کابل : طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے میں داخلے کے بعد امریکی اور غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ ایسے میں کئی افغان شہری بھی کابل چھوڑنے کیلئے ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور کئی طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کررہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 3 افغان شہری امریکی طیارے پر لٹک گئے اور جیسے ہی طیارے نے فضا میں اڑان بھری اور پہیے بند کیے تو اندر موجود 3 شہری نیچے گرگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں شہری فضا سے نیچے گرکر ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب طیارے سے شہریوں کے گرنے کے مناظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے اور یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے میں داخلے کے بعد امریکی اور غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ ایسے میں کئی افغان شہری بھی کابل چھوڑنے کیلئے ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور کئی طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کررہے ہیں۔کابل ائیر پورٹ پرتمام کمرشل اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، بیرون ملک جانے والوں کا جمِ غیر موجود ہے جب کہ افغانستان سے نکلنے والے خواہش مند افغان امریکی فوجی طیاروں میں چڑھ دوڑے۔
دوسری جانب کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے بھی کابل آپریشن کو معطل کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی اور اسٹاف موجود نہیں ہے اور لوگوں کا ہجوم رن وے پر ہے، پی آئی اے نے وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا جو مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ پر پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی رہیں گے۔