کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی اجتماع میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 24 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں علماء کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمبار نے علماء کانفرنس کے دوران خودکش دھماکا کیا۔عینی شاہدین کے مطابق تقریب میں ایک ہزار افراد موجود تھے۔ اسے حالیہ مہینوں میں کابل میں ہونے والا بدترین حملہ قرار دیا جارہا ہے اور تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔کابل پولیس کے ترجمان باسر مجاہد نے بتایا کہ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے ایئرپورٹ روڈ پر واقع مقامی شادی ہال میں منعقدہ محفل میں سیکڑوں علماء اور ان کے رفقاء موجود تھے۔ہال کے منیجر کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے اجتماع کے بیچوں بیچ خود کو دھماکے سے اڑایا۔
فیس بک کمینٹ

