ملتان (اے پی پی):ملتان کے حلقہ این اے 157میں ضمنی انتخابات 11ستمبرکوہوں گے ۔یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین حسین قریشی نے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد خالی کی ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اس حلقے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے اورسابق ایم این اے علی موسیٰ گیلانی امیدوارہوں گے ۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق اس نشست کے لئے کاغذات نامزدگی 3 سے 5 اگست تک جمع کرائے جائیں گے، 6اگست کو امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی،11اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ۔ریٹرننگ افسرکے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 16اگست تک دائرکی جاسکیں گی ۔اپیلوں پرفیصلے 22اگست تک کئے جائیں گے، 23اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی ۔کاغذات نامزدگی 24اگست تک واپس لئے جاسکیں گے ۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 25اگست کوالاٹ کئے جائیں گے اور پولنگ 11ستمبرکوہوگی ۔
یاد رہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل جمعرات کو4مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کروالی ۔
فیس بک کمینٹ

