لاہور : سینئرصحافی اور کالم نگار جواد نظیر لاہور میں انتقال کرگئے ۔جواد نظیرروزنامہ’ جنگ‘ اور’ جیو‘ سے وابستہ تھے اوروہ کافی عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی عمر 61برس تھی۔جواد نظیر 30 سال جنگ گروپ سے وابستہ رہے،انہوں نے روزنامہ ’جنگ ‘میں مختلف ذمہ داریاں ادا کیں۔وہ 11 سال’ جیو نیوز‘ سے بطورایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوزاینڈ کرنٹ افیئرز بھی وابستہ رہے ۔جواد نظیر روزنامہ ’جنگ‘ میں’ پانچواں درویش‘ کے عنوان سے کالم بھی لکھا کرتے تھے۔جواد نظیر کے پس ماندگان میں دو بیویاں، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ان کی نماز جنازہ اتوار کی صبح 8 بجے باغ گل بیگم میانی صاحب میں ادا کی جائے گی اور میانی صاحب میں ہی انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جواد نظیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فیس بک کمینٹ