ملتان (اے پی پی)نامور صحافی ڈرامہ نگار، کالم نگار، ادیب اور شاعر منو بھائی کی چوتھی برسی آج بدھ کے روزمنائی جارہی ہے۔منوبھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا،وہ 1933 میں وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔1947ءمیں میٹرک کیا۔گریجوایشن گورنمنٹ کالج اٹک سے کی۔منوبھائی نے اپنے کیریئر کاآغاز صحافت سے کیا اور مختلف اخبارات میں ادارتی عہدے پر بھی فائز رہے۔
بحیثیت صحافی انہوں نے بہت سے ادوار کوبہت قریب سے دیکھا۔ انہوں نے 1982ءمیں پی ٹی وی کے لیے ڈرامہ سونا چاندی لکھا جو بے حد مقبول ہوا۔ان کے دیگر ڈراموں میں دشت اور آشیانہ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ہزاروں کالم بھی لکھے۔منوبھائی 19جنوری2018ءکو لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔
فیس بک کمینٹ