ملتان -ملتان پریس کلب کے سال 2026-27 کے انتخابات میں جرنلسٹس گروپ کے شکیل انجم ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے جبکہ پروفیشنل جرنلسٹس گروپ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جنرل سیکریٹری اور فنانس سیکریٹری سمیت تین مرکزی عہدے حاصل کر لیے ۔۔
ملتان پریس کلب کے سال 2026-27 کے انتخابات کے نتائج جاری کر دیے گئے، جس کے مطابق مختلف نشستوں پر دی جرنلسٹ گروپ اور پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔صدر کی نشست پر دی جرنلسٹ گروپ کے شکیل انجم 369 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے اشفاق احمد 234 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
نائب صدر کی نشست پر دی جرنلسٹ گروپ کے خالد چوہدری 320 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے جبکہ پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے حافظ سرفراز 295 ووٹ حاصل کر سکے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے مظہر خان 305 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ دی جرنلسٹ گروپ کے جمشید رضوانی 295 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
فنانس سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے رؤف مان 316 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دی جرنلسٹ گروپ کے فرحان انجم ملغانی 267 ووٹ حاصل کر سکے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر نعمان خان بابر 325 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ فرقان بھٹی 260 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔مجلس عاملہ کی نشستوں پر چودہ امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں ندیم حیدر 402 ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔ دیگر کامیاب امیدواروں میں اعجاز خان ترین (360 ووٹ)، نثار اعوان (341 ووٹ)، مظہر جاوید (330 ووٹ)، رفیق قریشی (328 ووٹ)، ناصر زیدی (318 ووٹ)، دانیال گھمن (314 ووٹ)، ممتاز خان نیازی (307 ووٹ)، محبوب ملک (305 ووٹ)، نوید شاہ (293 ووٹ)، طارق اسماعیل (276 ووٹ)، سلمان قریشی (272 ووٹ)، وسیم خان بابر (269 ووٹ) اور تنویر گیلانی (263 ووٹ) شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کمیٹی کے مطابق پریس کلب میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 701 تھی، جن میں سے 604 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے بھرپور جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
فیس بک کمینٹ

