51029 ووٹ ملے ۔
یہ نشست یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعدخالی کی تھی ۔دوسری جانب ریٹرنگ افسران کے دفتر کی طرف جانے والے تمام راستے پولیس نے بند کردیے گئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار تیمور ملک اور زین قریشی کو ریٹرننگ آفس جانے سے روک دیا گیا۔سی پی او صادق علی کا کہنا ہے کہ کسی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پانچ اور پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔
فیس بک کمینٹ