ملتان : دوروزہ سالانہ ادبی میلہ ملتان لٹریری فیسٹیول 9اور10نومبر کو ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا ۔ نوجوان کالم نگاراور دانشور علی نقوی میلے کے منتظم ہیں ۔
اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے نامور محقق اوردانشور مقبول گیلانی نے کہاکہ اب تک ایم ایل ایف کے چھ سیزن ہوچکے ہیں جبکہ اس مرتبہ ساتواں سیزن منعقد کیاجارہاہے ۔میلے کے منتظم علی نقوی نے کہاکہ ملتان لٹریری فیسٹیول میں ادب اورفنون لطیفہ کے حوالے سے مختلف سیشن منعقد ہوں گے ۔ملک بھر سے نامور شخصیات میلے میں شرکت کریں گی ۔
مشاعروں ،مذاکروں ،کتابوں کی تعارفی تقریبات اوردیگر سیشنز میں جواہم شخصیات شرکت کررہی ہیں ان میں سابق وزیرخزانہ مفتاح اسمعیٰل ،نامور ماہر معیشت قیصر بنگالی کے علاوہ ڈاکٹرانوار احمد ،ڈاکٹرعامر سہیل، ایس اکبر زیدی ،وجاہت مسعود،ڈاکٹر اختر علی سید ،ڈاکٹر صلاح الدین حیدر،وسعت اللہ خان ناصر عباس نیئر ،حماد غزنوی ،تنویر جہاں،اعزاز سید ،شاکر حسین شاکر ،اشو لال فقیر،رضی الدین رضی ،قمر رضا شہزاد ،ضیغم خان ،ناظر محمود ،رفعت عباس ،تیمور رحمن ،سجاد بلوچ ،عنبرین صلاح الدین ،فرح ضیاءاورمحبوب تابش کے نام قابل ذکر ہیں ۔فیسٹیول میں اردو،پنجابی ،سرائیکی اورہریانوی زبانوں کامشاعرہ منعقد ہوگا جس میں نامور شعراءشرکت کریں گے ۔لال بینڈ سمیت نامور گلوکار فیسٹیول میں اپنے فن کامظاہرہ کریں گے ۔میلے کے آخری روز میوزیکل کنسرٹ ہوگا جس میں نئی نسل کے گلوکار اپنے فن کامظاہرہ کریں گے ۔
فیس بک کمینٹ