Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نجم سیٹھی کا کالم:2022ء کی پیش گوئی
کالم

نجم سیٹھی کا کالم:2022ء کی پیش گوئی

ایڈیٹرجنوری 1, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
najam-sethi.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

2022ء میں خوشی کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے۔ داخلی سیاست تلخی، عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال سے دوچار رہی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اپوزیشن کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو بے لگام کیے رکھا۔ لیکن کسی ایک ملزم کو بھی سزا دلانے میں ناکام رہی۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف اپنا بلکہ احتساب کرنے والے ادارے کا دامن داغ دار کیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عمران خان اپنی چمک دمک کھو بیٹھے۔ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ایک صفحے پر ہونے کا بیانیہ بھی اپنا طنطنہ ماند پڑ گیا۔ وہ بیانیہ جو انھیں اقتدار میں لایا تھا اور جس نے انھیں گزشتہ تین برس سے سہارا دیے رکھا۔ دریں اثنا حزب اختلاف نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پتے اسٹبلشمنٹ کے سامنے میز پر رکھے۔ ایسے آپشنز اجاگر کیے جن پر پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔
تحریک انصاف حکومت کی بدانتظامی اور بدعنوانی نے معیشت کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غیر معمولی بے روزگاری نے محنت کش اور نچلے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ نتیجتاً حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی۔ یہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بھی ہار گئی۔ خارجہ پالیسی کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات منجمد ہیں۔ امریکا غصے میں ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔ بھارت دشمنی پر تلا ہوا ہے۔ افغانستان ہماری بات نہیں سن رہا۔ اندرونی سکیورٹی نازک حالات سے دوچار ہے کیوں کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سرحد پار سے ہماری فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ نئی عسکریت پسند مذہبی قوت (تحریک لبیک پاکستان) ریاست کی عملداری اور ہمارے یورپ کے ساتھ تعلقات کے لیے ایک سنگین چیلنج بن کر ابھری ہے۔ چین اور عالمی ادارہ صحت جیسے ہمدرد عطیہ دہندگان کی طرف سے طیارے بھر بھر کر مفت ویکسین کی آمد کا شکریہ کہ حکومت کے لیے واحد کامیابی کوویڈ 19 کو کنٹرول کرنا ہے۔
2022 ء کو دیکھتے ہوئے چیلنجز واضح ہیں۔ غیر جانب دار چیئرمین کے تحت ایک منصفانہ اور موثر واچ ڈاگ بننے کے لیے نیب کی اصلاح کرنا ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اسے با اختیار بنایا جائے کہ وہ اصلاح شدہ انتخابی قوانین کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ضمانت دے سکے۔ ٹیکس کے نظام کو مزید موثر اور منصفانہ بنایا جائے۔ فضول اور غیر پیداواری اخراجات کو ختم کرتے ہوئے معیشت پر پڑے غیر ضروری بوجھ کو ہٹایا جائے۔ عطیہ دہندگان اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد ہو کہ ملکی نظام مستحکم ہے تاکہ وہ پر اعتماد طریقے سے سرمایہ کاری کرسکیں۔ انہیں اپنے منافع کی ضمانت حاصل ہو۔ پڑوسیوں اور غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ معمول کے تعلقات ہماری اپنی ضرورت ہیں۔ عسکریت پسند قوتوں کو سراٹھانے سے پہلے ہی کچل دینا چاہیے۔ قومی سلامتی کے تصور میں ٹینک اور بندوقوں کے ساتھ ساتھ روٹی اور مکھن کی فراہمی کو بھی قومی قوت کا ذریعہ سمجھنا چاہیے۔ ان مقاصد میں سے کوئی بھی تحریک انصاف کی قائم حکومت میں حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اس نے ریاست کے معاون ستونوں کی مدد سے چیزوں کو درست کرنے کا ایک تاریخی موقع ضائع کر دیا ہے۔
بہت سے لوگ یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اس سال تحریک انصاف حکومت کی جگہ لینے والی پاکستان مسلم لیگ حکومت پاکستان کو درپیش بے شمار مسائل سے کیسے نمٹ سکتی ہے۔ اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ اگر دیگر عناصر ہم پلہ مان لیے جائیں تو بھی شہباز شریف عمران خان سے بہتر، زیادہ تجربہ کار اور قابل منتظم ہیں۔ بہتر انتظامات دست یاب وسائل کی زیادہ پیداوار کا باعث بنتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کئی سالوں سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام کرنے کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔ توقع کی جانی چاہیے کہ غیرملکی عطیہ دہندگان اور سرمایہ کاران پر زیادہ اعتماد کریں گے۔
جیسا کہ ہر انسان میں کچھ انفرادی خواص ہوتے ہیں، نواز شریف کا سعودی اور قطری شاہی خاندانوں کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن، ترک صدر اردوان اور بھارت کے نریندر مودی کے ساتھ تعلقات میں نرم روی اور خیر سگالی کا عنصر نمایاں ہے۔ اس کے برعکس عمران خان کی طبیعت میں تکبر اور سخت گیری پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے عالمی رہنما ان سے دور ہوئے ہیں۔
توقع ہے کہ یہ عنصر پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کے حق میں ترازو کو جھکا دیں گے۔ ان تمام عوامل سے بڑھ کر پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت اپنے دور کے اوائل میں سخت فیصلے لینے کے لیے اچھے مشورے سن سکتی ہے تاکہ اگلے انتخابات ہونے کے قریب وہ اپنی محنت کے ثمرات سے لطف اندوز ہو سکے۔ یقیناً ایک غیر مقبول حکومت مقبول مینڈیٹ کی طرح سخت فیصلے نہیں لے سکتی۔ یہ حقیقت بھی کم اہمیت کی حامل نہیں کہ مسلم لیگ نون کی مرکزی ٹیم میں شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال، خواجہ آصف، مصدق ملک، خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، اعظم تارڑ، وغیرہ جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔ ان کی موجودگی میں نون لیگ تجربے اور پیشہ ور مہارت کے تقابلی جائزے میں کسی بھی جماعت سے بڑھ کر ہے۔
مسلم لیگ نون کی سابق حکومت اس وقت تک چلتی رہی تاوقتیکہ اسے اسٹبلشمنٹ کی سازش نے پٹری سے اتار دیا۔ نواز شریف کو ہٹا کر عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا۔ مسٹر شریف کا جرم بھارت کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر لانے کی خواہش تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے نام نہاد جہاد کا دفتر بند کرنا چاہتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ کابل میں طالبان پر زور دے رہے تھے کہ امریکی حمایت یافتہ اشرف غنی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شریک ہوں۔ اس وقت اسٹبلشمنٹ کی سوچ اس کے برعکس تھی۔ اب پاکستان بھارت کے ساتھ الجھا ہوا ہے جو پاکستان میں علیحدگی پسندی، شورش اور دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ دوسری طرف کابل میں طالبان حکومت کا رویہ سرد مہری پر مبنی ہے۔ وہ بدستور تحریک طالبان پاکستان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے۔ امریکی حکومت کا پاکستان سے رویہ غیر دوستانہ ہے۔ وہ افغانستان میں اپنی ذلت آمیز شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتی ہے۔ چونکہ عمران خان ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں یا تیار نہیں، اس لیے اسٹبلشمنٹ کو آخر کار نواز شریف کی طرف رجوع کرنا پڑ رہا ہے تاکہ ملک کو دوبارہ پٹری پر چڑھایا جا سکے۔
اب سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ اسٹبلشمنٹ اس صورت حال کتنی تیزی اور موثر طریقے سے تبدیل کرتی ہے۔ دوسری طرف اس کا دار و مدار اس بات پر بھی ہے کہ کس طرح طاقت کی تقسیم اور گڈ گورننس کے فارمولے کو نافذ کرنے کے لیے بین الاقوامی ضمانتوں کے ساتھ یا اس کے بغیر، دونوں طرف کافی حد تک اعتماد پیدا کیا جا سکتا ہے۔
(بشکریہ: ہم سب)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : سال کے جاتے جاتے عمران خان نے بھی خفیہ ڈیل کی گواہی دے دی
Next Article عبدالرشید شکورکا کالم:پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سنہ 2021 کامیاب سال لیکن اب بھی کئی معرکے جیتنے ہوں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ

مئی 1, 2026

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.