دیامر: اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ پہاڑ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ بابوسر ٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑ سے ٹکرا گئی۔
script async src=”https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js”>
پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان گلگلت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔
(بشکریہ: جیونیوز)
فیس بک کمینٹ