لاہور:داتا دربار کے باہر سڑک پر خود کش دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد میو اور جنرل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوری طور پر اضافی عملے کو طلب کرلیا گیا۔میو اسپتال سے نمائندہ جیو نیوز کے مطابق اسپتال میں آٹھ افراد کی لاشیں اور 19 زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت سہیل کے نام سے کی گئی ہے جب کہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی، ڈاکٹروں کی بڑی تعداد اسپتال میں موجود ہے اور زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہےدھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی آج کی مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔(بشکریہ: جیونیوز)
فیس بک کمینٹ