کراچی:پاکستان کے شہر کراچی کی بینکنگ عدالت نے ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور حسین لوائی کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ راولپنڈی کی عدالت میں منتقل کردیا ہے۔بینکنگ کورٹ کے جج طارق حسین کھوسو نے اپنے حکم میں متعلقہ مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ، کے سربراہ انور مجید کے تین بیٹوں ذوالقرنین، علی مجید، نمر مجید ، دی بلوچ کمپنی کے شہزاد جتوئی، شیر محمد مغیری، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے داماد زین ملک سمیت 13 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں بھی منسوخ کردی ہیں۔
فیس بک کمینٹ