Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»ملتان»ملتان کے پہلے عجائب گھر کی تعمیر آخری مراحل میں ،8کروڑروپے لاگت کامنصوبہ دسمبرمیں مکمل ہوجائے گا
ملتان

ملتان کے پہلے عجائب گھر کی تعمیر آخری مراحل میں ،8کروڑروپے لاگت کامنصوبہ دسمبرمیں مکمل ہوجائے گا

ایڈیٹرجولائی 10, 202319 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مدینة الاولیاءملتان کے پہلے عجائب گھر کی تعمیر کاکام اسی سال دسمبرمیں مکمل ہونے کاامکان ہے ۔یہ عجائب گھر پانچ ہزار سال پرانے اس تاریخی شہر کے نوادرات کومحفوظ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اوراس کے ذریعے ملتان کی تاریخ اورثقافت کوسمجھنے میں مدد ملے گی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹرآثاریات محمد حسن نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے پر8کروڑروپے لاگت آئے گی اورکئی عشروں کی جدوجہد کے بعد مالی سال 2021-22میں اس کی منظوری ملی تھی ۔
محکمہ آثاریات ملتان کے سابق انچارج ملک غلام محمد نے بتایاکہ دس سال قبل پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے لئے چارکروڑروپے کی منظوری دی تھی اوریہ فیصلہ ہواتھاکہ یہ عجائب گھر ملتان کے تاریخی گھنٹہ گھر میں قائم کیاجائے گا۔بعدازاں اس جگہ کوشور،آلودگی اورسیکورٹی وجوہات کی بنیا دپرعجائب گھر کے لئے نہ موزوں قراردیدیاگیا۔2012ءمیں اس وقت کے ڈی سی اونسیم صادق کے زمانے میں جب گھنٹہ گھر کی پارکنگ کی چاردیواری بھی ختم کردی گئی توگھنٹہ گھر والا منصوبہ بھی ختم ہوگیا۔غلام محمد نے مزیدبتایاکہ ا ب عجائب گھر محکمہ آثاریات کے دفترکے سامنے قلعہ قاسم باغ کے نیچے قائم کیاجارہاہے یہ جگہ گھنٹہ گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پرہے ۔انہوں نے کہاکہ چھ کنال کی اس جگہ پرواپڈاحکام گرڈسٹیشن تعمیر کرناچاہتے تھے لیکن ان کی تجویز پرعملدرآمدنہ ہوسکابعدازاں اس جگہ کو ملتان میوزیم کے لئے وقف کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے اس وقت کے سابق سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ کے ساتھ بات ہوئی توانہوں نے اس کی حوصلہ افزائی کی اورسابق کمشنر محموداخترجاوید کو ہدایت کی کہ سلسلے میں اقدامات کریں ۔سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ اورکمشنر کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ ممبرریونیو بورڈبابرحیات تارڑنے بھی اس سلسلے میں اپنا کردار اداکیااوردس کنال اراضی محکمہ سیاحت کو منتقل کردی گئی جس میں چھ کنال پرعجائب گھر تعمیر ہوگا اورباقی چارکنال پرمحکمہ آثاریات کادفتربنے گا۔عجائب گھر کا80فیصدکام مکمل ہوچکاہے اس کی تعمیر میں مغلیہ دور کے مسلم طرزتعمیر کومدنظررکھاگیاہے اوراس میںروایتی ملتانی ٹائلوں کوبھی استعمال کیاگیاہے ۔
اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے نامور کالم نگار ،مزاح نگار اورملتان ٹی ہاؤس کے سیکرٹری جنرل خالد مسعودخان نے کہاکہ ملتان کی معلوم تاریخ پانچ ہزار سال پرمحیط ہے لیکن ہمارے پاس ورثے میں ایسی کوئی چیز بھی موجودنہیں جسے ہم پانچ ہزار سال کی تاریخ میں ثبوت کے طورپرپیش کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ میرے سامنے ملتان سے بہت سی تاریخی چیزیں غائب ہوئیں ۔میں نے اپنے لڑکپن میں نگارخانے میں کچھ ایسے بڑے بڑے پتھر دیکھے تھے جو 8سے10من وزنی تھے اوران پرفارسی اورعربی میں کچھ عبارتیں درج تھیں پھر وہ پتھرغائب ہوگئے ۔کچھ مخطوطے تھے جواب موجودنہیں ۔ملتان میں عجائب گھر بہت پہلے قائم ہوجاناچاہیے تھالیکن اب بھی یہ فیصلہ خوش آئندہے اگرچہ دیر ہوگئی پھربھی ہم یہاں ملتان کے تاریخی نوادرات محفوظ کرسکیں گے ۔محکمہ آثار قدیمہ کے سٹوروں میں بھی کچھ نادر چیزیں موجودہیں ۔وہ بھی وہاں منتقل کی جانی چاہیے اسی طرح ملتان کے روایتی خاندانوں کے پاس بھی بہت سے نوادرات محفوظ ہیں ان سے رابطہ کرکے یہ بھی اس عجائب گھرمیں رکھے جاسکتے ہیں ۔
صدارتی ایوارڈیافتہ کالم نگار اوردانشور شاکر حسین شاکر نے کہاکہ ملتان کاعجائب گھر اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہمارے پاس ملتان کی قدامت ثابت کرنے کے لئے کوئی آثار یاشواہد موجودنہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملتان میں مرزاابن حنیف اورزبیر شفیع غوری نے آثاریات پرکام کیا۔مرزاابن حنیف نے قلعہ قاسم باغ کے سٹیڈیم کی کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے آثار کومحفوظ کیااورزبیر شفیع غوری نے ملتان کے نواح میں موجود ٹیلوں سے آثار دریافت کئے اورپھر ان آثار کے حوالے سے تحقیق کی ۔یہ نوادرات سرائیکی ریسرچ سنٹر میں محفوظ ہیں ۔عجائب گھر بننے کے بعد یونیورسٹی اوردیگرمقامات پرموجودآثار کواس عجائب گھر میں محفوظ کیاجاسکے گا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم اس کی مددسے ملتان کو عہد بہ عہد محفوظ کرسکیں گے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجی ایچ کیو حملہ کیس: عدالت نے شہریارآفریدی کی درخواست ضمانت خارج کردی
Next Article اگر اشتعال انگیز بیانات سے دہشت گردی ہوئی تو ذمہ دار ’غیرملکی ایجنٹ‘ ہوگا، مریم اورنگزیب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج

جولائی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.