جبرالٹر ( گردوپیش رپورٹ ) جبرالٹر کے اس ایئرپورٹ کاشمار دنیا کے ان چند ایئرپورٹس میں ہوتاہے جہاں طیاروں کی لینڈنگ انتہائی خطرناک ہے اورپائلٹ یہاں طیارہ اتارتے ہوئے خوف محسوس کرتے ہیں ۔
جس طرح پاکستان اوردیگرممالک میں ریلوے لائن پر ریلوے کراسنگ بنائے جاتے ہیں اورٹرین کی آمدپرپھاٹک بندکردیاجاتاہے اسی طرح جبرالٹرایئرپورٹ پربھی طیارے کی آمدسے پہلے ٹریفک روک دی جاتی ہے۔کیونکہ طیاروں کے لئے بنایاگیارن وے سڑک کے درمیان سے گزرتاہے۔5ہزار5سوفٹ کایہ رن وے شہرکی مرکزی شاہراہ سے گزرتاہے۔اوراس کے دونوں جانب ساحل سمندرہے ۔طیارہ اترنے کے فوراََبعد پائلٹ پوری قوت سے بریک لگاتے ہیں تاکہ طیارہ سمندر سے پہلے رک جائے ۔ اس دوران رن وے پر ٹریفک رکی رہتی ہے ۔
فیس بک کمینٹ